تحریک انصاف کی طالبان مذاکراتی پالیسی پر سخت تحفظات اور اختلاف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو

14 مئی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تحریک انصاف کی طالبان مذاکراتی پالیسی پرسخت تحفظات اور اختلاف ہے ، انہوں نے کہا کہ طالبان نے ملک بھر میں قتل عام کیا ہے اور دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے، خود تحریک انصاف کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، انکاکہنا تھا کہ طالبان دہشتگردی کا صرف شیعہ مسلمان ہی شکار نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم طالبان دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں کا نشانہ بن رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام کو تحریک انصاف سے توقع تھی کہ وہ کوئی تبدیلی لائے گی تاہم یہ تحریک انصاف کی جماعت کا فیصلہ ہے ، انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ کہ طالبان دہشتگرد قاتلوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو ں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی وحدت سیکریٹریٹ میں ملاقات کے لیئے آنے والے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں جہانگیر ترین ، مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ناصر شیرازی ایڈووکیٹ اور چیئرمین وحدت یوتھ فضل نقوی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے امن لانا چاہتی ہے، لیکن اللہ کا قانون ہے کہ دہشت گردوں کے لئے صرف اور صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور یہی واحد راستہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف بھی آئین اور قانون کے تحت طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے موقف میں تبدیلی لائے گی ۔راجہ ناصر عباس کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے اور وہاں شیعہ اکابرین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جیلیں توڑی جا رہی ہیں، اور کھلے عام دہشت گردی ہو رہی ہے لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے ، امید ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کے پی کے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اور مثبت اقدامات انجام دے گی اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree