ایم ڈبلیو ایم کی اہم کامیابی ، عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 شائع کردیئے

05 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اہم کامیابی ، عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 شائع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی کہ آئینی تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن 14 دنوں کے اندر اندر تمام قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 45،46 اور 48 جاری کرنے کا پابند ہے لیکن آج تقریباً 25 سے زائد دن گزر جانے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن اپنی اس آئینی ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیوایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر کل تک کیلئے سماعت ملتوی کی تھی ،اس پٹیشن کے دائر ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے فوراً تمام حلقہ جات کے فارمز جاری کر دیے۔ جوکہ اب الیکشن کمیشن کی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فارم 45 پربدترین دھاندلیوںکے آثار صاف صاف نمایاں ہیں، کئی ایک فارم پر اووررائٹنگ کی گئی ہے، وائٹو کا استعمال کرکے ہندسوں کو تبدیل کیا گیا ہے، کئی ایک فارم پرآخر میں درج کل ٹوٹل ووٹوں کی تعداد اوپر درج مختلف امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔

اس سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہا ہے ، بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree