وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ کراچی میں مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی ہم پرزور حمایت کرتے ہیں۔شہریوں کی جبری گمشدگی قانون و آئین کی بدترین پامالی اور قابل مذمت عمل ہے۔شیعہ مسنگ پرسنز گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔اگر وہ ریاست کے مجرم ہیں تو انہیں قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ حال ہی میں انجینیئر ممتاز حسین کو کراچی سے اغوا کیا گیا ان کے اہل خانہ کراچی میں احتجاج کی کال دے چکے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قانون اور آئین کی بالادستی ہمارا اولین مطالبہ ہے ۔متعلقہ حکام مسنگ پرسنز کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔