غزہ کے معصوم بچوں کے خون نے عالم اسلام میں یکجہتی پیدا کی ہے،سامراج کی کوشش ہے کہ امت مسلمہ کی یکجہتی میں دراڑ ڈالی جائے، علامہ حسن ظفرنقوی

14 اپریل 2025

وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ ملین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شریک ہوئے۔ یکجہتی غزہ مارچ میں مرکزی خطاب حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا۔

 جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی،  چیئرمین القدس اتحاد المسلمین شیخ مروان ابو العاص، حماس کے ترجمان و غزہ کے رہائشی ڈاکٹر زوہیر ناجی، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی، جماعت اسلامی کراچی اقلیتی ونگ کے رہنما یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ غزہ کے معصوم بچوں کے خون نے دنیا بھرکے مسلمانوں میں یکجہتی پیدا کی ہے، سامراج کی کوشش ہے کہ امت مسلمہ کی یکجہتی میں دراڑ ڈالی جائے، دنیا کی کوئی طاقت امت مسلمہ میں انتشار پیدا نہیں کر سکتی، شہید اسماعیل ہنیہ ، شہیدیحییٰ سنواراور شہید حسن نصراللہ نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریک مقاومت میں نئی روح پھونکی ہے،پاکستان کے عوام کو اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے، جو اول روز سے بیت المقدس اور اہل غزہ کے ساتھ ہے، ہمارا فلسطینی بھائیوں سے ایمانی رشتہ ہے۔

اس عوامی اجتماع میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، ظہیر حیدر زیدی، سمیت کارکنان اور ایم ڈبلیوایم خواتین وِنگ نے بھرپور انداز میں شرکت کی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایم ڈبلیوایم قائدین کی آمد پر شُکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree