آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کیلئے ایک المناک سانحہ ہے، وہ مستضعفین جہان کی حمایت میں ایک توانا اور مضبوط آواز تھے،علامہ راجہ ناصرعباس

20 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید محمد ابراہیم رئیسی کی شہادت پر سوگوران بالخصوص رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ملت ایران کی خدمت میں اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم سانحے پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سید ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ہے، ایران کے صدر مستضعفین جہان بالخصوص غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا اور مضبوط آواز تھے، ایرانی صدر نے اسلام، قران اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا، ابراہیم رئیسی ایک باحکمت، جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے، عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے اور آپ کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد اور سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree