پانامہ کرپشن کیس میں پھنسے حکمرانوں کے جھوٹ عوام پرعیاں ہو چکے ہیں،سید اسد عباس نقوی

03 فروری 2017

وحدت نیوز (لاہور) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے  نجی ٹیلی ویژن  کے پروگرام میں دیئے گئے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہاہے کہ حکومتی وزیروں نے اپنی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے سبب  ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ ہم بجلی کے معاملے  میں عوام کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ لوڈشیدنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدوں پر ووٹ لینے والی حکومت کا جھوٹ عوام کے سامنے واضح ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کر کے سادہ لوح عوام کو گمرہ کیا گیا، حکومت نے جتنے بھی پروجیکٹس شروع کیئے وہ کرپشن کی نظر ہو گئے نندی پور سکینڈل کیخلاف کاروائی نہ ہونا کرپشن کیخلاف اقدامات کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، انہوں نے کہا عوام اب بیدار ہو چکی ہے اور پاناماکرپشن کیس میں پھنسے حکمرانوں کے جھوٹ عوام پرعیاں ہو چکے ہیں،سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ اگر حکمران بجلی چوورں کو نہیں پکڑ سکتے تو اپنی وزارتوں سے استعفیٰ کیوں نہیںدیتے ،اپنی نا اہلی کی سزا غریب عوام کو کیوں دی جا رہی ہے،دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر اپنی عیاشیوں کے لئے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree