مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے پانچ روزہ دورہ سنٹرل پنجاب کی تفصیلی رپورٹ

03 فروری 2017

وحدت نیوز (پنجاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانے اور عوامی رابطہ کو مزید مستحکم و مفیدکرنے کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ سینٹرل پنجاب کا انتظام کیا جس میں 23جنوری سے 28جنوری تک مرکز ی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منڈی بہاوالدین ، فیصل آباد ، جھنگ ، ساہیوال اور لاہور کے دورہ جات کئے ہیں اس دورہ کے مقاصد میں جہاں اتحاد بین المسلمین کا حصول تھا وہاں اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو سازگار کرنے کے لئے اور مجلس وحدت مسلمین کے پروگرام سے علاقہ جات کے اہم شیعہ حضرات کو آگاہ کرنے کا بھی پروگرام مرتب کیا گیا تھا ، اس حوالے سے بار کونسلز سے خطابات اور علماء اہل سنت اور ملت جعفریہ کے اکابرین سے ملاقاتیں اپنی اہمیت کی حامل تھیں جن سے دورس نتائج حاصل کئے جاسکیں گے ۔ ان مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے دورہ کے پہلے مرحلہ میں پنجاب کے اہم اضلاع جن میں لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین ، جھنگ ، ساہیوال شامل تھے کا انتخاب کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وفد جس میں مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ملازم حسین نقوی صاحب، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری صاحب شامل تھے ۔

دورہ ضلع منڈی بہاوالدین  

23جنوری کو صبح 10بجے منڈی بہاوالدین میں تحصیل ملکوال میں میانی بھیرہ میں اہل علاقہ اور تنظیمی کارکنان کی بڑی تعداد نے مرکزی سیکرٹری جنرل کا پرتپاک استقبال کیا اور استقبال کے لئے آنے والے شرکاء موٹر سائیکل ، گاڑیوں پر سوار تھے اور کارکنان پر جوش نعرے لگا کر اپنے قائدین کا استقبال کر رہے تھے ۔ملکوال میلاد چوک میںامن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محمد احسان رضوی منہاج القرآن  معروف نعت خواں مارب مدنی ، سید اسد عباس نقوی ضلعی ترجمان ، راجہ یاسر حسین، ذاکرین کے نمائندہ سید سجاد شماری نے خطاب کیئے اس کے علاوہ اکبر علی گو گا صاحب پولیٹیکل فگر ، راجہ عمیر آف ملکوال شامل تھے۔علاقہ شماری میں معززین اور اہل علاقہ سے مقامی امام بارگاہ میں ملاقات کی گئی ۔اس کی بعد سید نجم الحسن ضلعی وائس چیئر مین کے ڈیرہ پر معززین اور اہل علاقہ سے ملاقات کی گئی ۔اس کے بعد سید ذکی الحسن کی رہائش گاہ پر معززین اور اہل علاقہ سے ملاقات کی گئی اور مقامی امام بارگاہ میں خواتین سے نشست کی گئی اور درس دیا گیا ۔امام بارگاہ مونا سیداں میں نماز مغربین کے بعد شرکاء کی ایک بڑی تعداد سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے خطاب کیا ۔

تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین میں قائد وحد ت کا بھرپور استقبال کیا گیا جہا ں کے مقامی امام بارگاہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد سے خطاب کیا گیا۔ڈھوک شہانی میں مقامی شیعہ و سیا سی راہنماء سید عابد حسین کاظمی مرحوم کی رسم دسواں میں شرکت کی اور پسماندگان سید اکمل حسین کاظمی سے تعزیت کی جبکہ سید اکمل حسین کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ضلع بار کونسل منڈی بہاوالدین میں بار کونسل سے خطاب کیا جس میں مقامی وکلاء نے بھر پور شرکت کی اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان میں اہل تشیع کے کردار پر سوالات اٹھائے جن کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کے ساتھ جوابات دیے ۔اس کے بعد آخر میں بار کونسل میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس کی اختتام پر مقامی صحافی حضرات اور وکلاء سے ملاقاتیں کی گئیں ۔اس کے بعد محترم محمد اقبال ساہی کی رسم چہلم کی مجلس سے خطاب کیا ۔

دورہ ضلع فیصل آباد

فیصل آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال ڈپٹی والا انٹر چینج پر کیا گیا جہاں ضلعی سیکرٹری جنرل سید صفدر رضا رضوی ، مولانا حبیب رضا ، مولانا سید کاظم حسین شاہ ، مولانا ریاض حسین معروف شخصیت شاہد حسین شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین جن میںمولانا سید ملازم حسین نقوی صاحب، مولانا سید نیاز حسین بخاری صاحب ، برادر رائے ناصر علی ، برادر رانا ماجد علی و صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب سمیت سینکڑوں کارکنان اور اہل علاقہ موجود تھے جس کے بعد علاقہ قاضی والا امام بارگاہ میں مقامی عمائدین اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا ، مقامی بااثر شخصیات سید شاہد حسین شاہ صاحب کے ڈیرہ پر اہم علاقائی شخصیات بابا زوار حسین شاہ ، مولانا سید کاظم حسین شاہ ، منصب علی اور سید طاہر حسین شاہ سے ملاقات کی اور مجلس وحد ت مسلمین کی کا رکردگی اور فعالیت پر گفتگو کی گئی اس کے بعد چک جھمرہ میں قدیمی امام بارگاہ و مسجد سادات میں مقامی اہم شخصیت سید طاہر حسین کاظمی سے ملاقات کی ۔

 علی مسجد مدینہ ٹاون میں شیعہ خواتین سے تنظیمی زندگی کے فوائد پر گفتگو کی گئی اس کے بعد قومی نیوز چینل سٹی 41اور بول چینل کے دفاتر کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور ملکی مسائل میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی ۔

اس کے بعد فیصل آباد پریس کلب میں مجلس وحدت مسلین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سنی اتحاد کونسل کے راہنماوں صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ حسین رضا اور مقامی اہل سنت علماء کرام اور مجلس وحدت مسلمین کے دورہ میں شریک اراکین نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی قیادت میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا دونوں راہنماوں نے پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور وطن عزیز کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ جدو جہد کا عزم کیا ۔

سدھو پورہ میں مقامی امام بارگاہ میں اہل علاقہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا گیا ،اور مقامی علماء کرام سے ملاقاتیں کی گئیں ۔

سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مجلس وحدت مسلین کے قائدین ، دورہ میں شریک وفد کے اعزاز میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی کابینہ اراکین میں سے مولانا مختار احمد امامی صاحب ، سید ناصر عباس شیرازی صاحب اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب و صوبائی کابینہ کے اراکین ، علامہ سید نیاز حسین بخاری صاحب ، برادر رائے ناصر علی صاحب، برادر مظاہر شگری صاحب،برادر رانا ماجد صاحب اور سنی اتحاد کونسل کے مقامی و مرکزی عہدیداران نے شرکت کی ۔

دورہ ضلع ساہیوال

ضلع ساہیوال میں پاکپتن چوک پہنچنے پر مقامی اہل تشیع حضرات و ضلعی عہدیداران نے ضلعی سیکرٹری جنرل غلام اصغر عابدی کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت وفد میں شامل افراد کا استقبال کیا جس کے فوراً بعد شہید خالد محمود بٹ کے گھر پرجا کر شہید کے اہل خانہ اور بیٹے علی رضا بٹ سے اظہار تعزیت کی ا ور فاتحہ خوانی کی گئی ، شہر ساہیوا ل کے معروف عزادارن اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی گئی جس کے بعد وفد جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب ، مرکزی ترجمان مولانا مختار احمد امامی صاحب ، صوبائی سیکرٹر جنرل علامہ سید مبار ک علی موسوی صاحب ، صوبائی روابط سیکرٹری برادر رائے ناصر علی نے امام بارگاہ قصر بتول ؑ میں نماز جمعہ میں شرکت کی اس موقعہ پر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کیا اور مقامی عمائدین سے ملاقاتیں کیں ۔

اس کے بعد مرکزی و صوبائی وفد 68-4Rمیں عوام کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ اس کے بعد ساہیوال میں اتحاد بین المسلمین فورم کے راہنماء سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، شیخ اعجاز احمد جنرل سیکرٹری اتحاد بین المسلمین فورم کی دعوت پر مقامی سطح پر تما م مسالک کے علماء کر ام سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے فورم کی کاوششوں کی تعریف و قدردانی کی گئی ۔

اس کے بعد شعبہ خواتین مجلس وحد ت مسلمین ضلع ساہیوال کی خصوصی نشست میں شرکت کی اور شعبہ خواتین کی اہمیت اور فعالیت کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کیا  اس کی بعد مقامی قصبہ نور شاہ کا دورہ کیا گیا جس میں مقامی علماء اور بااثر شخصیات کے اجتماع سے خطاب کیا گیا جبکہ مقامی کارکنان نے وفد کا بھر پور استقبال کیا اور پر جوش نعرے بازی کی گئی ، اس کے بعد یوسف والا میں بھی دورہ کیا گیا جہاں مقامی افراد نے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور مقامی راہنماوں و عوام کے اجتماع سے خطاب کیا گیا۔

دورہ ضلع جھنگ

جھنگ شہر سے پانچ کلو میٹر دور سے ناصر ملت کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں پر مشتمل افراد نے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹر جنرل مولانا سید ملازم حسین نقوی ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری صاحب ، ضلعی آرگنائزر انتخاب حسین بلوچ و ضلعی کابینہ اراکین شامل تھے ، استقبال کے بعد یہی کاروان ضلع بارکونسل میں پہنچا جہاں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے شرکاء بار کونسل سے خطاب کیا اس موقعہ پر وکلاء نے سوالات کیے جن کے تفصیلاً جوابات مرکزی سیکرٹری جنرل صاحب نے دیئے ۔اس پروگرام میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے گھل مل گئے ۔

اس کے بعد پریس کلب جھنگ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقعہ پر تمام ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا کے صحافی موجود تھے ۔ مقامی معروف نوحہ خواں ناصر عابد نے مرکزی کارواں کے راہنماوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مقامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماء مدعو تھے ۔ اس موقعہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحب نے شرکاء سے گفتگو کی ۔

اس کے بعد امام بارگاہ حسینہ ؑ جھنگ سٹی میں عوامی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مجلس وحدت کے کارکنوں اور مقامی عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے خطاب کیا ۔

سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی کونسلر سید زین علی ، زوار محسن مغل ، خان نواب ناصر خان سیال ، سید آفتاب نقوی ، سابقہ کونسلر چوہدری رازق ، عمران حیدر، عمران خان ، ملک صفدر ، ملک مظفر تھیم ، چوہدری قیصر عباسی ، شیخ شاہد ، برادر عباس ، برادر ذیشان جعفری سمیت مقامی سطح کی اہم بااثر شخصیات نے ملاقاتیں کیں اور مجلس وحدت مسلمین کی ملی خدمات کو سراہا او رہر میدان میں جماعت کی طرف سے قوم و ملت کی بے باک قیادت کرنے پر قدردانی کی ۔
اس کے بعد مقامی سیاست دان فیصل عباس حیوآنہ کی رہائش گاہ پر وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ، قبل ازیںچیئر میں ضلع کونسل بابر حسین خان سیال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکو چیئر مین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اس موقعہ پر باہمی دلچسپی کے امور پر بحث کی گئی ، بابر سیال صاحب نے مقامی طور پر اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کے قیام کے لیئے بھرپور کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

دورہ ضلع لاہور

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی دورہ سینٹرل پنجاب کے سلسلے کے آخر میں لاہور پہنچے جہاں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب ، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی صاحب ، ضلعی کابینہ کے اراکین نے استقبال کیا پہلی مصروفیت ٹاون شپ بارگاہ میں خواتین کارکنان و عہدیداران سے تنظیمی ملاقات تھی جس میں ضلع لاہور میں شعبہ خواتین کو فعال کرنے کے حوالے سے تجاویز اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا اس نشست میں خواتین عہدیداران نے ضلع میں شعبہ خواتین کو فعال کرنے کا عزم ظاہر کیا اس کے بعد مرکزی ، صوبائی و ضلعی کابینہ کے اراکین پر مشتمل وفد جادہ شاہدرہ میں امام بارگاہ ملک عطا میں مقامی عمائدین علماء کرام اور راہنماوں سے ملاقاتیں کیں جس میں ضلع لاہور میں تنظیم سازی کی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ،اس کے بعد صوبائی آفس لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے صحافی حضرات سے خطاب کیا جس میں مقامی میڈیا کے تمام چینلز اور پر نٹ میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی ۔

اس کے بعد وحدت یوتھ ضلع لاہور کے زیر اہتمام پروگرام منعقدہ مسجد قصر بتول شادمان میں شرکت کی گئی اور شرکاء پروگرام سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے خطاب کیا ۔ پروگرام میں ضلع بھر سے وحدت یوتھ کے جوانان نے شرکت کی ضلع لاہور کی کابینہ سے ملاقات صوبائی آفس میں کی جس میں ضلع لاہور کی فعالیت اور تنظیم سازی کی تجاویز اور حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

 

ترتیب وتدوین:زاہد مہدوی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree