وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیراہتمام جشن ہفتہ وحدت و میلاد صادقین کے حوالے سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا، جس میں حجتہ السلام والمسلمین ڈاکٹر رستمیان نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وحدت امت اور حالات حاضرہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور طلاب کے سوالات کے جواب دیے، پروگرام میں جامعتہ المصطفی اصفہان کے طلاب، علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سےایسے طلاب کو جو پہلی بار اپنے اہل خانہ کو ایران لائے ان کے لیے کمبل کا تحفہ اور جن طلاب کو خدا نے فرزند کی نعمت سے نوازاانکے لیے نقدی کی صورت میں ہدیے بھی پیش کیے گئے، آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔