وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام محمد موسیٰ حسینی نے کی۔اجلاس میں عالمی صورتحال اور قدس و فلسطین سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بعض اہم فیصلہ جات کئے گئے۔اجلاس میں تمام شعبہ جات نے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کیا۔نیز مالیاتی سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورمجلس مشاورت و نظارت اور ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔