ایم ڈبلیوایم شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام جشن میلاد الصادقین ؑکا انعقاد، تحائف کی تقسیم

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیراہتمام جشن ہفتہ وحدت و میلاد صادقین کے حوالے سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا،  جس میں حجتہ السلام والمسلمین ڈاکٹر رستمیان نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے خطاب کیا اور  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وحدت امت اور حالات حاضرہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور طلاب کے سوالات کے جواب دیے، پروگرام میں جامعتہ المصطفی اصفہان کے طلاب، علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سےایسے  طلاب کو جو پہلی بار اپنے اہل خانہ  کو ایران لائے ان کے لیے کمبل کا تحفہ  اور جن طلاب کو خدا نے فرزند کی نعمت سے نوازاانکے لیے نقدی کی صورت میں ہدیے بھی پیش کیے گئے، آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree