The Latest

وحدت نیوز(بہاولپور) ڈسٹرکٹ بہاولپور میں لاک ڈاؤن کے دوران سفید پوش اور دھاڑی دار مزدور عوام کے درمیان راشن تقسیم کیا گیا۔ اِس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے المجلس ڈزاسٹر منیجمنٹ سیل کی طرف سے ڈسٹرکٹ بہاولپور کی تحصیلوں میں 100 سے زائد راشن کے پیک اور تقریباً 50 سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔

اِس وبائی مرض سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم میں مخیر حضرات کی مدد سے تقریباً 2000 سینیٹائزرز بھی سیکیورٹی ، انتظامیہ اور لوگوں میں تقسیم ہوئے۔

 فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز کی حفاظت کو سامنے رکھتے ہوئے المجلس ڈزاسٹر منیجمنٹ سیل بہاولپور نے 3 ڈاکٹرز جو کہ مسلسل کرونا کے مریضوں کے علاج میں مصروفِ عمل ہیں کرونا کِٹ فراہم کیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےعالمہ محترمہ سکینہ مھدوی صاحبہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کے بھائی یحییٰ جعفری کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی بھی موجود تھیں۔ سیدہ زھرا نقوی اور سیدہ حنا تقوی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی ڈیرہ غازیخان کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے علی پور پہنچ گئے، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان علی کاظمی، سید شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے استقبال کیا۔ ناصر عباس شیرازی کو لاک ڈاؤن کے دوران ضلع علی پور کی جانب سے جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، سید رضوان کاظمی نے بتایا کہ اب تک ضلع علی پور ایک ہزار متاثرہ گھرانوں تک المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے امداد پہنچائی گئی ہے۔

اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ علی پور میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ 200 گھرانوں میں مزید راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی، سید رضوان علی کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع نے لاک ڈاؤن میں بھرپور فعالیت کا اظہار کیا ہے اور بالخصوص علی پور کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ہماری کوشش ہوگی ہر غریب تک پہنچا جائے۔

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈی جی خان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس مسجد جوہرشاہ میں منعقد ہوا ہے جس میں چیئرمین ADMC و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ناصر عباس شیرازی و صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر رحمت کھوسہ زوار جہانزیب برادر کاظم رضا تیمور و ISO ضلع ڈی جی خان کے جوان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں تنظیمی کی کارکردگی اور فلاحی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، بعد ازاں ناصر شیرازی نے وفد کے ہمراہ شہدائے امام بارگاہ جوہر علی شاہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ 130 خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کے سلسلے کا بھی جائزہ لیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے رمضان راشن پروجیکٹ 2020 کے سلسلے میں 500 ضرورت مند خاندانوں کیلئے راشن بیگز کی تیاری کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہےجبکہ ضلع ملیر کے مختلف دہی وشہری علاقوں میں بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک راشن تقسیم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی اور ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود ممتاز مہدی نے کہا کہ گزشتہ دوماہ میں 1000 ہزار خاندانوں میں راشن، 2000ہزار سے زائد افراد میں کھانے ، 100 سے زائد پرسنل پروٹیکشن کٹس ،سینکڑوں گھرانوں میں سبزی بیگز اور 1000سے زائد افراد میں افطار پیکس تقسیم کیئے جاچکے ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنماؤں نے گزشتہ دو ماہ سے لاک ڈاؤ ن سےمتاثرہ شہریوں کی خدمات میں مصروف رضاکاروں اور مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی توفیقات میں خدا اضافہ فرمائے اور انہیں آئندہ بھی ایسے ہی خدمت انسانیت کے سفر میں ہمارا ساتھ دینے کی توفیق عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے کورونا وائرس کی عالمی وباسے بچاؤ کیلئے امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل جناب احسن عباس رضوی صاحب اور ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید شعیب رضوی نے وفد کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں غازی عباس ٹرسٹ انتظامیہ مرکزی مسجد مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار کے مینیجنگ ٹرسٹی سید مرتضی عابدی اور ٹرسٹ کے دیگر اراکین جناب ظفر احسن نقوی، جناب اختیار امام رضوی صاحب، جناب ثمر عباس رضوی صاحب، جناب کاشف رضا رضوی صاحب اور جناب صادق حسین نقوی صاحب سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جعفرطیار یونٹ کے سیکریٹری جنرل محمد علی زیدی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید کاظم نقوی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع ملیر کی جانب سے کرونا کی وبا کی وجہ سے میت کو نہلانے کے لئےغسال کی حفاظت کے لیے بہترین قسم کے پانچ حفاظتی سوٹ غازی عباس ٹرسٹ کے حوالے کیے اراکینِ غازی عباس ٹرسٹ نےمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کاتہہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور ادارے کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں بھی اے ڈی ایم سی ضلع ملیر نے درجنوں طبی مراکز اور اداروں میں یہ حفاظتی لباس تقسیم کیا تھا ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاو ٔکے لئے جگہ جگہ سپرےکا آغازکر دیا گیا۔چنیوٹ شہر کی مختلف جگہوں سبزی منڈی ،رجوعہ چوک، جھنگ روڈ سرگودھا روڈ اور فیصل آباد روڈ پر کرونا سے بچاؤ کے لئے سپرا کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے مختلف دوکانوں کے سامنے سپرے کرنے کے ساتھ لوگوں کو کرونا سے بچاو ٔکے لئے آگاہی بھی د ی۔

بھوانہ اور تحصیل لالیاں کے علاقوں میں بھی کرونا وائرس دے متعلق جلد سپرا اور آگاہی مہم شروع کی جائے کی ایم ڈبلو ایم کے کارکنان کی طرف سے ضلع چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے 900 افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جا چکا ہئےچنیوٹ میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے جہاں حکومت متحرک نظر آ رہی ہے وہاں ایم ڈیلو ایم کے کارکنان بھی اس خدمت میں پیش نظر آ رہے ہیںکارکنان کا کہنا تھا کہ جب تک ضلع چنیوٹ سے کرونا کو شکست نہ دے لیں تب تک عوام میں آگاہی کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ قبلہ اول کی آذادی کے لیے جدو جہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مظلومین فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنا اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف برسر پیکار رہنا ہمارا فریضہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قدس کی آذادی میں ہی مسلمین جہاں کی بقا اور استحکام مضمر ہے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کو نرغہ اعداء سے چھڑوانے کی تحریک ہر سال پہلے سے ذیادہ مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی نہتی عوام پر عرصہ دراز سے انسانیت سوز مظالم ڈھاۓ جا رہے ہیں لیکن پوری دنیا ان اہم ترین ایشوز پر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے فلسطین و کشمیر کی آزادی مسلمانوں کا اہم مسئلہ ہے لیکن بہت سے اسلامی ممالک نے ان مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ہاتھ مضبوط کیے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے ھادی و پیشوا مولا علی علیہ سلام نے ہمیں ہر ظالم کے خلاف چاہے وہ مسلمان ہو اور مظلوم کی حمایت میں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو آواز بلند کرنے کا حکم دیا ھے لھذا ہم اپنی آخری سانس تک مظلومین و مستضعفین کی حمایت اور آذادی قبلہ اول کی جدوجہد کو  ہر فارم پر جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے ضلع ہری پور اور ایبٹ آباد میں سٹپ فارورڈ پاکستان کے تعاون سے 80 مستحق خاندانوں میں راشن بیگزتقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اے ڈی ایم سی خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں 1500 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سٹپ فارورڈ کے تعاون سے ایبٹ آباد اور ضلع ہری پور کے دور داراز علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)یوم شہادت امیر کائنات حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں بیدیاں روڈ یونٹ میں مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کئے۔محترمہ حنا تقوی نے معرفت قرآن و اہلبیت علیہ السّلام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی سراپا قرآن و اہلبیت ہونی چاہیے ہماری سیاسی مسائل ہوں یا معاشی،  اجتماعی ہوں یا خاندانی، زندگی کی ہر نہج کو  ہمیں قرآن و اہل بیت ع  کے مطابق بسر کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے  فلسفہ ہدایت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مجلس عزا کے اختتام پر شبیہہ تابوت امیر المومنین علی علیہ السلام بھی برآمد کیا گیامجلس عزا کا انعقاد تمام حکومتی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔مجلس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام عزاداران امام کو ہینڈ سینی ٹائیزر،ماسک اور گلوز مہیا کیے گئے۔سماجی رابطے میں فاصلے کا بھی خاطر خواہ خیال رکھا گیا۔

Page 54 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree