The Latest

وحدت نیوز (نگر) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ ضلع نگر علاقہ پکھر کی جانب سے جشن ولادت با سعادت سیدہ کائنات ، ام ابیھا ، مادر حسنینؑ سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ گلاب بی بی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بیبی کائنات کی وہ عظیم خاتون ھیں کہ جن کی رضا میں خدا راضی ھے اور جن کے غضبناک ھونے سے خداوند غضبناک ھوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بی بی دو عالم کو اپنے اعمال و کردار کے ذریعے راضی نہ کر لیں خدا تک نہیں پہنچ سکتے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کریمانہ ذات معبود کی معرفت تک رسائی میں وسیلہ بہترین وسیلہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا جناب فاطمة الزھرا س کی کنیزوں میں بی بیؑ کی  پاکیزہ سیرت و کردار کی جھلک دکھای دینی چاہئیے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔اسلامی تعلیمات میں ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو۔ہمارا دین ان بلند ترین اقدار پر قائم ہے جن کے ذریعے معاشرے میں عورت کی اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جنگیں ہتھیاروں سے لڑ کر جسموں کو قیدی بنایا جاتا تھا آج وہی جنگیں میڈیا کے ہتھیار سے لڑ کر اسلام کے پیروکاروں کو مغرب ثقافت کا دلدادہ بنا کر ان کی روحوں کو مقید کیا جا رہا ہے تاکہ اہل باطل آسانی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔دین اسلام میں مرد و خواتین کے آزادانہ میل ملاپ کی سخت ممانعت ہے۔مغربی معاشرے میں مرد و زن کی مدر پدر آزادی کے بھیانک اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور مذمت ہونے چاہیے تاکہ اس بے حیا رسم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

وحدت نیوز(لاہور) ملٹری اکاونٹس سوسائٹی لاھور میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد ھوا جس میں ضلع لاھور کی مسئول برائے عالمات و ذاکرات محترمہ نسیم زھرا نے خطاب کیا  ۔بعد ازاں تنظیم سازی کے عمل کو جاری رکھتے ھوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور ملٹری اکاونٹس سوسائٹی یونٹ قائم کیا گیا جس میں محترمہ صباحت کو سیکرٹری جنرل اور محترمہ فائزہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے دونوں منتخب اراکین سے حلف لیا اور کہا‎کہ دنیا میں ہلچل و افراتفری اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ ہادئ برحق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور اب قریب ہے لہذا ہم سبکو یکجا ہو کر عملی طور پر امام ع کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) معاشرے میں فلاحی و سماجی کام کے لیے اور لوگوں کی خدمت کے جزبے سے میدان عمل میں اترنے کے لیے خواتین کا تربیت یافتہ ھونا ایک لازمی امر ہے اسی سوچ کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور اور حکومتی گرلز گائیڈ ٹریننگ سینٹر پروگرام کے تعاون سے بیدیاں روڈ یونٹ میں ٹریننگ کے پہلے سیشن کا آغاز کیا گیا جس میں ماسٹر ٹرینر گرلز گائیڈ مسز نگہت اور مسز شہناز نے نوجوان خواتین کو لیکچرز کے ذریعے بنیادی معلومات فراھم کیں اس موقع پر ضلع لاھور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور کوآرڈینیٹر محترمہ ثروت شجاعت بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(گلگت) رکن اسمبلی مرحوم محمد شفیق ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ان کی ناگہانی موت نے ہم سب کو دکھی کردیا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما ورکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے رکن اسمبلی محمد شفیق کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خانوادگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک سیاسی شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک ہمدرد انسان بھی تھے۔ان کی ناگہانی موت سے جہاں سیاسی خلا پیدا ہوچکا ہے وہاں علاقے کے عوام ایک ہمدرد اور متحرک انسان سے محروم ہوچکے ہیں۔خداوند تعالیٰ مرحوم کی لغزشوں کو معاف فرماکر انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(ہالا) امام بارگاہ شیعہ اثنا عشری میں منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی اور مرکزی معاون تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے شرکت کی ،مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیمی نقوی نے کہا ایام فاطمیہ س منانے کا مقصد خواتین میں اپنے زمانے کے ھادی و رھبر کا دفاع اور ان کی حاکمیت و ولایت کے لیے جہاد کا جذبہ اجاگر کرنا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جناب سیدہ کا گریہ والد سے دوری ، شکستہ پہلو یا محسنؑ کے شھید ہوجانے کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ آپ کا گریہ مدینے والوں کی بے رخی اور پیغام رسول اللہ ع کو بھلا دینے کی وجہ سے تھا انھوں نے مزید کہا آج امام زمانہ عج بھی مظلوم ھیں جن کی نصرت کے لیے ھمیں خود کو اور معاشرے کو آمادہ کرنے کی ضرورت ہے بعد ازاں  محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ غزالہ جعفری نے مدرسہ ابو تراب زیر سرپرستی علامہ دوست علی سعیدی کا دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مدافعین حرم کے چہلم کے سلسلے میں شیعہ ملی تنظیمات کی خواتین کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شعبہ خواتین ، امامیہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طالبات ،انجمن جانثاران اور انجمن دعائے زہراء کی خواتین عہدیداران نے شرکت کی اور 9 فروری کے پروگرامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔

اس میٹنگ میں علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری مالیات ،برادر نثار علی فیضی چیئرمین چہلم مدافعین حرم ، مولانا ظہیر کربلائی نے شرکت کی اور9 فروری چہلم کے پروگرامات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اس اجلاس میں محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین، خواہر بینا شاہ مرکزی مسئول آفس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ،خواہر قندیل زہراء مرکزی سیکرٹری شعبہ خواہران زینب (س) نے بھی خطاب کیا ۔

خواتین نے شہدائے مدافعین حرم کے چہلم میں شرکت کے حوالے سے اپناورک مکمل کر لیا ہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی خوہران باقی تمام انجمنوں اور تنظیموں کی خواہران سے ملکر اس سارے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی، ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز (اٹک) ایام فاطمیہ کے سلسلے میںایم ڈبلیوایم شین باغ یونٹ کی جانب سے اٹک میں مجلس عزا کا انعقاد ھوا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے فضائل و مصائب جناب سیدہ فاطمة الزھرا س بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ زینب سجاول نے خطاب کیا اور کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے دین اسلام کی تشہیر و حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دیں شھادت مولا حسین ع کے بعد اگر جناب زینب س کا جہاد نہ ہوتا تو آج کہیں اسلام کا نام و نشان نہ ہوتا۔

 نو فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ چہلم مدافعین حرم حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان شہداءکا ہم پر عظیم احسان ہے جنھوں نے ہمارے مقامات مقدسہ کی حفاظت میں طویل جہاد کیا اور جان کی قربانی دی ان عظیم شھداء کی یاد منانا ہمارے لیے باعث سعادت ہے اور ہماری فکری و معنوی تربیت کے لیے ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نو فروری کے دن چہلم شہدائے مدافعان ِ حرم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں۔

وحدت نیوز (لاہور) مقبوضہ جموں کشمیر کی مظلوم ماؤں، بہنوں کی صداؤں کی گونج پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم یہ پیغام مظلوم کشمیری ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کو دینا چاہتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں آپ تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، 5فروری کو پاکستانی عوام گھروں سے باہر نکلیں اور کشمیری مظلومین کی حمایت میں ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں میں شرکت کے ذریعے دنیا کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا پیغام پہنچائے، بھارتی جارحیت کادنیا مشاھدہ کر رہی ہے لیکن امن اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

 ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل  کے بغیر ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے ہونا بھارت کے جارحانہ اقدامات کشمیری مجاھدین کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق کا ہمیشہ سے بھرپور دفاع کرتی رہی ہے اور آگے بھی اس حمایت کو جاری رکھے گی ان کا مزید کہنا تھا بھارت نے کشمیری مسلمانوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر قبضہ کرکے ظلمتوں کے نئے دور کا آغازکر رکھا ہے جس کی مثال موجودہ انسانی تاریخ میں نہیں ملتی  دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دینے والی طاقتیں حتی کہ بعض اسلامی ممالک کی خاموشی اس بات کی غمازی ہے کہ وہ اس بربریت میں برابر کے شریک ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین پر قابض استعماری و سامراجی قوتیں دراصل انسانیت قدشمن قوتیں ہیں جو کہ عنقریب نابودی کے دہانے پر ہونگی، کشمیری و فلسطینی مجاھدین کی بے مثال قربانیاں اور شہادتیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور صبح آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور) محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے چکری، ضلع راولپنڈی میں بسلسلہ ایام فاطمیہ منعقد کردہ مجلس عزا سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح سیدہ نساء العالمین ع نے وقت کے امام کی نصرت کے لیے آواز حق کو  بلند کیا اسی طرح آج امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے کے لئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہیے ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم امام کے وجود پر ایمان تو رکھتے ہیں ان کے ظہور پر یقین بھی رکھتے ہیں لیکن اپنے اعمال سے ظہور اور ذکر کو بھلا دیا ہے۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارا کوئی عمل ایسا نہ ہو جو امام کی مرضی کے موافق نہ ہو۔محترمہ حنا تقوی نے حاضرین مجلس کو مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی طرز عمل و منشور سے آگاہی بھی فراہم کی۔

Page 58 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree