The Latest



وحدت نیوز(گلگت)ہماری قیادت نے خطے کی تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے جو بھی فیصلہ جات کیے ہیں ہمیں من و عن تسلیم کرنے چاہیے عوام اپنے قائدین کے ساتھ مخلصانہ اور بے لوث کوششوں کو جاری رکھیں تو بہت جلد مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے، ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد جو کہ ان دنوں گلگت بلتستان کے سیاسی دورہ پر ہیں نے نومل حلقہ 1 میں خواتین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی جدوجہد میں عوام اپنے قائدین کے شانہ بشانہ میدان میں موجود رہی تو اہداف تک رسائی آسان ہو جائے گی ،ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانا ہے اور اس ہدف کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت سائرہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی باشعور اور وطن دوست عوام اس بات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ ان کے حقوق کی جنگ کے لیے میدان عمل میں مجاھدانہ کردار کون ادا کر رہا ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ حقوق کے حصول کی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل اسی صورت محفوظ اور روشن ہوسکتا ہے جب اس خطے کو صوبہ کا درجہ دے دیا جائےگا۔

وحدت نیوز(گلگت) جنرل الیکشن گلگت بلتستان 2020 کی سیاسی مہم کو جاری رکھتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد اور سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے برمس کے علاقے کا دورہ کیا اور خواتین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محترمہ نرگس سجاد نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سرزمین گلگت بلتستان ایک اہم اور قدرت کے بیش بہا خزانوں کا حامل خطہ ہی اسی لیے دشمن بھی اپنی پوری طاقت سے میدان میں اتر رہا ہے اور یہاں کے بچوں کو اپنی سازشوں میں الجھا رہا ہےایسے میں باشعور خواتین کا میدان میں حاضر رہتے ہوے مثبت سیاسی کردار ادا کرنا بہت ضروری ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہاں کی خواتین اپنے علاقے کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گی انھوں نے گزشتہ الیکشن میں انجام دی گئی خواتین کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کی امید ظاہر کی آج بھی یہ خواتین اس سرزمین کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت سائرہ ابراہیم کا کہنا تھا جس طرح ہماری باشعور خواتین نے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ھے اسی طرح سیاسی میدان میں بھی اپنی شمولیت سے خطے کی بہتری اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی ۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد اور سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے جٹل یونٹ میں خواتین کے ساتھ ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی و فتح کے لیے باشعور خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔

 انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیاسی میدان میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور گلگت کی خواتین اس الہی پلیٹ فارم سے خطے کی تقدیر بدلنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کی خواتین نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے اور بہترین رد عمل پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آئینی حقوق کے حصول کے لیے ہماری خواتین نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ہمارے خطے کی خواتین تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں انھوں نے کہا تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ اور جرات مند خواتین ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد جو کے ان دنوں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں ،دنیور میں خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے اور آج ہمارا دشمن ہم سے خوفزدہ ہے، انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاہدہ آئینی حقوق کے حصول کا ایک زریعہ ہے، خطے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے آئینی حقوق کے حصول کے لیے  ہر قسم کی جدوجہد جاری رہے گی، انہوں نے کہا کے ہم مرکزی سطح پر گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لئے یہاں کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان اور سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے مجلس وحدت مسلمین نے کبھی عوامی ‎حقوق پر سودابازی نہیں کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان میں جو بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا ہے وہ یہاں کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے ہم نے بھرپور اکثریت کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ آئینی صوبے کےلئے معاہدہ کیا ہے۔

  دنیور میں خواتین کارکناں سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ہم نے آئینی صوبے کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں یہ چند سیٹیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ انھوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرے گی۔

وحدت نیوز(نارووال) مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اورایم پی اے سیدہ زھرا نقوی کی خصوصی ھدایات پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد کا نارووال دورہ ، متاثرہ خواتین سے ملاقات نارووال میں پولیس کے جارحانہ تشدد کے واقعے میں متاثرہ خواتین سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات عرفا عباس نے وفد کے ہمراہ گلستان زھرا امامبارگاہ نارووال میں ملاقات کی ۔

پولیس کے خواتین پر تشدد اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے عرفا عباس کا کہنا تھا کہ درندہ صفت پولیس افسر نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کرکے یزیدی فعل انجام دیا ہے اور پولیس کی وردی کو داغدار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک آزاد و خود مختار ریاست اور ایک مقبوضہ ریاست کے فرق کو ختم کر دیا ہے حکام بالا کو اس واقعے کا نوٹس لے کر مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی تاکہ ریاست مدینہ کے قیام کی عملی تصویر واضح ہوسکے۔

 انھوں نے متاثرہ خواتین کو رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہیں اور واقعے کے خلاف ہر فارم پر آواز بلند کی ہے اور انصاف کی فراہمی تک کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر خواتین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے متاثرہ بچیوں میں کتب اور اسکارف بھی تقسیم کیے گئے ۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب پولیس کی جانب سے نارووال میں خواتین عزاداروں اور معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد اور اغواکے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے  توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔

توجہ دلاؤنوٹس میں سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ خواتین پر پولیس کی طرف سے جارحانہ تشدد کیا گیا ۔خواتین کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے سر عام دست درازی اختیار کی ۔پنجاب پولیس نارووال کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے ایک خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کوختم کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا اور کئی خواتین تاحال لاپتہ ہیں ۔زہرا نقوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے ذمہ دران پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی ہے ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے نارووال میں خواتین پر پولیس کے جارحانہ تشددکو پولیس گردی کا بدترین اور المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں کی سر عام دست درازی اختیارات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پنجاب پولیس کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے ایک خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کوختم کردیا ہے کل تک مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے غصب شدہ علاقوں میں پولیس کی درندگی کے جو مناظر دیکھ کر دل دھل جاتے تھے آج وہ وطن عزیز کی گلی کوچوں میں دہرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر ضروری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ خواتین کی تذلیل کے اس واقعہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو جس بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا اس نے پولیس کے شعبے میں ہونے والی نام نہاد اصلاحات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔طاقت اور اختیارات کے زور پر کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مجلس وحدت مسلمین کھل کر مخالفت کرے گی۔انہوں نے گرفتار اور لاپتا خواتين کی فوری بازیابی اور قانونی شکنی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)‎ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی سیکرٹری جنرل  اور مرکزی سیکرٹری شعبہ جواں محترمہ سائرہ ابراہیم نے ہنزہ کے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا کے ہم ہنزہ و گلگت بلتستان کے اسیروں سمیت پورے پاکستان میں بے گناہ اسیران کے ساتھ کھڑے ہیں اس میدان حق وباطل میں جتنی بھی تکلیف آئے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کے یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں ہے سب اپنے حصے کا فرض ادا کریں ہم جتنی دیر سے ظلم کے خلاف اٹھیں گے اتنی ہی ذیادہ قربانیاں دینی پڑیں گی ہماری منزل خطہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں عدل و انصاف کا قیام ہے ہم کسی طور اپنے اہداف و مقاصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔

انھوں نے کہا دشمن ہم سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تقسیم در تقسیم کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے لیکن یہ دشمن کی بھول ہے ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے اس کے لئے اسمبلیوں میں ان لوگوں کو پہنچائیں جو آپ کے حق کے لئے آواز اٹھا سکیں۔مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ سے ہر ظلم کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے چاہیے مظلوم کا تعلق کسی بھی فرقہ سے ہو انسانیت پر جہاں بھی ظلم ڈھایا جائے گا ایم ڈبلیو ایم اپنی آواز بلند کرے گی۔

 محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا خطے کے لئے دی گئی قربانیوں کو نہیں بھولا جائے گا ہم ہمیشہ اپنے اسیروں اور شہیدوں کے خانوادوں کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کے کربلائے کوئٹہ ہو یا پارا چنار گلگت بلتستان ہو یا کراچی ایم ڈبلیو ایم ہمیشہ ظالم کے خلاف میدان میں سیسہ پلائی  ہوئی دیوار بنی رہے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس سینٹرل سیکرٹیریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں صوبہ پنجاب کی مرکزی نمائندگان جن میں مرکزی سیکرٹری سیاسات محترمہ نرگس سجاد ، سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی ، سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ ، سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ ، سیکرٹری مالیات محترمہ قراةالعین ، سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا ، سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن , میڈیا سیکرٹری عرفاعباس ، معاون میڈیا سیکرٹری محترمہ زینب بنت الھدی اور ضلع اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ بتول اور ضلعی میڈیا سیکرٹری محترمہ فروا نے شرکت کی۔

 اجلاس میں شعبہ خواتین سے متعلق اہم فیصلہ جات کیے گئے نیز شعبہ تنظیم سازی کے لیے قوائد و اصول معین کیے گئے اور شعبہ تربیت کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی کونسل تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔

 اجلاس کے دوسرے روز مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے اہم موضوعات اور تنظیمی امور سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ علامہ راجا ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے معاشرے میں تربیت کے امور میں خواتین کو بھرپور کام اور فعالیت انجام دینے کی ھدایات کیں۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں منعقدہ "دختران پاکستان پیس کنونشن" میں خواتین پر ظلم اور جنسی تشدد کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کے عنوان سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ایسے افراد جو زمانہ جاہلیت کی مانند آج کے دور میں بھی خواتین پر ظلم و ذیادتی روا رکھتے ہیں اور انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور معاشرے میں اعلی اقدار و اخلاق کی پامالی کا باعث ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تدبر کرنا چاہیے کہ آخر کیا وجوہات ہیں کہ معاشرے میں جنسی تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور عورت غیر محفوظ ہوری ہے خواتین کی اپنی اولاد کی تربیت میں کوتاہی برتنا ایک بنیادی وجہ ہے اگر ہمارے معاشرے کی خاتون علم وآگہی اور فہم و شعور کی مالگ ہو تو وہ اپنے بیٹوں کی تربیت اس نہج پر کریں کہ وہ معاشرے کے مہذب ، با کردار اور مفید رکن ثابت ہوں ایک خاتون اپنی پرورش اور تربیت سے مرد کو عورت کی عزت کرناسکھاتی ھے اور وہ مقام جو اسلام نے عورت کو دیا ھے ، اس مقام سے آشنائی دیتی ہیں ۔

سیدہ زھرا نقوی نے کہا کہ خواتین اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں تاکہ وہ ان اخلاقی برائیوں کا شکار نہ ہوں اور ایسے مرد جو اس فعل قبیح کے مرتکب ہوتے ہیں انھیں قانونی و شرعی سزائیں دی جائیں تاکہ معاشرہ فلاح کی طرف گامزن ہو سکے ۔

Page 52 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree