The Latest
وحدت نیوز(لاہور)یوم قائد کے موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے یونٹ بید یاں روڈ اور گلشن علی کے مدارس کا دور ہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی مناسبت کا کیک کاٹا بچوں نے اس خاص دن کو پرجوش طریقے سے منایا اور اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبوں کو سراہتے ہوے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح سے جب کسی نے پاکستان کے طرز حکومت سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ پاکستان کا طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال پہلے قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکرٹری شعبہ تربیت و رکن تنظیم ساز کونسل جناب شیخ جان حیدری اور مرکزی تربیتی کونسل کے رکن جناب ڈاکٹرمشتاق حکیمی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراہیم سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر صوبائی رہنما برادر محمد ابراہیم بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں گلگت میں شعبہ خواتین کے تنظیمی سٹرکچر کو مضبوط بنانے اور خواہران کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی نشست میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مذہبی اور سیاسی جماعت ہے لھذا خواتین کو بھی دینی اور سیاسی میدان میں سرگرم اور فعال رہنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر محترم جان حیدر ی صاحب نے کہا کہ 23 مارچ کو ورکر کنوشن منعقد کیا جاۓ گا جسے کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محترمہ سائرہ ابراہیم نے گلگت میں انجام دی گئی گزشتہ سات سال کی کارکردگی پیش کی۔
وحدت نیوز(لاہور)حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے وفد نے گیٹ فار نیشین چرچ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والی کرسمس جی تقریب میں بھر پور شر کت کی چرچ کے چیئرمین صادق پال جو کہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں ان کی خصوصی ھدایت پر وائس چیئرپرسن پروین اختر اور اسسٹنٹ پاسٹرنسیم برکت نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔
محتر مہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور نے اس موقع پر اپنا پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیںخوشی ہے کے ہم آج اس قوم کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لیے اپنی عبادت گاہوں کے دروازے کھول دیے تھے۔
محترمہ عظمیٰ نقوی ڈ پٹی سیکرٹری جنرل اور محترمہ عالیہ رضوی سیکرٹری فلاح و بہبود نے مسیحی برادری کے ساتھ ان کی دعائیہ محفل میں شرکت کر کے ملک و قوم کی ترقی کی خصوصی دعا کی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے خواتین اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے مسیحی برادری نے سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی ایم ڈبلیوایم اورمحترمہ حنا تقوی کی کرسمس کے موقع پر کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات کے ہمراہ سیکٹر جی ایٹ اسلام آباد میں ایلفا گریٹ منسٹری آف پاکستان چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ بھی موجود تھیں محترمہ صدیقہ کائنات نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے آج اس تقریب میں شرکت کا مقصد باہمی احترام و رواداری کے جذبے کو عملی جامہ پہنانا ہے اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر پیغام امن کو عام کرناہے۔
اس موقع پر وفد کی جانب سے چرچ کے فادر جناب شہزاد کو پھولوں کا گلدستہ ، کیک اور کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں فادر شہزاد اور تمام شرکائے محفل نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسلام آباد کے وفد کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کرسمس کی تقریب میں وفد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ باباے قوم کی مخلصانہ مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے قائد اعظم کے زریں اقوال اور فرمودات کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے ایک ایسی اسلامی ریاست قائم کی جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے دین کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے وژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کی ترغیب دلاتا ہے مسیحی برادری نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اقلیتوں کے حقوق کا احترام دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے اور اسلامی ریاست ہونے کی بنا پر پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ عظمیٰ تقوی کی سربراہی میں سنٹ فرانسس زاویئر چرچ حیدر آباد کا دورہ کیا وفد نے فادر جیمز سے ملاقات کی اور کرسمس یوم مسیح کی مناسبت سے مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیے گئے اپنے دورے میں محترمہ عظمی تقوی نے کہاکہ دنیا اس وقت مشکل دور اور مختلف بحرانوں سے گزر رہی ہے بالخصوص کرونا جیسی وبا نے پوری دنیا کو سیاسی ، معاشی اور اقتصادی طور پر ہلا کر رکھ دیا ھے ایسے وقت میں ہمیں تما تر اختلافات بالاے طاق رکھتے ہوے امن و رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ جناب مریم سلام اللہ علیھا اور جناب عیسی علیہ سلام کے لیے دنیا بھر کے مسلمان اور مسیحی برادری خاص احترام کے قائل ہیں جناب عیسی ع کی تعلیمات امن اور احترام پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر فادر جیمز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ کرسمس کا پیغام اس بات کی امید رکھنا ہے کہ ایک دن پوری دنیا میں خدا کی حکومت ہوگی اور خدائی نظام نافذ ہوگا فادر جیمز نے وفد کو تحفے کے طور پر کیک اور کتاب پیش کی۔
وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ مسرت صفدر نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا اور تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا اس موقع پر محترمہ بلقیس اسدی کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع خیرپور میرس کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ مسرت صفدر نے خواتین کے اجتماعی اور معاشرے کی اصلاح میں ان کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا اور ایک الہی جماعت کے پلیٹ فارم سے خواتین کی سیاسی اور فکری تربیت کیسے کی جائے اس موضوع روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں شالیمار ٹاون کے دو یونٹس کی تنظیم نو کی گئی جس میں مومن پورہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل انجم عرفان جبکہ داروغہ والا یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ ضرغام نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے دونوں مسئولین سے حلف لیا تنظیم نو کے اجلاس میں شالیمار کے دیگر سات یونٹس کی عہدیداران نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں ضلعی کابینہ کی ممبران محترمہ عندلیب سیدہ اور محترمہ رضوانہ بتول بھی اس موقع پر موجود تھیں اجلاس میں علاقے اور ضلعی سطح پر فلاحی امور کو جاری رکھنے اور غریب خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔
وحدت نیوز(علی پور)شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب اور مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی نے جنوبی پنجاب کا تنظیمی دورہ کیا ۔ تین روزہ دورے میں ضلع علی پور ، بہاولپور اور ضلع لیہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیں محترمہ در نجف ضلع علی پور ، محترمہ خالدہ فاطمہ ضلع بہاولپور اور محترمہ طاہرہ اسدی ضلع لیہ کی آرگنائزر منتخب ہوئیں اپنے دورہ میں مرکزی اراکین نے تفصیلاً تنظیمی تعارف ، اغراض و مقاصد اور تنظیمی ذمہ داریوں سے نو منتخب ضلعی مسئولین کو آگاہ کیا۔
ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈومحمد خان شعبہ خواتین کی میڈیا سیکریٹری سحرزہرا کا انتقال، قائدین کا اظہار افسوس
وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ٹنڈو محمد خان کی نو منتخب میڈیا سیکرٹری سحر بنت زوار حسین اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کا مرحومہ کے انتقال پر اظہارافسوس اور تعزیت ۔
چند روز قبل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیمی نقوی سے ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمدخان شعبہ خواتین کی میڈیا سیکریٹری کی حیثیت سے حلف لینے والی سحرزہرا بنت زوار حسین گذشتہ روز اچانک انتقال کرگئیں۔
مرحومہ فرسٹ ایئرکی طالبہ تھیں اور قوم وملت کی خدمت کے جذبے سے سرشارتھیں اسی بناءپر ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے اپنی قومی خدمات کا آغاز کیاتھا۔
ایم ڈبلیوایم قائدین نے سحر زہرا کی ناگہانی وفات پر اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔