امت مسلمہ کو قدس کے اہم مسئلے سے غافل نہیں رہنا چاہیے محترمہ زھرا نقوی

19 مئی 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ قبلہ اول کی آذادی کے لیے جدو جہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مظلومین فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنا اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف برسر پیکار رہنا ہمارا فریضہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قدس کی آذادی میں ہی مسلمین جہاں کی بقا اور استحکام مضمر ہے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کو نرغہ اعداء سے چھڑوانے کی تحریک ہر سال پہلے سے ذیادہ مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی نہتی عوام پر عرصہ دراز سے انسانیت سوز مظالم ڈھاۓ جا رہے ہیں لیکن پوری دنیا ان اہم ترین ایشوز پر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے فلسطین و کشمیر کی آزادی مسلمانوں کا اہم مسئلہ ہے لیکن بہت سے اسلامی ممالک نے ان مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ہاتھ مضبوط کیے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے ھادی و پیشوا مولا علی علیہ سلام نے ہمیں ہر ظالم کے خلاف چاہے وہ مسلمان ہو اور مظلوم کی حمایت میں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو آواز بلند کرنے کا حکم دیا ھے لھذا ہم اپنی آخری سانس تک مظلومین و مستضعفین کی حمایت اور آذادی قبلہ اول کی جدوجہد کو  ہر فارم پر جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree