The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد چوک کمہارانوالہ پر فرانس میں توہین رسالت (ص) پر مبنی خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت، سید دلاور عباس زیدی، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا غلام جعفر انصاری، ملک غلام حسن سمیت دیگر نے۔ مظاہرین نے توہین آمیز جریدے کے ایڈیٹر اور فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پرچم اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ رسول (ص) کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمرانوں کی بزدلی، انتشار اور منافقت کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات رونما ہوتے ہیں، جس کے ذمہ دار بے غیرت مسلمان حکمران ہیں

وحدت نیوز (اسلام آباد/کراچی/لاہور/کوئٹہ/گلگت/بلتستان/مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں'' یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ '' مناتے ہوئے  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسمیت چاروں صوبوں میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں منعقد کی گئیں ،مسلم ممالک کے گستاخ مغربی ممالک  سے سفارتی تعلقات  منقطع کرنے ،عرب ممالک کی گستاخ ممالک کو تیل کی سپلائی بند کرنے اورفرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدرکر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جی سکس ٹو سے گستاخا نہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ اصغر عسکری اور علامہ شیر علی انصاری نے کی ،لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ کے سامنے مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نےکی، خوجہ جامع مسجد کراچی کھارادر پر احتجاجی مظاہرےکی قیاد ت علامہ انور جعفری،علامہ احسان دانش، مبشر حسن اور سید علی حسین نقوی نے کی ،کوئٹہ میں علمدار روڈ پرہونیوالے مظاہر ے کی قیادت علامہ ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کی گلگت میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نکلنے والی ریلی کی قیادت علامہ نیئر مصطفوی نے کی ،اسکردو میں بھی احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ سید علی رضوی نے کی ، مظفرآبادمیں احتجاجی ریلی علامہ تصور حسین جوادی کی زیر قیادت نکالی گئی،جبکہ مظاہر ین سے خطاب کرتے قائدین نے کہا کہ ہم فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں ،توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور چارلی ہیبڈو پر حملہ عالمی صیہونی سازش کا حصہ ہے'ایک طرف دین دشمن تکفیریت مسلمانان عالم کا خون بہا رہی ہے تو دوسری طرف اسلام دشمن صیہونی طاقتیں اور ان کے حواری انسانیت کو کمال تک پہنچانے والی ہستی حضرت محمد مصطفی ﷺکی توہین میں مصروف ہیں ۔

 

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جسے امت کو سمجھنے کی ضرورت ہے' آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے، نہ ہی عیسائیت اور ہی دنیا کا کوئی مذہب اس کا قائل ہے، مقدسات کی توہین کرنے والے اسرائیل کے دوست اور عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں گستاخی شان رسالت ۖکے ذمہ دار امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل ہے پیغمبر اعظم ۖ کی حرمت کے لئے جان دے دیں گے کسی گستاخ کو برداشت نہیں کریں گے او آئی سی،اور مسلم ممالک مغرب سے سفارتی ذرائع منقطع کرے'عرب ممالک مغرب کو تیل کی سپلائی بند کرے' فرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے محاذ پر موجود ہیں کہ عالمی صیہونزم کی ایماء پر جہاں مذہب کے نام پر جاہل متعصب تکفیری ٹولے دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے مسلم امت کے جگر گوشوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں وہیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے بھی امت کے قلب پر خنجر چلا رہے ہیں، ہمیں عالمی صیہونزم کی اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جاہل متعصب تکفیریت اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے عالمی صیہونزم کے ایجنٹوں کا ہیڈ کواٹرایک ہی ہے' ہم ان واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور امت مسلمہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے خلاف بھرپورآواز بلند کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریڑی جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انسانیت کے خلاف ہے ۔ حکومت ، مسلم ممالک اور خصوصاً او آئی سی کو اس معاملے میں اپنا بھر بور سفارتی کردار ادا کرکے شعائر اسلام کی توہین کے سلسلے کو بند کروانا چاہیے ۔ پیغمبر اسلام کی مسلسل توہین پر عالمی انسانی اداروں کی خاموشی ان کے کردار کو مشکوک بنا رہی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے کے قائل ہے لیکن اسے دیگر مذاہب و اقوام کے مقدسات کی توہین کا جواز ہرگز نہیں بنانا چاہیے اور اپنی رائے کا اظہار انسانیت کے دائرہ حدود میں رہ کر ہی کرنی چاہیے۔ ورنہ دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ پیغمبر اسلام کی توہین در حقیقت پورے انسانیت کی توہین ہے۔ جسے کسی صورت پرداشت نہیں کیا جائیگا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں انبیاء الہی ؑ کی توہین المناک جسارت ہے۔مغربی دنیا پیغمبر اسلام ﷺکی توہین جیسے مجرمانہ عمل سے اجتناب کرے،امریکہ ،فرانس،ودیگر مغربی ممالک کا اسلام دشمنی پر مبنی رویہ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔ مغربی معاشرے میں دین اسلام کی بڑہتی ہوئی مقبولیت کو روکنے کیلئے مغربی سامراج نے گھناونا کھیل شروع کر دیا ہے۔دھشت گرد ،سامراجی قوتوں کے پیدا کردہ ہیں۔جنہیں امریکن سی آئی اے،برطانوی ایم آئی سکس اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے۔

 

انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا اسد اللہ بھٹو، رکن قومی اسمبلی صابر حسین اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ پرامن جمھوری جدوجھد کے ذریعے سامراجی مظالم سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے۔ آج امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔امت مسلمہ متحد ہوکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو نا کام بنائے،اس موقع پر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی اب سب پر عیاں ہوچکی ہے، دنیائے اسلام میں شعور اور بیداری سامراجی تسلط کے خاتمے اور احیائے اسلام کا باعث ہوگی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ نمبر 9 کوئٹہ کے منتخب کونسلر سید محمد مہدی نے غیر مشروط طور پر مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے  پارٹی کے تمام فیصلوں کی پابندی کرونگا، مجلس وحدت مسلمین عوامی امنگوں کی درست سمت میں رہنمائی اور خدمت انجام دے دہی ہے،کونسلر سید محمد مہدی نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا باقائدہ اعلان وحدت ہاوس کوئٹہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی، کونسلر رجب علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین نواب شاہ ضلعی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں بھرپور یونٹس نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا مختیار امامی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم ساز مولانا نشان حیدر نے شرکت کی اور اجلاس میں تمام یونٹس میں تربیتی پروگرام کرانے پر اتفاق ہوا ، آخر میں ملٹری کورٹس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے اہم مالیاتی اداروں کی تباہی کسی طور برداشت نہیں کرے گی۔ قواعد و ضوابط کو پائمال کرکے انتہائی جونیئر شخص کو نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینا ادارے کے سینیئر اور قابل ملازموں کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔ایم ڈی نیٹکو نے چند عارضی ملازمین کے ساتھ ملکر پورے ادارے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ماضی میں گلگت بلتستان کے ایک اہم ادارہ چائنا ٹریڈ میں بھی اپنے مفادات کی خاطر ادارے کو تباہ و برباد کیا گیا جس کی وجہ سے سینکڑو ں افراد کا روزگار چھن گیا۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کمپنی گلگت بلتستان کا قیمتی سرمایہ ہے جس نے علاقے کے ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا ہوا ہے اور اس ادارے میں ملازمتیں حاصل کرنے کا اولین حق صرف اور صرف گلگت بلتستان کے عوام کو ہے ۔ کسی دوسرے صوبے کے کسی ٹرانسپورٹ کمپنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو ملازمت کا حق حاصل نہیں تو گلگت بلتستان کی ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی غیر مقامیوں کو ملازمتوں کا حق حاصل نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلے ہی ہزاروں افراد بے روزگار ہیں جن کے حقوق پر شب خون مارنا علاقے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کمپنی میں جتنے بھی غیر مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں فوری طور پر منسوخ کردی جائیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی جگہ ملازمتیں فراہم کی جائیں۔ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر علاقے کے اہم مالیاتی ادارے کے منیجنگ پوسٹ پر تعینات غری مقامی نا اہل فرد کو فوراً برطرف کرکے ان کی جگہ مقامی اہل اور دیانت دار آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر یہ ادارہ بھی چائنا ٹریڈ کی طرح کم وقت میں دیوالیہ ہوجائیگا۔ انہوں نے حکومت گلگت بلتستان سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر ہمارے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین پورے گلگت بلتستان میں تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت گھناؤنی سازش ہے، طاغوتی و جبروتی طاقتیں امت مسلمہ کی وحدت اور تشخص کے خلاف سازشوں کی پشت بان ہیں ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت درحقیقت مسلمانوں میں اشتعال و شدت پسندی بڑھانا ہے، تا کہ بعض لوگوں کو تشدد پر اکسا کر مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایا جا سکے، مسلمانوں میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر انتشار سے وحدت کا تصور کمزور ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اغیار اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیئے مختلف واقعات رونما کراتے ہیں ، فرانس میں دو مبینہ مسلمانوں کی طرف سے جریدے پر حملہ کے بعد 40 عالمی سربراہان کا وہاں پہنچ کر ملین مارچ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ اور عالمی سطح پر منافقت اور دوعملی کا کھلا اظہار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کبھی بھی اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ، آئے روز طرح طرح کی سازشوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نام نہاد مسلمان ، تکفیری ، دہشت گرد،شدت پسندانہ کاروائیاں کر کے ان کے ایجنٹ کارول پلے کر رہے ہیں ، اسلام کی غلط تشریح کرنے پر مغرب سے دادوصولتے ہیں ، تکفیریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے درپے ہیں ، فرانس میں جریدے پر ہونے والے حملہ میں مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر ، خود کو مسلمان کہلوا کر پو ری دنیا کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کی گئی، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اغیار کی ان سازشوں کو سمجھیں ، دشمن شناسی سے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ، اپنے اندر سے اغیار کے ایجنٹوں کو نکال باہر پھینکیں ، علامہ تصورجوادی نے کہا کہ گستاخی رسول ؐ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، وقت ہے کہ امت مسلمہ اٹھ کھڑی ہو، او آئی سی اور اسلامی ممالک کی تنظیمیں یورپ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں ، جریدے کی اشاعت رکوائی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان ڈویژنل ترجمان فداحسین نے کہا ہے کہ  گلگت بلتستان میں مختلف طریقوں سے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اہلیان گلگت بلتستان اتحاد کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دے۔ انتخابات کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے یہاں علاقائی، مسلکی اور زبانی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مقپون داس کے معاملہ میں انتظامیہ ناجائز طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے اور عدالتی فیصلوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ گلگت انتظامیہ اور نگران حکومت کے اقدامات سنجیدہ اور علاقہ کے مفاد میں نظر نہیں آ رہا ہے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور متصادم کاموں سے گریز کرے۔ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان میں افسوسناک واقعات بھی بدانتظامی کا شاخسانہ تھا جس معاملہ کو سلجھایا جا سکتا ہے اس کو خواہ مخواہ الجھایا جاتا ہے۔ تاریخی شواہد اور عدالتی فیصلوں کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ اقدام اٹھائے کسی کی ڈیکٹیشن اور ہٹ دھرمی علاقہ کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ عوام تمام معاملات میں خواہ ڈیم کا مسئلہ یا بلتستان کے مقپون خاندان کے پولوگراونڈ کا مسئلہ اتحاد کے دامن کو ہرگز ہاتھ سے چھوٹنے نہ دیں تمام معاملات سنجیدگی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہرفریق ہٹ دھرمی، ضد اور انا سے بالا تر ہوکر علاقائی مفاد کی خاطر کام کرے۔ چند عناصر کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام مذہبی، مسلکی، علاقائی، لسانی اور قومی بنیادوں پر باہم دست و گریباں ہوں اگر ایسا ہوا تو علاقہ کبھی ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری  ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں  کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیچھے ملک دشمن طاقتوں کا گہرہ پروپیگنڈہ ہے۔ وطن عزیز کو بیرونی قوتیں اندھیری گلی میں دھکیلنا چاہتی ہیں، جس کے لئے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو مختلف بحرانوں میں الجھائے رکھا گیا، پاکستانی عوام کو بیداری و شعور سے دور رکھنے کے لئے خون کی ندیاں بہائی گئیں، دہشت گردی کو ایک منظم سازش سے پروان چڑھایا گیا اور اسے عوامی حلقوں تک پذیرائی دی گئی۔

 

ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر موجود وہ عناصر جو آج بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، فوجی عدالتوں کی مخالفت اور مذہب کی آڑ میں دہشت گردوں کو بچانا چاہ رہے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے استحکام کے لئے دہشت گردوں کو انکے سایہ پدری دینے والوں کے ہمراہ بے نقاب کیا جائے اور انشاءاللہ ہم ملی وحدت و اتحاد کے ذریعے تکفیری سوچ کو ختم کریں گے اور ان درندہ صفت دہشتگردوں کو ملت پاکستان کے خون سے مزید ہولی نہیں کھیلنے دیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree