ہم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای جیسے بابصیرت مدیر اور مدبر رھبر کے پیروکار ہیں جن کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہر میدان میں شکست کا سامنا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

03 مئی 2024

وحدت نیوز(مشھدمقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام "پاکستان میں ملت تشیع کا سیاسی سفر اور اھداف"کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس سے قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مدظلہ العالی نے خطاب کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں سیاسی تفکر کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو اس لئے بھیجا کہ وہ معاشرے میں عدل کا نفاذ کریں اور یہ کام عوام کے تعاون اور اشتراک کے بغیر ناممکن ہے اس لئے سیاسی سوچ ضروری ہے ۔

آپ نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ ہم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای جیسے بابصیرت' مدیر اور مدبر رھبر کے پیروکار ہیں جن کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہر میدان میں شکست کا سامنا ہے اور ان شاءاللہ اسرائیل کا وجود بھی صفحہ ھستی سے مٹ جائے گا ۔آپ نے پاکستان کے آئین پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وطن عزیز کا آئین اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کا آئین لبرل ڈیموکریسی کی نفی کرتا ہے اور زمین پر اقتدار اعلی اللہ تعالیٰ کی ذات کو سمجھتا ہے۔وطن عزیز پاکستان کے آئین کی صحیح پیروی کی جائے تو پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ امن وامان کے زیر سایہ مسالمت آمیز زندگی گزار سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید فرمایا ہمیں آئین کی پیروی کرتے ہوئے "ملت سازی "کرنی ہوگی تاکہ پاکستان کو مختلف بحرانوں سے نکالا جاسکے۔قائد وحدت کے خطاب سے پہلے مجلس وحدت مشہد مقدس کے سینئر رہنما حجۃالاسلام آقای عارف نے" بصیرت اور دشمن شناسی" کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree