The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچنا حکومتی ناکامی ہے۔ ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی کیے بغیر پڑول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پڑولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود قومی ائیر لائین نے کرایوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے ’’ کوئٹہ سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ‘‘ کے لیے کرایوں میں اچانک اضافے کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو کوئی ریلف نہیں مل رہا ہے۔ ایشاء خورد و نوش کی قیمتیں تا حال عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے جو حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ حکومت نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہیں دیا۔ پڑولیم مصنوعات میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی مکمل طور پر عوام تک پہنچنی چاہیے تھی۔ دنیا میں پڑولیم کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی آئی ہے لیکن وطن عزیز میں پینتیس فیصد کمی کی گئی ہے ، اس طرح حکومت نے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔ پڑولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ ہی پانچ فیصد جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا قطعی کوئی حق نہیں ہے۔ حکومت کسی طور پر بھی یہ اضافہ وصول نہیں کرسکتی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر عوام پر ٹیکس کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے آئل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،توانائی کے بحران اور دہشت گردی نے عوام سے سکھ کا چین چھین لیا ہے پاکستانی عوام کیساتھ حکمرانوں کا سلوک آمرانہ ہے ،ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا خون کیا، اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کے لئے اقتدار حاصل کئے،پاکستان میں ساٹھ سالوں سے یہ سیاست دان عوام کو صاف پانی فراہم نہ کرسکے ،چولستان اور تھر میں آج بھی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ،جب تک یہ دو خاندان اس ملک میں حکمران رہیں گے عوامی حقوق اسی طرح پامال ہوتے رہیں گے

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سانحہ شکار پور کے خلاف امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ سے چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ غلام مصطفی انصاری، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی،آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا ، شاعراہلبیت زورا حسین بسمل، جاویدحسین حسینی،دلاور زیدی اور حسنین انصاری نے کی۔ ریلی کے آغاز سوتری وٹ سے ہوا جو کہ پل شوالہ، اور ابدالی روڈ سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچی۔ جہاں پر رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عارف رضوی اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر اقبال چغتائی نے بھی سانحہ پشاور کے حوالے سے اظہاریکجتہتی کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ شکارپور مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلی لکھی در میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ شکارپور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ناکامی ہے، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ فوری مستعفی ہونے کا اعلان کریں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی پر چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کیا جائے، ملک بھر میں جامع مساجد و امام بارگاہوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماں کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا راج قائم ہے، جس کی سرپرستی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کر رہی ہے، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے رہنماؤں کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل سکیورٹی دی جا رہی ہے، دوسری جانب کراچی اورسمیت سندھ بھر میں روزانہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، مگر سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی کو سزا دی گئی۔ رہنماں نے کہا کہ شکارپور میں جامع مسجد و امام بارگاہ کے باہر سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونا، سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعہ کے بعد اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، ناقص انتظامات کے باعث 10 سے زائد نمازیوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی پر چیف جسٹس پاکستان اور و فاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کیا جائے۔

وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل فائونڈیشن ضلع ملیر (شعبہ فلاح و بہبود )مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایم آئی پاکستان کے باہمی اشتراک سے ہیپاٹائٹس بی سے بچاو کا پہلا ویکسینیشن کیمپ کھوکراپار ملیر میں لگایا گیا، جس میں بلاتفریق رنگ و نسل ، مذہب ومسلک 650افراد کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے فری ٹیکے لگائےگئے، جن میں خواتین ، بچے ، بزرگ اور جوان شامل تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاست کو عبادت سمجھتی ہے، عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کا حل نکالنا کار انبیا ء اور آئمہ ؑ ہے، اسی مشن کو لیکر آج ہیپاتائٹس بی سے بچاو کے ٹیکے فری لگا ئے جا رہے ہیں ، انشاء اللہ اگلہ کیمپ یکم مارچ بروز اتوار اسی مقام پر لگایا جائے گا، جبکہ فروری کے اختتام پر جعفرطیا راور گلشن حدید میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما ثمر زیدی، ڈاکٹر حسن جعفر، اسد علی ، سعید رضا اور امیر عباس نے بھی کیمپ کا دورہ کیا،جب کہ اہل سنت مساجد اور علمائے کرام نے کیمپ کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔

وحدت نیوز (نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین نواب شاہ کی طرف سے شکارپور سانحہ کے خلاف نواب شاہ ضلع میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی،جس میں نواب شاہ کے تحصیل سکرنڈ ، قاضی احمد، دولت پور ،60 میل ، جام صاحب، باندھی اور چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل کاروبار بند رہا اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئی مرکزی ریلی نواب شاہ میں نکالی گئی آخر میں پریس کلب کے سامنے تمام ملی تنظیموں کی طرف سے دھرنا دیا گیا جس میں مولانا سجاد حسین ، مولانا قلب مہدی ، محمد اسلم بھٹی اور آصف عباس نے خطابکرتے ہوئے نمازیوں کی شہادت پر سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کے سندھ میں مسلسل پیپلزی پارٹی کی حکومت میں شیعوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا سندھ میں فوج کو اختیارات دی جائیں اور جلد پوری سندھ میں ضرب عضب شروع کیا جائے،سویلیئن حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور دولت پور نیشنل ھائی وی پر دھرنا دیا گیا جو شام تک جاری رہا اور شہداء کے سویم پر تمام یونٹس میں شہداء کے ایثال ژواب کیلئے قرآن خوانی کروائی گئی۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نےجامعہ شہید عارف حسین الحسینی ؒ میں منعقدہ دو روزہ ضلعی شوریٰ کےاجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز بے گناہ انسانوں اور مسلمانوں کا خون بہانا درندگی کی بدترین مثال اور وطن عزیز پاکستان کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ ایسے وقت میں جب گستاخانہ خاکوں کے خلاف پوری امت اسلامیہ متحد ہے اور دنیا کے طول و ارض باالخصوص پاکستان میں کفار کے مزموم مقاصد اور ان کی گستاخیوں کے خلاف مسلمان متحد ہو کر دشمنان دین کے مقابل سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ گئے ہیں، اور یکجا ہو کر اپنی شدید نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، پھر ان حالات میں دین کے نام پر مظلوموں اور اللہ کے عبادت گزاروں کا خون بہانا یہود و ہنود کی خدمت ہے، عصر کے خورج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نااہل حکومت اور ناواقف سیکیورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی ان کی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے۔ اکیسیویں ترمیم کی منظوری لیکن اس کے نفاذ میں تردد اور دہشت گردوں کے ہمراہوں اور ہمکاروں کا واویلا بھی ایسے عناصر ہیں جن سے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو بربریت کے مزید مواقع ملے۔

 

یہ بزدلی اور بربریت کی بدترین مثال ہے، لیکن ایک بات بڑی واضح ہے کہ دشمن و اغیار کی تمام تر بزدلانہ کارروائیوں، حکومت کی نااہلی اور سیاسی حکومت کی بزدلی اور دوسری تمام تر سازشیں اور تکفیری ٹولے کی استکباری غلامی حسینیت (ع) کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ اور یہ سفرِحریت اور آزادی، اسلام ناب محمدی (ص) سے محبت اور دین و دیس سے عہد وفا جاری رہے گا۔ البتہ یہ بات بھی بڑی واضح ہے کہ ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت کو بار دیگر متحد ہونا پڑے گا اور دشمن دین و وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، دشمنان دین کی گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے کوشش ہے کہ مراکز فہم دین کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کو دین سے دور کیا جائے لیکن الحمدللہ دین سے محبت اور مراکز دینیہ سے والہانہ عشق میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ مسلمان پہلے سے بھی زیادہ مراکز دینیہ کو آباد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت رابطہ سیکرٹریٹ میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ 6 فروری کو سانحہ شکار پور سمیت ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گئے ۔ہنگامی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل وحدت یوتھ ایڈوکیٹ فضل عباس مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی ،عالم کربلائی ،آصف صفوی ،ناصر الحسینی اور شفقت لنگاسمیت سندھ کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سانحہ شکارپور کے شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا، مظلوموں کا بہنے والا خون حکمرانوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ ان کے قاتل تکفیری گروہوں کے خلاف سندھ بھر میں آپریشن کیا جائے۔ علامہ مختار امامی کا مزید کہنا تھا کہ صوفیوں کی سرزمین سندھ کو دہشت گردوں کی آماجگاہ ہرگز بننے نہیں دیں گے، اگر سندھ حکومت صوبے میں امن و امان قائم نہیں سکتی تو فی الفور سندھ کو فوج کے حوالے کرکے آپریشن ضرب عضب کے دائرے کو سندھ بھر میں پھیلائے تاکہ قلندر کی پرامن دھرتی کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور پر حکومتی غیر سنجیدگی نے ملت جعفریہ کے دل کو رنجیدہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کر رہی ہے، شکار پور سانحہ میں شہادتوں کے اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سانحہ پشاور کے بعد حکمرانوں کی ٹال مٹول اور غیر سنجیدگی کے باعث شکار پور میں اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، وفاقی اور سندھ حکومت دہشت گردوں سے ساز بازکی ہوئی ہے، عوام کو تحفظ کی امید فقط پاک فوج سے ہی رہ گئی ہے، نواز شریف اور قائم علی شاہ نے نا اہلی کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جن کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔

وحدت نیوز (کراچی /لاہور/حیدرآباد) متحدہ قومی موومنٹ کے وفود کی کراچی ، لاہور اور حیدر آبادمیں  مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر  آمد، سانحہ شکار پور پر اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی ،ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، سلیم آفریدی اور جاوید احمد نے وحدت ہاوس کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ علی انور جعفری ،انجینئر رضا نقوی اور میثم عابدی بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے سانحہ شکارپور پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، ایم کیو ایم پنجاب کے وفد کی سانحہ شکار پور کی تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد، وفد میں ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ، میاں راشد، سید افضال حسین نقوی، جان محمد رمضان شریک تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی، مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور رانا ماجد علی اور لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ عمران علی سے سانحہ شکار پور پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما رانا اشرف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی نااہلی سے یہ المناک سانحہ رونما ہوا، جس کی قائد تحریک نے بھی شدید مذمت کی اور مجلس وحدت مسلمین کے یوم سوگ اور سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی ہم نے بھر پور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو فی الفور انجام تک پہنچائیں اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو بیلنس پالیسی کے تحت ہراساں کرنے کے عمل سے باز رہیں، طالبان اور اس کے حامی پاکستان کے ہمدرد نہیں اور قائداعظم کے بیٹوں کے قتل عام پر حکمرانوں کی خاموشی پاکستان دشمنی کا ثبوت ہے۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار ہمدردی پر ہم ایم کیو ایم اور ان کے قائد الطاف حسین کے شکر گزار ہیں ہم ان تمام جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو سانحہ شکار پور کے اس دلخراش واقعہ پر ہمارے غم میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت جو کہ پہلے دن سے کر چکے ہیں آج اس کا دوبارہ اعادہ کرتے ہیں، ہم حکومت پنجاب کے رویے سے سے حیران ہے کہ قتل بھی ہم ہو رہے ہیں اور پنجاب میں ٹارگٹ کر کے گرفتار بھی ہمارے کارکنوں کو کیا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو ہماری نسل کشی سے روکنے کے بجائے ہمیں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، یہ عمل مکمل شیعہ دشمنی ہے اور اسے ہم برداشت نہیں کریں گے، ہمیں ملک بھر میں وطن دوستی اور دہشت گرد دشمنی کی سزا دی جا رہی ہے لیکن یاد رہے جب نمرود و شداد جیسے ظالم نہیں رہے تو یہ ظالم حکمران اور دہشت گرد بھی نہیں رہنے والے، ان کو ان کے مظالم کی سزا اللہ اس دنیا میں بھی دے گا اور روز محشر بھی عذاب سے نہیں بچ پائیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ سانحہ شکار پور کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سانحہ شکار پور کو ایک مسلک کا سانحہ قرار نہ دیا جائے کیونکہ دہشت گرد کسی مذہب یا مسلک کے دشمن نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں، اگر اسے مسلکی بنایا گیا تو اس دہشتگردی سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی ہونے والی کارروائی کو کسی ایک مذہب کی کارروائی قرار دے کر جان چھڑا لی جاتی ہے۔ سانحہ شکارپور کے دہشتگردوں کے خلاف بھی اسی طرح کارروائی کی جائے جیسے سانحہ پشاور میں کی گئی۔ اس سانحہ کے بعد پاکستانیوں اور بالخصوص اس ظلم کا شکار بننے والوں کی نگاہیں پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں پر ہیں۔ اُنہوں نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحے میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے پھانسی دی جائے۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہدائے سانحہ شکار پور کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت سانحہ شکار پور کے شہداء کے سوئم کی مناسبت سے شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں قر آن خوانی، مجلس عزاء اور تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکٹروں کی تعداد میں مرد خواتین و بچوں نے شرکت کی اور شہدائے سانحہ شکار پور امام بارگاہ کر بلا معلیٰ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی، اس موقع پر دیگر سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنما و کارکنان بی بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے ابام بارگاہ کر بلا معلیٰ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ مولانا علی رمضانی، مولانا عروج حسین، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضوان علی پنجوانی، علی حسین نقوی، علامہ حسن ہاشمی، انجینئر رضا نقوی، حیدر زیدی و دیگر نے شرکت کی۔ وحدت ہاؤس میں منعقدہ مجلس سے خطاب میں مولانا علی انور  کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور میں ملوث دہشتگرد یزید کے پیروکار ہیں، بے گناہ نمازیوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک میں خائن حکمرانوں کا راج ہے، سانحہ شکار پور دہشتگردی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔

 

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ نقی ہاشمی ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس  ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی اور کوچو نیاز علی نے شہدائے سانحہ شکار پور کے ایصال ثواب کیلئے امام بارگاہ باب الحوائج ؑ میں  منعقدہ قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکمرانوں کی ٹال مٹول اور غیر سنجیدگی کے باعث شکار پور میں اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، وفاقی اور سندھ حکومت دہشت گردوں سے ساز بازکی ہوئی ہے، عوام کو تحفظ کی امید فقط پاک فوج سے ہی رہ گئی ہے، نواز شریف اور قائم علی شاہ نے نا اہلی کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جن کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، رہنماوں نے مزید کہا کہ شکار پور سانحے میں %30سے زائد اموات بہتر طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کی عدم فراہمی کے باعث پیش آئیں ، سندھ کے کرپٹ حکمران قومی خزانہ اپنے بیک بیلنس کے بجائے اگر عوامی فلاح پر خرچ کرتے تو بد انتظامی کا ایسا سنگین واقعہ پیش نہ آتا، اعلیٰ عدلیہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ  غفلت برتنے پر سندھ حکومت کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کرےاور ایک اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دیا جائے۔ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر چوکنڈی یونٹ کے زیر اہتمام امام بارگاہ علی ابن ابی طالب ؑمیں بھی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس سے مولانا منصور روحانی نے خطاب کیا۔

 

ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے زیر اہتمام شہدائے شکار پور کے ایصال ثواب کیلئے ضلع بھر کے اکیس مقامات پرمجالس ترحیم اور قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے، یہ اجتماعات مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا   انچولی،امام بارگاہ در بتول خدا کی بستی، امام بارگاہ امیر المومنین خدا کی بستی ، جامع مسجد جعفریہ گولیمار، مسجدپنجتنی ،مسجد نبوی نارتھ کراچی، مسجد خدیجہ ، مسجد صاحب العصرنصرت بھٹو کالونی، مسجد معصومین ، امام بارگاہ عسکری دستگیرسوسائٹی،امام بارگاہ آل عباءگلبرگ، آئی آر سی امام بارگاہ  ،امام بارگاہ ام البنین احسن آباد،مسجد مصطفیٰ گلشن معمار،اما م بارگاہ ابوالفضل ایوب گوٹھ،امام بارگاہ معصومین حسن کالونی اور امام بارگاہ تنظیم المومنین عزیز آباد میں منعقد ہوئیں ،جن میں ضلعی سیکریٹری جنرل زین رضا ، علاہ مبشر حسن ، علامہ علی انوراور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

 

ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے تحت قرآن خوانی و تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس سے خطاب میں علامہ محمد علی رمضانی   کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ دہشگردوں کی نشاندہی کیلئے ہیڈ منی رکھنے کے بجائے ان کالعدم دہشتگرد جماعتوں اور مدارس کے خلاف آپریشن کریں جنہیں سندھ حکومت کے زیر سر پرستی صوبہ میں پالا جا رہا ہے، سانحہ شکار پور میں زیادہ تر شہداء کی شہادت طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت سندھ کی عوام پر جمہوریت کے لبادے میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، صوبہ بھر میں اسپتالوں اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی وڈیرہ شاہی کی علامت ہے، حکمران خوف خدا کریں وزیر اعلیٰ سندھ فوری مستعفی ہو جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree