وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی اور مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مولانا سید غضنفر نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، ہم اپنے ان شہداء کو نہ بھولے ہیں، اور نہ ہی کبھی بھولیں گے۔
سید عدیل زیدی نے اس موقع پر کہا کہ دشمن کی نظر دنیا بھر میں ابھرتے ہوئے مکتب اہلبیت (ع) پر ہے، امریکہ اور اس کے حواری شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کے مظلومین میں امید اور بیداری کی ایک نئی روح پھونکی ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان حکومت عوامی ملکیتی زمینوں پر بلامعاوضہ تصرف کرنے سے باز رہے۔ اراکین اسمبلی لینڈ ریفارمز ایکٹ کو مسترد کرکے عوام دشمن پالیسی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں۔ مشہور کاروباری شخصیت حاجی صفدر کی بازیابی کیلئے حکومت کی عدم دلچسپی قابل مذمت ہے۔ حاجی صفدر فوری بازیاب نہ کروایا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ سی ٹی ایس پی کے ذریعے جی بی کے اہل امیدواروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ایس پی کو فوری طور پر ٹیسٹ انٹرویو سے روکا جائے اور میرٹ پر اہل امیدواروں کی بھرتی کی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں صوبائی کابینہ اور پولیٹیکل کونسل کے اراکین کا مشترکہ اجلاس شیخ نیئر عباس مصطفوی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں جی بی کے تمام علاقوں میں موجود بنجر زمینوں کو عوامی ملکیتی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کسی قسم کے بلامعاوضہ سرکاری تصرف کو عوام کی ملکیت پر شب خون تصور کرتا ہے اور لینڈ ریفارمز ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ممبران اسمبلی کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس عوام دشمن اقدام کا حصہ بننے سے باز آجائیں۔
اجلاس میں مشہور کاروباری شخصیت حاجی صفدر کو لین دین کے تنازعہ پر اغوا کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور نامزد ملزموں کے خلاف عرصہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود حکومتی کارروائی نہ ہونے اور مغوی کو تاحال بازیاب نہ کروانے پر سخت احتجاج کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حاجی صفدر کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔
صوبائی کابینہ کے اراکین و دیگر عہدیداروں نے سی ٹی ایس پی کے ذریعے جی بی کے اہل امیدواروں کو دیوار سے لگانے اور میرٹ کو پامال کرنے اور اس ادارے کے ذریعے صوبائی حکومت کے گٹھ جوڑ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سی ٹی ایس پی کو ٹیسٹ انٹرویوز سے روکا جائے اور تمام ٹیسٹ انٹرویوز کو منسوخ کیا جائے کیونکہ موجودہ حکومت ان بھرتیوں کو الیکشن ٹول کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین مجوزہ آرڈر 2020 کو مسترد کرتی ہے اور اس آرڈر کو جی بی کے عوام کی توہین سمجھتا ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان کی سات دہائیوں سے جاری محرومیوں کا ازالہ آئینی حقوق کے ذریعے کیا جائے۔ اجلاس میں موضع جوتل میں عوامی زمینوں پر رات کی تاریکی میں آپریشن کو انتظامیہ کا بزدلانہ اقدام تصور کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ طاقت کے بل بوتے پر جبری طور پر عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش سے باز رہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شکارپور ڈویژن کا اجلاس اہل البیت پبلک اسکول جیکب آباد میں مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر میں جب ہر طرف ظلم و ستم کی حاکمیت ہے، نظام امامت اور ولایت کے علمبردار نور و ہدایت کا پیغام لے کر دنیا سے ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے مصروف جدوجہد ہیں، خط خمینی اور فکر عارف الحسینی پاکستان کے جوانوں کا قیمتی اثاثہ ہے، عصر حاضر میں وہ تنظیمیں نعمت الہی ہیں جو نظام ولایت کی صراط مستقیم پر گامزن ہیں، ہمیں ان نعمتوں کی قدر کرنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پاکیزہ زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ (ع) کی سیرت و کردار انبیاء کرام (ع) اور رسول اسلام (ص) کی سیرت و کردار کی جھلک تھی، کائنات کی واحد ہستی کہ جن کی ولادت باسعادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔ اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے معزز رکن ڈاکٹر غلام علی جعفری اور مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اے ایس او کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(اسلا م آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وصی پیغمبر، جانشین رسول کریم (ص) حضرت علی علیہ اسلام کی حکمت و تدبر ہر دور کے رہنما اصول ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے باہمی تنازعات کا واحد حل فکر علوی میں مضمر ہے جسے اپنا کر منتشر مسلمان جسد واحد کی حیثیت اختیار کر سکتے ہیں، اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے جرات حیدر کرار (ع) کو شعار بنانا ہوگا، اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذوات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں، اللہ رب العزت نے امت محمدی سے جس اجر رسالت کا تقاضہ کیا ہے وہ مودت فی القربی ہے، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوش اور ایام غم میں غمگین ہونا ہی محب ہونے کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا اسلام دشمن طاقتوں نے امت مسلمہ سے محاذ آرائی کا انداز بدل لیا ہے، دور عصر میں افرادی قوت کو نقصان پہنچانے کی بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات اور عقیدوں پر حملے کئے جا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں سے ان کا مضبوط ہتھیار ”ایمان“چھینا جا سکے، ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے لادینیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، خواتین کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنانے کی بجائے باغی بننے کی ترغیب دی جا رہی ہے، اسلامی معاشرے میں ایسے کسی نظام کی قطعاََ گنجائش نہیں، یہود و نصاری کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے حقیقی نفاذ کے لئے امام علی علیہ السلام کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 13 رجب کے پرمسرت موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکرٹریٹ میں چراغاں وتقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
شیعت نیوز: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی دختر ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے بابا کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ وہ عظیم شخصیت ہیں جو قوم کا درد دل میں سموئےہوئے تھے، جنھوں نے جوانوں کو ایک مرکز و محور دیا ، انھیں دین سے قریب لانے اور معاشرے کا مہذب اور فعال رکن بنانے کے لیے بےشمار جدوجہد کیں ان کے افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے ۔
سیدہ زہرانقوی نے مزید کہاکہ اس عظیم شہیدنے اپنی متحرک اور با مقصد زندگی میں وہ اساسی کام سر انجام دیے ہیں کہ جن کے مثبت نتائج آج تک دیکھائی دیتے ہیں، میں فخر کرتی ہوں کہ میں اس عظیم باپ کی بیٹی ہوں جنھوں نے پاکستان میں ملت تشیع کی نظریاتی اور فکری بنیادوں کو مضبوط کیا اور اسے نکھارا ۔ ان شاء اللہ ہم شھید کے حسینی مشن کو تا دم مرگ جاری و ساری رکھیں گے.
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں ہمیشہ ان شخصیات سے خائف رہی ہیں جودوسروں کو فکری طور پر بیدارکرنے اور فکر و شعور کی بلندی تک لے جانے کاہنر جانتی تھیں۔ہماری قوم نے ایسے عظیم رہنما پیدا کیے جن پر ہم جتنا بھی ناز کریں کم ہے۔ڈاکٹر محمد علی نقوی کا شمار انہی شخصیات میں ہوتا تھا۔
قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ڈاکٹر محمدعلی نقوی قوم کا حقیقی درد رکھنے والے ایک مخلص رہنما تھے جنہوں نے ساری زندگی اپنی قوم کی بے لوث خدمت کی۔ان کے افکار اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم استکبار و استعمار کے اسلام دشمن طرز عمل کے خلاف آپ نے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھی۔ وہ نظریات کے عملی اظہار کے لیے میدان عمل میں رہنے کو ترجیح دیتے۔آپ نے اپنے اقوال کو اپنے عمل سے ہمیشہ سچ کر کے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ دور عصر میں ہمیں شہید نقوی کے نظریات، تحرک اور بصیرت سے رہنمائی لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔