وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے صوبائی کابینہ کےاراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس گلگت میں صوبائی کابینہ کے عہدیداروں اور پولیٹیکل کونسل کے اراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی اور بی بی سلیمہ نے بھی شرکت کی ۔ خواتین رہنما ومرکزی سیکرٹری جوانان شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم بھی اجلاس میں شریک رہی ۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے صوبائی عہدیداروں سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز(گلگت) لینڈ ریفارمز ایکٹ کے خلاف آگاہی مہم کو تیز کرنے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کا مجلس وحدت مسلمین سے رابطہ ۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام دشمن پالیسی کا حصہ ہے عوامی طاقت کے ذریعے یہ ایکٹ اسمبلی سے پاس کروانے نہیں دینگے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سید یعسوب الدین، فدا حسین، مسعودالرحمن،اورنگزیب انقلابی و دیگر نے وحدت ہاؤس گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں شیخ نیئرعباس مصطفوی، الیاس صدیقی، غلام عباس، عارف قنبری، حاجی رضوان علی سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو لینڈ ریفارمز ا یکٹ کے خلاف بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ مجلس وحدت گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کی راہ کسی سے پیچھے نہیں رہے گی،مجلس وحدت عوامی حقوق کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی نہ صرف ساتھ دے گی بلکہ ماضی کی طرح ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ ہمارا شروع دن سے یہی موقف رہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینیں یہاں بسنے والے عوام کی ملکیت ہیں اور رہیں گی کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ ہماری زمینوں کو عوام کی مرضی کیخلاف استعمال کی جائے ۔

 انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام دشمن ایکٹ ہے جس کی ہمارے ممبران اسمبلی بھرپور مخالفت کرینگے ۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی نے رہنماؤں نے مجلس وحدت کے دوٹوک موقف پر مجلس کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو بس حادثے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اندوناک سانحہ پر ہرکوئی سوگوار ہے۔یہ وہ نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی شاہراہ پر  پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کیے بغیر نکلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ہر گاڑی کی روانگی سے قبل اس امرکو یقینی بنایا جانا انتہائی ضروری ہے کہ گاڑی ہر اعتبار سے مکمل طور پر درست ہے۔

انہوں نے کہا ڈرائیور حضرات کے حوالے سے بھی ضروری جانچ پڑتال ہونی چاہیے کہ کیا ان کی جسمانی صحت انہیں اتنے طویل سفر کی اجازت دیتی ہے اور وہ اتنے طویل سفر پر ڈرائیونگ کے اہل ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کی بہتری کے لیے جاری اقدامات میں تیزی لانا ہو گی تاکہ مسافروں کی سفری مشکلات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ سفر دستیاب ہو۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گلگت بلتستان کی شاہراہ پر اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے افسوسناک حادثات رونما ہو چکے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے حکومت کی طرف سے ضروری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانے کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) حیدری کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے یوم ولادت حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کی مناسبت سے کراچی غفور چیمبر عبد اللہ ہارون روڈ پر جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تہنیتی جلوس نکالا گیا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محفل شاہ خراسان پر اختتام ہوا۔ جشن کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ باقر عباس زیدی نے کی، جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، حیدری کونسل پاکستان کے محمود الحسن، ایاز امام رضوی، نقی امام، مقصود ہمایوں، ایس ایم نقی، منصور جے، حکیم سلطان قادری، امین کھانڈنوالہ، شبر رضا، مولانا علی انور، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

 علامہ باقر عباس زیدی کا خطاب میں کہنا تھا کہ عصر حاضر میں یہود و نصاریٰ اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب (ع) پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے لئے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ مگن ہیں، ان کی یہ کوشش ہے کہ دین اسلام کے پیروکار کو آپس میں الجھا کر کمزور کیا جاسکے تاکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انہیں غلبہ حاصل ہو لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذوات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں، اللہ رب العزت نے امت محمدی سے جس اجر رسالت کا تقاضہ کیا ہے وہ مودت فی القربی ہے، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوش اور ایام غم میں غمگین ہونا ہی محب ہونے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے امت مسلمہ سے محاذ آرائی کا انداز بدل لیا ہے، دور عصر میں افرادی قوت کو نقصان پہنچانے کے بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات اور عقیدوں پر حملے کئے جا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں سے ان کا مضبوط ہتھیار ایمان چھینا جا سکے، ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے لادینیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، خواتین کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنانے کی بجائے باغی بننے کی ترغیب دی جا رہی ہے، اسلامی معاشرے میں ایسے کسی نظام کی قطعاََ گنجائش نہیں، ہر شخص کو انفرادی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسلامی اقدار کی حفاظت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا تانا بانا عالم استکبار و استعمار کے ساتھ جُڑا ہوا ہے، جو اسلام کے روشن تشخص کو بدنما کرنے کے درپے ہیں، یہود و نصاریٰ کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے حقیقی نفاذ کے لئے امام اول حضرت علی علیہ السلام کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔

وحدت نیوز(ہالا) مدرسہ سکینہ بنت الحسینؑ ھالا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ھالا سمیت سندھ کے سات اضلاع نے شرکت کی جن میں ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو باگو ، ٹنڈو غلام علی، جامشورو ، ٹنڈو الہیار اور ماتلی شامل ھیں ورکشاپ کے تمام تر انتظامی امور محترمہ سیمی نقوی کی زیر نگرانی انجام پاۓ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں جید علمائے کرام نے خطاب کیا

جن میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ،صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی ، علامہ دوست علی سعیدی ، علامہ محمد جان حیدری ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما جناب ظہیر کربلائی، علامہ نقی جوادی ، جناب ڈاکٹر مدثر اور برادر رضوان صاحب نے مختلف اخلاقی اور فکری موضوعات پر شرکاء سے خطاب کیا ۔

ورکشاپ میں نماز باجماعت نیز دعائے عہد اور زیارت عاشورہ کی تلاوت کی گئی ورکشاپ کے اختتام پر محترمہ سیمی نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے تمام اضلاع سے آنے والی خواتین اور مدیر مدرسہ سکینہ بنت الحسینؑ آقا دوست علی سعیدی کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں ۱۳ رجب ولادت با سعادت جناب امیر المومنین ع کی مناسبت سے ورکشاپ میں شریک خواتین اور مدرسے کی طالبات میں چوڑیاں بطور تحفہ پیش کیں۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری تکفیری دہشت گرد کے حملے میں بال بال بچ گئے، کالعدم جماعت کا تکفیری دہشت گرد زاہد شاہ مدرسہ قاسمیہ سے گرفتار، مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری پرکالعدم جماعت کے دہشت گرد زاہد شاہ نے اپنے نصف درجن ساتھیوں سمیت حملہ کردیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، موقع پر موجود علاقہ مکینوں کے اکھٹا ہوجانے پر حملہ آور فرارہوگئے۔

عینی شاہدین اور حاجی مظفرلغاری کی شناخت پر حملہ آور گرو ہ کے سرغنہ زاہد شاہ کو مقامی تکفیری مدرسہ قاسمیہ سے گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ، صوبائی اور مختلف اضلاع کے عہدیداران نے حاجی مظفر لغاری پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کو سخت سزادینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Page 32 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree