اسرائیل کے خلاف33 روزہ جنگ میں اگر ایران حمایت نہ کرتا توحزب اللہ کامیاب نہیں ہوسکتی تھی ، سید حسن نصراللہ

09 فروری 2012

Hassan Nasarullahحزب اللہ لبنان سربراہ نے سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف33 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت نہ ہوتی توحزب اللہ کامیاب نہیں ہوسکتی تھی ایران کی جانب سے استقامت کی حمایت نے ہماری کامیابی کو یقینی بنایا اور اس کامیابی میں شام نے بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جنوبی بیروت کے سید الشہدا ء کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ میں امریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ممالک صدام کی مدد کر رہے تھے کہا کہ عرب ممالک کی دولت

استقامت اور فلسطین و بیت المقدس کی آزادی کے لیے خرچ ہونے کے بجائے ایران کے خلاف جنگ میں خرچ ہوئی۔انہوں نے شام کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور میانہ رو عرب ممالک کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سازش کا اصلی مقصد استقامت اور فلسطینیوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے تسلیم کیا ہے کہ ایران 1982 سے انکی تنظیم کی ہر لحاظ سے اخلاقی، سیاسی اور اقتصادی مدد کر رہا ہے، لیکن ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ حزب اللہ تہران کے حکم پر نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نے اب پالیسی بدل دی ہے، اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو تہران حزب اللہ سے حملے کے لیے نہیں کہے گا، اگر ایران پر حملہ ہوا تو حزب اللہ کی قیادت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریگی۔ شام کے بارے میں ا انہوں نے کہا کہ اسرائیل صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے اس لیے شام میں خانہ جنگی کی سازش کی جا رہی ہے، جو ناکام رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree