وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے اعلیٰ سطحی وفدنے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکریٹریٹ میں علی اوسط ، ظفر اقبال اور خان محمد بلوچ سے ملاقات کی،ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی  اور علامہ صادق جعفری شامل تھے، ایم ڈبلیوایم رہنمائوں نے پی ایس۱۱۷اور پی ایس۱۲۷کے ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کی حمایت اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں حکمت عملی پر گفتگو کی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیرکا سال 16-2013کے تنظیمی دورکا آخری ضلعی شوری کا اجلاس زیرصدارت سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی وحدت ہائوس جعفرطیارمیں  منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی،اجلاس میں صوبائی اور ڈویژنل کنونشن سمیت ضلعی کنونشن میں کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی اتفاق رائے سے  15مئی کو ضلعی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا، کنونشن ضلعی ہیڈ کوارٹرجعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوگاجس میں مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین شرکت کریں گے، جبکہ اراکین شوریٰ خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے نئےسیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ اہلسنت بزرگ عالم دین علامہ مظہر سعید کاظمی اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معروف عالم دین علامہ سید سجاد سعید کاظمی کی وفات پر اُن کے بھائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم سید سجادسعید کاظمی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ملک میں اتحاد بین المسلمین اور خاص طور پر حقیقی اہلسنت جماعتوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور علامہ حامد سعید کاظمی نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اور آپ کی جماعت نے پاکستان میں حقیقی معنوں میں اتحاد بین المسلمین کردار ادا کیا ہے جسے ہم آپ کی اور آپ کی جماعت کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کےمرکزی صدر پیرمعصوم شاہ نقوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے وحدت ہائوس لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی، جے یو پی کے قائدین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تیسری مرتبہ ایم ڈبلیوایم کا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی خصوصی پوشاک اور پھولوں کے تحائف پیش کیئے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےنو منتخب  مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کو بھی پھولوں اور خصوصی پوشاک کاتحفہ پیش کیاگیا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اعلیٰ قائدین شریک تھےجن میں ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،جمیعت علمائے پاکستان کے ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیرسیدطیب حسین نقوی،مخدوم سید نفیس الحسن بخاری، مفتی سید عاشق حسین، بابااعجازچشتی،عمرحیات،حسن منصور، سیف الرحمن،چوہدری غلام نبی،صاحبزادہ بلال چشتی،مفتی محمدسہیل رضا قادری،رائے صابر علی کھرل،شفاعت رسول اورذوالفقار علی شمسی شامل تھے، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان قومی وعالمی سیاسی صورت حال سمیت پانامہ لیکس کے بعد پیداہونے والے حالات اور دہشت گردی اورحکمرانوں کی  کرپشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمیعت علمائے پاکستان نیازی کے قائدین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی شوریٰ کا اجلاس علی مسجد مدینہ ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایاگیا ۔ اجلاس کی صدارت صوبائی رہنما علامہ ظہور احمدنے کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے علامہ احسان علی جعفر ی کو آئندہ تین سالو ں کیلئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ، سید حسنین شیرازی ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے لیے جنوبی پنجاب کے پہلے عبوری سیکرٹری جنرل منتخب۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیااور نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل کے لیے تین نام پیش کیے گئے، جن میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی اور سفیر عباس شہانی کے نام شامل تھے۔ چودہ اضلاع پر مشتمل صوبائی شوری کے اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ایک سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، سید فضل عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree