وحدت نیوز (اسلام آباد) حکومت اخلاقی و قانونی طور پرایک سال کا بجٹ پیش کرنے کا حق نہیں رکھتی ہے آئین کی آرٹیکل68 حکومت کو چارماہ کابجٹ پیش کرنے کا اخیتار دیتی ہے ۔ یہ آنے والی حکومت کو حق ملنا چاہئے کہ وہ اپنی ترجحات کے مطابق بجٹ بنائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے بجٹ پرمیڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ 30فیصد بجٹ تو بیرونی قرضوں اور سود کی نظر ہو رہا ہے اور 35فیصد ڈیفنس کا بجٹ رکھا گیا ہے 10فیصد سول ایڈمنسٹریشن کا غیرترقیاتی بجٹ ہے ۔ عوام کے بنیادی ضروریات کے لئے فقط 25 فیصد کابجٹ عوام سے سنگین مذاق ہے ۔گذشتہ سال 2017کے بجٹ میں بھی تعلم اور صحت کے لئے تجویز کردہ بجٹ کا صرف 20فیصد ریلیز کیا گیا باقی کا روپیہ کہا ں گیا ؟حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اعداد و شمار کے گورگھ دھندوں میں پھنسا دیا ہے حکمران اپنے آخری سال میں بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے۔یہ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ عوام دشمن بجٹ تھا معاشی خوشحالی کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ،سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں موجودہ زبوں حال اور ہوش ربا منگائی کی تناسب سے اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرہیں حکمران اپنے آخری سال میں بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے۔حکومت اعداد وشمار کا ہیرپھیر کر رہی ہے اور ملک کے متوسط طبقے کی مشکلات میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا ہے موجودہ بجٹ انتہائی مایوس کن ہے۔مہنگائی کے موجودہ تناسب سے مطابقت نہ رکھنے والا یہ بجٹ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کی طرح اقتصادی معاملات بھی صلاحیتوں کے فقدان کی نذر ہو رہے ہیں ۔تعلیم اور صحت کے لیے بجٹ میں مختص کی جانے والی انتہائی کم رقم پاکستان کے مستقبل کے بارے حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کا اظہار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے لیکن زراعت کے میدان میں حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث بھرپور استفادہ کرنے سے قاصر رہے ہیں۔حکومت کی ناکام تجارتی پالیسیوں اور وطن عزیز میں عدم استحکام کی صورتحال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔غیر ملکی قرضوں میں مذید اضافہ ہوا پاکستان کا کثیر سرمایہ غیر قانونی طریقہ سے ملک سے باہر منتقل کیا گیا جس سے ملکی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔موجودہ حکومت نئی صنعتوں کے قیام میں بُری طرح ناکام رہی۔کسی بھی ملک کی ترقی میں انڈسٹری کو اقتصادی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ صنعتوں کے قیام میں حکومت کی دانستہ عدم دلچسپی ایک مجرمانہ فعل اور قوم سے خیانت ہے۔پڑھے لکھے نوجوان طبقے کو ملازمتوں کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جس سے عام شہریوں کی مایوسی میں اضافہ ہو ا ہے۔ ملکی ترقی و استحکام کے لیے زرعی خوشحالی اور صنعتوں کے فروغ کی طرف توجہ دی جانے کی اشد ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک کے نوجوان وہاں کا اثاثہ اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو بہترین مستقبل دینے کے لیے جاندار پالیسیوں کا اجرا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ مہنگائی کے تناسب کے اعتباز سے مزدور کی تخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کرنی چاہئے ،وفاقی حکومت کی اصل ترجیحات سڑکوں اور پلوں کی تعمیرات کے نام پر کمیشن مافیا کو نوازنا مقصود ہیں،تھر کے پی کے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں غریب عوام کو پینے کی پانی سے لے کر بجلی، صحت کے بنیادی ضروریات،تعلیمی سہولیات تک میسر نہیں،اس بجٹ میں امرا ء کو نوازا گیا ہے ن لیگ حکومت کا حالیہ بجٹ بھی سابقہ ادوار کی طرف مزدور کُش ہے۔ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر بجٹ تیار کرنے والوں کوعام آدمی کے رہن سہن کا اندازہ نہیں ہے۔
وحدت نیوز (قم) دانشکدہ شہید عارف حسین الحسینی (رح)کی جانب سے تربیتی شارٹ کورس ارتواء کوثر کے چوتھے دورہ کی اختتامی تقریب دفتر مجلس وحدت قم میں منعقد ہوئی.،جس کے مہمان خصوصی مجمع جہانی اھل البیت ع کے بین الاقوامی تعلقات کے مسؤول سابق حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای شیخ محمد سالار تھے. اس کے علاوہ دانشکدہ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مسوول مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم علامہ محمد موسی حسینی ، مدیر دانشکدہ علامہ سید جاوید حسین شیرازی ، معاون مدیر دانشکدہ ڈاکٹر عادل علوی اور دانشکدہ کے اساتذہ کرام اور طلاب نے شرکت کی.اس تقریب میں سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حاج آقای سالار کی ریٹائرمنٹ کی مناسبت سے تجلیل وتکریم کا سپاس نامہ اور گفٹ بھی مہمان خصوصی کو پیش کیا گیا. اس کے علاوہ اس دو ماہ کے شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کرام کو اسناد اور انعامات دئیے گئے. اور جو موضوعات اس کورس میں پڑھائے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۱-فرق کلامی۲-اخلاق اسلامی۳-ولایت فقیہ۴-اسلام ناب محمدی از دیدگاہ امام و رہبری۵-تشیع علوی و لندنی۶-مھدویت۷-کلام جدید۸-تاریخ و مبادی علم عرفان۹-پاکستان شناسی۱۰-تاریخ تشیع برصغیر۱۱-تکفیریت ۱۲-اندیشہ ی بیداری و مقاومتدانشکدہ کی جانب سے اب تک ارتواء کوثر کے چار کورس ، گوھر ولایت (رھبر معظم کے مبانی اور افکار ) سے آشنائی کے تین کورس اور میڈیا ٹیم کی دو ورکشاپس اور مسوولین و کارکنان مجلس کی مدیریت وسیاسی تحلیل وتجزیہ کی ایک ورکشاپ کروائی جا چکی ہیں. اور ان تربیتی پروگراموں میں تقریبا 175 طلبہ کرام نے استفادہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوری کا اجلاس لاہور میں جاری، دو روزہ اجلاس میں پنجاب بھر کے اضلاع کے نمائندگان شریک ہیں، آخری روز سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صوبائی اراکین شوری سے اہم خطاب بھی کریں گے، اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور آنے والے الیکشن میں ایم ڈبلیوایم کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا اجلاس کے بعد سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ارکین صوبائی شوری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) راجہ قیصر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت و انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان؟؟ ان خیالات کا اظہار سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پر امن سر زمین پر گزشتہ رات پی ایس ایف کے رہنما راجہ قیصر کو سی ایم ایچ مظفرآباد کی مصروف ترین شاہراہ پر سر عام قتل کیا گیا۔ ہم اس ناحق قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے راجہ قیصر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ایسے لوگوں کو قرار واقع سزا دی جائے۔قاتلوں کا ابھی تک گرفتار نہ ہونا حکومت و انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
وحدت نیوز (شہدادکوٹ ) شہدادکوٹ میں جشن انوار شعبان کے سلسلے میں امام بارگاہ دربار فاطمہ میں منعقدہ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ حجت خدا حضرت امام زمانہ ؑ کے ظہور کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے ویسے ویسے دشمنان اسلام اور دشمنان انسانیت کی سازشوں میں تیزی آرہی ہے، منتظرین امام زمانہ ؑ کو عالمی حالات اور دشمن کی سازشوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ عاشقان امام عصر ؑ کو شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کے تیروں پر نظر رکھنی چاہئے، جو دشمن کے تیروں کا ہدف ہو وہ زیادہ حق کا علمبردار ہوگا۔ رہبر معظم، قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، ابراہیم زکزاکی اور انصار اللہ سے دشمن کی عداوت بلا سبب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان علی ؑ اور ہزارہ مومنین کا قتل تشویشناک ہے۔ حکومت کے بلند وبالا دعووں کے باوجود بلوچستان سے لشکر جھنگوی اور داعش کے تربیتی مراکز کو ختم نہیں کیا جارہا۔ ملت جعفریہ کو وطن عزیز پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کے مومنین اکیلے نہیں ہیں ،پوری قوم ان کے درد کو محسوس کر رہی ہے، کوئٹہ کے مظلوم شیعوں اور ہزارہ قبیلے کی نسل کشی کا چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں شیعت کا قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف شیعہ رہنماؤں اور مساجد، امام بارگاہوں و مدارس کی سیکورٹی واپس لی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ شخصیات اور اداروں کی سیکورٹی جلد واپس کی جائے۔
وحدت نیوز (گلگت) وفاقی حکومت غیر قانونی طریقے سے گلگت بلتستان کے تاجروں سے ٹیکس وصول کررہی ہے۔سوست میں قائم کسٹم کلکٹریٹ غیر قانونی ہے اسے فوراً گلگت بلتستان کے حدود سے باہر منتقل کیا جائے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےسیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوست بارڈر پر قائم کسٹم کلکٹریٹ ایک عرصے سے گلگت بلتستان کے تاجر برادری سے غیر قانونی طریقے سے ٹیکس وصول کررہا ہے۔ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے پیش نظر کسٹم کلکٹریٹ کو جی بی کے حدود سے باہر منتقل کیا جائے۔آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ بننے تک اس خطے میں کسی قسم کے ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی ہے اور حکومت کے غیر قانونی اقدامات سے علاقے میں آئے روز نقص امن کے خدشات پیدا ہورہے ہیں۔گلگت بلتستان حکومت وفاق سے اس سلسلے میں پیش رفت کرے اور گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں کے معاشی قتل سے حکومت باز رہے۔حکومت کی ہٹ دھرمی سے ہزاروں افراد کا روزگار چھن چکا ہے۔انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا ہے کہ حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ان کے احتجاج کی مکمل حمایت کرے گی۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور تاجر وں کے مسائل فوری حل کریں۔