وحدت نیوز (آرٹیکل) ہم دائروں میں رہنے والے لوگ ہیں، ہم ہر وقت اپنے گردمذہب ، مسلک، علاقے، قوم ، زبان،رنگ اور صوبے کا دائرہ کھینچے رکھتے ہیں، ہمارے اپنے یہ کھینچے ہوئے دائرے حقیقی دنیا سے کوسوں دور ہوتے ہیں، ہم نے خود سے ہر چیز کی ایک خود ساختہ تعریف کر رکھی ہوتی ہے اور اسی تعریف کے دائرے
کے اندر ہم گھومتے رہتے ہیں، کبھی کبھی ہمارا اپنا ہی کھینچا ہوا فرضی دائرہ اتنا موٹا اور ضخیم ہوجاتا ہے کہ ہم اس دائرے کو ہی سب کچھ تصور کر لیتے ہیں۔ہمیں سو فی صد یقین ہوتا ہے کہ ہم بغیر مطالعے اور تحقیق کے جوکچھ سمجھتے ہیں وہ صحیح ہے اور جو انجام دیتے ہیں وہ واجب ہے۔
اس خود ساختہ دائرہ سازی کے عمل کی وجہ سے ہمارے اندر کی دنیا میں تاریکی اور باہر کی دنیا میں گھٹن ہے، ضرورت اس مرکی ہے کہ ہم اپنے کھینچے ہوئے دائروں پر پاوں رکھیں، خواہ مخواہ کی تاریکی سے باہر نکلیں اوربات چیت و مکالمے کی فضا کو فروغ دیں۔ جب ہم اپنے ہی کھینچے ہوئے دائرے سے شعوری طور پر
باہر نہیں نکلتے تو پھر لال مسجد اسلام آباد اور سانحہ مسجد راجہ بازا رراولپنڈی جیسے واقعات پیش آتے ہیں۔
لال مسجد اور راجہ بازار راولپنڈی مسجد کے کرداروں کو دیکھیے تو تعجب ہوتا ہے کہ لوگوں کو دینِ حق کی دعوت دے کر ابھارنے والے یا تو برقعہ پہن کر فرار ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں اور یا پھر اپنے ہی فرقے کے لوگوں کو خود سے قتل کرتے ہیں۔
یہ ہے اندھی دشمنی، بغض، حسد اور بغاوت کا دائرہ۔ جب تک ہم ان دائروں کے اندر محدود رہیں گے ، ہم مسائل حل کرنے کے بجائے بڑھاتے رہیں گے۔
اہلیان ِپارہ چنار اور ہزارہ کمیونٹی کا یہ امر خوش آئند ہے کہ انہوں نے قبائلی و مسلکی دائرے میں بند ہوکر ہتھیار اٹھانے کے بجائے قومی دھارے میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور قومی اداروں کے ساتھ مکالمے اور گفتگو کو وجود بخشا۔
یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اگر ہم چھوٹے چھوٹے دائروں سے نکل کر قومی دھارے میں نہیں آئیں گے تو ملک و قوم کے دشمن ہمیں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف استعمال کرتے رہیں گے۔ قومی دھارے میں شامل ہوتے ہی انسان جو سب سے پہلی چیز سیکھتا ہے وہ رواداری اورمدمقابل کا احترام ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم میں ابھی تک ایک اقلیت ایسی موجودہے جو قومی دھارے، رواداری اور مدمقابل کے احترام سے غافل ہے۔ گزشتہ شب جب ہزارہ کمیونٹی قومی اداروں کے ساتھ مکالمے میں مصروف تھی اور امت مسلمہ شبِ برات کی عبادات و مناجات میں مشغول تھی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں
کر رہی تھی ، اس وقت بھی ایک اقلیت لٹھ لے کر لوگوں کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ خبردار شبِ برات منانا کفر اور بدعت ہے۔
تعجب ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ ہو، یا شب برات یا چودہ اگست یہ لٹھ برادار لوگوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں حالانکہ اسلام ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے۔ رواداری یہ ہے کہ دوسرے مذاہب و مسالک اور مکاتب کو ان کے افکار و عقائد کے مطابق نہ صرف یہ کہ جینے کا حق اور آزادی دی جائے بلکہ ان سے اظہار یکجہتی کر کے انہیں خوش
بھی کیا جائے۔
غیرمسلم دنیا باہمی رواداری میں ہم سے کس قدر آگے ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان المبارک میں بعض غیرمسلم اکابرین، مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے روزہ بھی رکھتے ہیں۔
متشدد رویوں، گالیوں، کفروشرک کے فتووں سے کسی کا دل نہیں جیتا جا سکتا اور کسی کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ ہم جس ملک اور ماحول میں جی رہے ہیں اس میں اصلاح کا پہلا قدم یہی ہے کہ ہم رواداری اور حسنِ تعامل سیکھیں۔
آج ہزارہ برادری کو پوری پاکستانی قوم کے درمیان جو شرف، عزت اور وقار حاصل ہے اس میں ان کی روداری اور برداشت کا بہت عمل دخل ہے۔ حکومت پاکستان کے اعلیٰ عمائدین کا کوئٹہ جانا اور ہزاراہ کمیونٹی سے اظہار محبت کرنا در اصل ہزارہ برادری کے صبر، حوصلے اور حسنِ اخلاق کا ہی صلہ ہے۔
آج ہم سب کے لئے ہزارہ نمونہ عمل ہیں، ہمیں ان سے مظلوم رہ کر فاتح بننا سیکھنا چاہیے، آج تاریخ میں ہزارہ برادری نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ تلوارکو کردار سے اور گولی کو اخلاق سے شکست دی جا سکتی ہے۔
آج پوری پاکستانی قوم ہزارہ برادری کے صبر و استقلال کو سلام پیش کرتی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے چونکہ مسئلہ ہزارہ اور غیر ہزارہ کا نہیں مسئلہ اخلاقی اقدار، انسانیت، شرافت ، پاکستان کی سالمیت اور رواداری کا ہے۔
تحریر۔۔۔نذر حافی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ٹنڈومحمد خان میں عظیم الشان استحکام پاکستان کانفرنس آج منعقد کی جائے گی،سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں محب وطن پاکستانی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے،کانفرنس ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی ان خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی وحدت ہاوس سولجربازار میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہا ملک میں حالیہ بلوچستان اور ڈی ٓئی خان میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک و اسلام دشمن قوتوں بلخصوص سندھ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس آج میر غلام علی تالپر پارک ٹنڈو محمد خان میں منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں محب و طن پاکستانیوں کی شرکت ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد الحسینؑ نیو ملتان میںمنعقد ہواجس میں ضلعی شوریٰ کے اراکین نے کثرت رائے سے مرزاوجاہت کو ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان کا نیا ء سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، اس اجلاس میں جلالپور سمیت ملتان کے تمام یونٹس کے سیکریٹریزاور علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب اور کابینہ نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں شریک رہنمائوں نے مرزا وجاہت کو ملتان کا نیاء سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مباک باد پیش کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز(فرینکفرٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جواں سال بھانجے راجہ فخر عباس جنکا اپنی اہلیہ اور دوست ناصرکاظمی اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ فرنس اور جرمنی کی سرحد پر روڈ حادثے میں انتقال ہوگیا تھا ان چاروں مرحومین کے غسل وکفن کے مراسم اور نماز جنازہ پاکستان روانگی سے قبل مرکزی امام بارگاہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا فرینکفرٹ میں اداکی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اراکین انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ اور فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے راجہ فخر عباس ان کی اہلیہ اور عزیز اوقارب کی ناگہانی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر پسماندگان سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اراکین انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ اور فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، خداوند متعال تمام مرحومین کو جوار معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ،واضح رہے کہ انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ یورپ کی قدیم انجمنوں میں سے ایک هہے جو دیار غیر میں ملت کی خدمت کے لیے مصروف عمل هہےاور ان چاروں مرحومین کے غسل وکفن اور نمازجنازہ کے انتظامات بھی اسی نے انجام دیئے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مولانا سلطان رئیس کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، مولانا عبدالسمیع، انجینئر شبیر حسین، حاجی زرمست خان اور دیگر افراد شریک تھے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے حالیہ اصلاحاتی پیکیج اور لینڈ ریفارمز کے نام پر عوامی اراضیوں پر حکومتی قبضے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے متقفہ طور پر اصلاحاتی پیکج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے طوق غلامی قرار دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی امنگوں کے برخلاف اور خطے کے مفادات سے متصادم کسی بھی اصلاحاتی پیکیج کے جبری نفاذ کی صورت میں عوامی ردعمل کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونگی۔ جی بی کے عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے کسی بھی قانون سازی یا اصلاحاتی پیکج کو مسترد کیا جائے گا۔ اس موقع میں پر حافظ سلطان رئیس نے کہا کہ حالیہ اصلاحاتی پیکج جی بی کے عوام کیلئے طوق غلامی ہے، جسے کوئی بھی ذی شعور شہری قبول نہیں کرے گا۔ اجلاس میں آغا علی رضوی نے کہا کہ اس اصلاحاتی پیکیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار نہیں بنانا چاہتی۔ جی بی کے عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام تر ٹوپی ڈراموں کو ختم کرکے تمام اختیارات جی بی کو دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ٹیکس ایشو اور گندم سبسڈی کے ایشو کی طرح اسے بھی عوام میں لے کر جائے گی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام نیچاری امام بارگاہ میں جشن ولادت امام مہدی عج کا انعقادکیا گیا، جشن کی تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا نے خطاب کیا،رہنمائوں نے کہا کہ امام مہدی ؑ کا وجود مقدس عالم بشریت کیلئے مرکز امید ہے، دور حاضرمیں امت مسلمہ کی تمام تر مشکلات کا حل ظہور حضرت حجت عج میں مضمر ہے۔