وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے جیکب آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عالمی دہشت گرد امریکہ کے اسلامی ممالک پر حملوں اور بیت المقدس سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف 13 مئی کو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف جاری دھشت گردی،اور شیعہ مساجد، امام بارگاہوں اور شخصیات سے سیکورٹی کی واپسی آج عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا ایک اہم سبب عالمی سامراجی قوتوں خصوصا امریکہ کا انسان دشمن کردار ہے، امریکہ اپنے انسان دشمن عزائم اور استکباری منصوبوں کے باعث اقوام عالم میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ امریکہ کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت اور سرزمین انبیاء فلسطین کے خلاف سازشیں اور اسی مہینے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس (یروشلم) منتقلی کے اعلان نے شیطان بزرگ امریکہ کے اسلام دشمن کردار کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ دنیا بھر میں دھشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور بم دھماکے اور خود کش حملوں کے پیچھے امریکہ اسرائیل اور ان کے ایجنٹ ملوث رہے ہیں بدنام زمانہ دھشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل امریکہ نے کی اب شام میں شکست کے بعد ان دھشت گردوں کو امریکہ مکمل حفاظت سے افغانستان منتقل کر رہا ہے۔ افغانستان، عراق اور شام سمیت اسلامی ممالک پر حملے اور عوام کا قتل عام امریکہ کے ناقابل معافی جرائم ہیں۔ امریکہ کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کو آئے روز دھمکیاں دی جاری رہی ہیں، جو قابل مذمت ہیں۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین 13 مئی بروز اتوار ملک گیر(یوم امریکہ مردہ باد) منا رہی ہے۔ سندہ کے تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوں گی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کی سیاسی مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
علامہ مقصودڈومکی نے کہاکہ گذشتہ کئی دھائیوں سے وطن عزیز پاکستان میں انہی سامراج کے پالے ہوئے دھشت گردوں کے ہاتھوں تسلسل کے ساتھ ملت جعفریہ کے علماء ، اکابرین، شخصیات، ڈاکٹرز، انجینئرز اور معزز شہریوں کو تسلسل کے ساتھ دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، یہ قتل عام اس تسلسل اور شدت کے ساتھ جاری ہے کہ اسے شیعہ نسل کشی ہی کا نام دیا جاسکتا ہے، کیونکہ ہمیں بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے یہ آلہ کار اس ملک و قوم کے دشمن ہیںیہی سبب ہے کہ انہوں نے پاک فوج کو نشانہ بنایا وطن عزیز کی گلیاں پولیس کے جوانوں سے لے کر ہر طبقہ فکر کے معصوم انسانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں، مگر اس صورتحال میں جس مسلک اور مکتب کو سب سے زیادہ ظلم کا نشانہ بنایاگیا وہ شیعان علی ؑ ہی ہیں۔
انہوں نے مذید کہاکہ اس صورتحال کا افسوس ناک پہلویہ ہے کہ دھشت گردی کے مراکز، سہولتکاروں اور کالعدم دھشت گرد تنظیموں کو ملک بھر میں کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج بھی کافر کافر کے فتنہ انگیز نعرے بلند کرتے ہیں، جب کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے ان سانحات میں ملوث مجرم ہر دفعہ باعزت بری ہوجاتے ہیں۔ بطور مثال 23 اکتوبر 2015 کی شب عاشور جیکب آباد میں قیامت صغریٰ بپا ہوئی ، اٹھائیس معصوم انسان دھشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے فقط دو سال کے اندر تمام دھشت گرد اور ان کے ساتھی باعزت بری ہوگئے۔ آخر میں ان کا کہنا تھاکہ ایک طرف تسلسل کے ساتھ وطن عزیزپاکستان میں شیعت کا قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف شیعہ رہنماؤں اور مساجد، امام بارگاہوں و مدارس کی سیکورٹی واپس لی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انتظامیہ نے ملک کے مختلف شہروں میں سپریم کورٹ کے احکامات کا بہانہ بنا کر مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور شخصیات سے سیکورٹی واپس لی ہے، اس میں ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جن پر ماضی میں ایک سے زائد مرتبہ دھشت گرد حملہ کر چکے ہیں اوروہ دھشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ان شیعہ شخصیات اور اداروں کی سیکورٹی جلد واپس کی جائے جن کو واقعا خطرات درپیش ہیں۔
آخر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ
۱۔ ان تمام رہنماؤں کوفی الفور سیکورٹی فراہم کی جائے جنہیں دھشت گردی کا خطرہ ہے، انہیں اگر کوئی بھی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
۲۔ جیکب آباد سانحہ میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے اور وارثان شہداء کے ساتھ حکومتی معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے، خصوصا یادگار شہداء ٹاور کو جلد تعمیر کیا جائے۔
۳۔ جو دہشت گرد باعزت بری کئے گئے ہیں ان کا مقدمہ ری اوپن کیا جائے اور سہولتکار کا کردار ادا کرنے والے جیکب آباد پولیس کے اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔
آخر میں سندہ دھرتی کے بہادر عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ 13 مئی ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر بھرپور شرکت کرکے بڑے شیطان امریکہ اور ان کے حواریوں سے بیزاری کا اظہار کریں۔
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ زمیندار منظور عباس انصاری کی شہادت گذشتہ کئی سالوں سے ڈی آئی خان میں جاری شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ عمران خان کا نیا پاکستان اور کے پی کے کی مثالی پولیس کہاں ہے۔ قوم کے درد پہ مگر مچھ کے آنسو بہانے والے سیاستدانوں کو کیوں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی نظر نہیں آرہی۔ پاکستان کے چھ کروڑ شیعہ کسی غیر پر انحصار کی بجائے اپنے قوت بازو پر اعتماد کریں۔
انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ ڈی آئی خان کے مظلوموں کے حق میں متحد ہوکر آواز بلند کریں، جس طرح کوئٹہ اور پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی گئی، اسی طرح ڈی آئی خان کے مظلوم شیعہ پوری دنیا کے مومنین کی توجہ کا محور بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ڈی آئی خان کے مظلوم مومنین کے ساتھ ہیں، احتجاج کے ہر مرحلے میں ان کا ساتھ دیں گے۔ جناب چیف جسٹس صاحب نے جس طرح کوئٹہ میں جاری قتل عام کا از خود نوٹس لیا ہے، انہیں ڈی آئی خان میں تسلسل کے ساتھ جاری قتل عام کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔ ملک کی مقتدر قوتوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ شیعہ اس ملک کے محب وطن اور بہادرشہری ہیں جن کا مسلسل قتل عام ہورہا ہے۔ قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں پوری قوم کو پاک فوج اور اس کے بہادر سپاہ سالار سے خصوصی توقعات وابستہ ہیں ،امید ہے کہ وہ ان توقعات پر پورا اتریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہئے، عدم برداشت معاشرے کے لیے زہر قاتل اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب کہ ملک میں انتشار اور تشدد کے فروغ کی ہر کوشش سختی سے کچل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس نے یہ بھی ایسا قبیح فعل سرانجام دیا ہے اسے انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے ہم احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزیر داخلہ پر حملہ نہیں، ریاست پر حملہ ہے، حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔حکومت کو چاہیے وہ ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات درست کرے اور یہ الیکشن سے پہلے حالات کو خراب کرنے کی سازش بھی ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں عدم برداشت وباء کی طرح پھیل رہی ہے جس کا راستہ روکنا ضروری ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے. سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر قوم کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں. اس وقت ملک میں ہیجانی کیفیت ہے. پاکستان کی فارن پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے،پاکستان ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کرتا آیا ہے، حالیہ اسرائیلی حملوںپر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے، شام، عراق، فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مسلمان حکمران امریکی کاسہ لیسی میں بڑھ چڑھ کر اپنا حق ادا کرنے میں مصروف ہیں. ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادی بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے منتقل کر رہے ہیں.لیکن مسلمان حکمران اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،13مئی کو پاکستان کی سرزمین امریکا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی. ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی.صوبائی رہنما مہر سخاوت .ثقلین نقوی.ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔
سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ.اسرائیل اور بھارت منائے گی، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،ریلیاں منعقد کی جائیں گی. 13 مئی کو جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی دولت گیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی. ملتان کے علاوہ لیہ. بھکر. بہاولپور. میانوالی. ڈیرہ غازی خان. مظفرگڑھ. علی پور. رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ا انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام. اسرائیل کی جانب سے فلسطین .بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے. امریکہ اس وقت دنیا بھر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا موجب ہے. امریکہ اور اسرائیل مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے. آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے مشکور ہیں. چیف جسٹس کی جانب سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر سوموٹو ایکشن پر ان کے مشکور ہین. ملک بھر میں اور بالخصوص کے پی کے میں ہمارے کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں. ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل عام کی کے پی کے اور عمران خان ذمہ دار ہیں۔
وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام یوم حسین ؑواستحکام پاکستان کانفرنس کا شاندار انعقادکیاگیا، کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ وطن عزیز کے استحکام کی خاطر ملک بھر میں ملت جعفریہ کی ہزاروں شخصیات نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں،ملک کے الہی قانون میں آئین 62 اور 63 کی روح سے صادق و امین حکمران ہونا چاہیئے۔گزشتہ 25 سالوں میں ملک بھر میں تکفیریت کو پروان چڑھایا گیا۔نواز شریف و زرداری حکومت نے قومی دولت کو لوٹا،نواز شریف اینڈ کمپنی مکافات عمل کا شکار ہے ،عوام کا پیسہ لوٹنے والے جب اللہ کی پکڑ میں آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتاہے۔انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔
ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے کہاکہ الیکشن 2018 میں صوبہ بھر سے بھر پور انداز میں حصہ لیں گے۔نسل در نسل ووٹ دینے والی قوم کو پینے کا صاف مئیسر نہیں، پاکستان کی عوام متحد ہو کر صادق و امین حکمرانوں کا انتخاب کرے۔مجلس و حدت مسلمین الیکشن 2018 میں بھر ہور حصہ لیں گی،ایم ڈبلیو ایم الیکشن 2018 میں موروثی سیاست کر خاتمہ کرے گی، عوام ووٹ کے ذریعہ صالح ،نیک و باکردار افراد کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام منعقدہ اس یوم حسین ؑواستحکام پاکستان کانفرنس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ محمد غدیری ودیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ خواتین وحضرات اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے ہزاروں کی تعدادمیں کانفرنس میں شرکت کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتلِ عام خیبر پختون خواہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ متعدد وعدوں کے باوجود کے پی حکومت کےوزراء کا شہداء کے گھروں پر نہ جانا انکے زخموں پر مرہم نہ رکھنا دہشت گردوں کی حوصلہ افضائی کا سبب بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وحدت ہاؤ س اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ پر جعلی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف انکی نسل کشی بھی کی جا رہی ہے ۔ ایک طرف ریاستی ادارے شیعان علی ؑ کو بے جرم و خطا گرفتار کر رہے ہیں تو دوسری طرف سے دہشت گرد انکو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ناصر عباس شیرازی نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بتائیں کہ انہوں نے اپنے ۱۱ نکاتی ایجنڈے میں سے امن و امان کو کیوں اہمیت نہیں دی جبکہ اس وقت خیبر پختون خواہ سمیت ملک بھر میں امن وامان کا مسئلہ سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان خیبر پختون خواہ حکومت سے امن وامان سے متعلق سوال نہیں کرسکتے تو انہیں کو ئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک کے دیگر حصوں کے امن و امان کے مسائل پر سوال اٹھائیں ۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں امن و امان نہ ہونا جہاں صوبائی حکومت کی ناکامی ہے وہیں یہ تحریک انصاف کی قیادت کی بھی ناکامی ہے ۔