وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پارچنار کے زیراہتمام 23 جون2017 یوم القدس کے دن طوری مارکیٹ دھماکوں کے شہداء کے یاد میں دھماکے کی جگہ یاد گار شہدا پر شمع روشن کی گئیں , اس موقع پر علی بیگم اور محمد حسین طوری امیدوار برائے این اے 46 پاک فوج کے افسران و جوانوں سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46شبیر ساجدی نے کہا کہ ہم شہدا کے وارث ہیں شہیدوں کے پاکیزہ لہو کو ہم کبھی بھی رائیگاں جانے نہیں دینگے ،مجلس وحدت مسلمین کل بھی شہدائے ملت جعفریہ کے لئے میدان میں حاضر تھی اج بھی ہے انشااللہ آئندہ بھی صف اول کا کردار آدا کرتی رہے گی۔ہم انہی شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و ملت کی بقاء کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کریں گے،ملت کے باشعور فرزندان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھیں اور ان کے مشن کی تکمیل میں اپنی قومی جماعت کا ساتھ دیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع کے مرکزی چیئرمین برادر نثار فیضی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ،اسلام آباد کی کابینہ ، وحدت یوتھ کے برادران کے علاوہ مرکزی سیکریٹری تربیت ڈاکٹر محمد یونس ، مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار ، علامہ اصغر عسکری ، علامہ نیاز حسین بخاری، علامہ اکبر کاظمی ، علامہ محمد حسین شیرازی اور ظہیر کربلائی نے شرکت کی اجلاس میں قائد شہید کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سال قائد شہید کی برسی کو بھر پور انداز میں منانے اور بھرپور عوامی اجتماع پر فوکس کیا گیا ہے قائد شہید کی برسی 5اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی اس سال شیعہ قوم کا تاریخی اجتماع منعقد ہو گا جس میں لاکھوں مردو زن شرکت کریں گے ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام لبیک یا رسول اللہ کانفرنس حبیب چوک پر منعقد کی گئی کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی جبکہ مہمان خاص سابق صدر اور چیئرمین سینٹ سردار محمد میاں سومرو اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد اسلم ابڑو تھے۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو، چیئرمین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو، مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ارشاد حسینی جندان، اہل سنت کے رہنما طفیل احمد قادری،سیداحسان علی شاہ بخاری، سید غلام شبیر نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم انہدام جنت البقیع آل سعود کے مکروہ کردار کو بے نقاب کرنے کا دن ہے جس دن کروڑو ں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کو ڈھا کر امت مسلمہ کو سوگوار کردیا۔ تعجب ہے کہ آل سعودیمن میں ہزاروںبے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا جائز سمجھتے ہیں جبکہ روضہ رسول ﷺ کو بوسہ دینا ناجائز سمجھتے ہیں۔ جنہیں اسلام دشمن امریکن صدر ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی وہ امت مسلمہ کو شرک اور درس دیں گے، تعجب ہے۔ آج یمن میں دنیا بھر کی اسلام دشمن افواج کی مدد سے آل سعود یمن پر حملہ آور ہوئے ہیں مگر شکست ان جارح قوتوں کا مقدر ہوگی۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں ''یوم انہدام جنت البقیع ''منایا گیا، اسلام آباد،کراچی،لاہور،کوئٹہ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں چوک گھنٹہ گھر سے شروع ہوئی جو چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،سید وسیم عباس زیدی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری،مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مہر سخاوت علی، مرزاوجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی اور دیگر نے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔ ایک خاص گروہ اسلامی امت کے الہی مقدسات کی توہین، ان کے عقائد کی تضعیف، نیز مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی غرض سے اس باطل فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے،اُنہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، جنت البقیع کو تباہ کرنے والے ہی عالم اسلام کو تقسیم کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں اور یہی عناصر ظہور امام مہدی کے بھی دشمن ہیں، اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض)کے مقدس مزارات کی تعمیر نو عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت تمام عالم اسلام شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرے۔رہنمائوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دین اسلام کا نام استعمال کرکے یہ مکروہ فعل انجام دے رہے ہیں، وہ عناصر اللہ کی رحمت سے دور اور دنیا کی لعنت کے مستحق ہیں، ان کا مقصد ملت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذ مہ دار برطانوی پیداوار آل سعود حضرت امام مہدی کے دشمن اور انکے ظہور میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے آ ل سعود عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جنہیں شیعہ سنی مسلمان اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بناتے چلے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض)سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کی تعمیر نو تمام عالم اسلام پر فرض ہے، جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، عالم اسلام کو جنت البقیع کی تعمیر کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنا ہونگے، مٹھی بھر آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار آل سعود کا اقتدار اپنے آخری دن گن رہا ہے، جس سے نظریں ہٹانے کیلئے انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب آل سعود مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن عالم اسلام کے غیور شیعہ سنی عوام آل سعود کو تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور عملی اقدامات اٹھائے۔
وحدت نیوز (کراچی) یوم انہدام جنت البقیع اور یمن پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی،علامہ علی انور جعفری،ناصرحسینی نے کہا کہ 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے ۔جنت البقیع میں اہل بیت وامہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار ہوئے ۔مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء،دانشور، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت واذواج رسول ﷺاور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کر کے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے ۔
علامہ باقر عباس زیدی کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے عرب اتحادی ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے ۔سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس سے متعدد عام شہری شہید ہو گئے ہیں ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دریں اثناء مزارات انہدام جنت البقیع کے بانوے سال پورے ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا، جسمیں مرکزی شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے شرکت کی ،واضح رہے کہ مرکزی سیکریٹری برائے تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی کاوشوں اور انتھک محنت کی بدولت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی اورگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے نمائندہ خواہران و معلمات نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان محترمہ سیدہ زہرہ نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کارکنان کی سعی اور کاوشوں کو سراہا اور مزید فعالیت اور بہترین نتائج کیلئے مفید تجاویز دیں، محترمہ کبریٰ اور محترمہ زاہدہ کو آیندہ 6 ماہ کیلئے لاہور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا، نامزد اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے محترمہ زہرہ نقوی نے حلف لیا، محترمہ لبنٰی، محترمہ تحسین شیرازی اورمحترمہ نیلم نے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔دعائے امامِ الزماں علیہ السلام اور نمازِ باجماعت کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔