وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے مقدس شہر قم میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام سے امام زمانہ عج کی تاج پوشی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرباز امام زمانہ عج کو اپنی روحانی تربیت و خودسازی کے ذریعہ حقیقی ناصر امام بننا چاہیئے تا کہ ہمیشہ نصرت امام کے لئے آمادہ رہیں ۔انہوں نے طلاب و علماء کرام سے پاکستان میں با بصیرت طلاب و علماء کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہم لوگ اس وقت بہت ہی سخت حالات سے گزر رہے ہیں جہاں ہمارے چاروں جانب دشمنوں کا یلغار ہیں سامراجی طاقت اپنی تمام تر قوت پاکستان میں صرف کر رہی ہے تا کہ اس ملک کو مکمل طور سے اپنے چنگل میں کر لے مگر ہم لوگ الہی قوت کے مدد سے دشمن کی تمام سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
حوزہ علمیہ پاکستان کے مشہور استاد نے حوزہ علمیہ قم کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے طلاب بھائیوں و بزرگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال میں آپ لوگوں کی بہت ضرورت ہے ، آپ کی فقیہ کی صورت میں پاکستان کو ضرورت ہے ، فلسفی و اصولی و تربیتی و اخلاقی و دوسرے تمام اسلامی فنون میں آپ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ علماء کرام پاکستان کی امید ہیں شیعوں کی امید ہیں آپ کی پشت پناہی پر ہی ہمارا ملک ایک حقیقی اسلامی ملک کے طور پر نمایا ںہوگا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے طلاب کرام سے نماز شب کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیاکہ جہاں روایت میں نماز شب کی تاکید کی گئی ہے وہیں ہمارے بزرگوں نے بھی اس پر عمل کر کے مقرب بارگاہ الہی کا عملی نمونہ پیش کیا ہے اور بزرگ علماء کرام نے بھی طلاب کے لئے نماز شب واجب قرار دیا ہے لہذا ہم لوگ خود کو فراموش نہ کریں اور اپنی تکامل کے راہ پر ہمیشہ قدم پڑھاتے رہیں ، انہوں نے کہاکہ مجھے درس و تدریس سے کافی لگاو تھا میں مدرسہ میں رہ کر طلاب کی تربیت کرنے کو تمام دوسرے امور پر افضل جانتا تھا میں نے حوزہ علمیہ کی تمام اہم کتابوں کا بہت ہی دقیق مطالعہ کیا تا کہ اس عظیم نعمت کو دوسروں تک پہنچا سکوں مگر پاکستان کے حالات نے مجبور کر دیا اور مجھے حوزہ علمیہ سے نکل کر عوامی مشکلات حل کرنے میں مشغول ہونا پڑا ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی میری دلی تمنا ہے کہ حوزہ علمیہ میں اپنے درس و تدریس میں مشغول ہو جاتا اور علوم آل محمد کی ترویج و فروغ میں اپنی زندگی گزارتا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مجھے وہ زمانہ یاد ہے کہ جب پاکستان میں ہر طرف شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ، لاشوں پر لاش اٹھائے جا رہے تھے ، شیعوں کا وجود ختم کیا جا رہا تھا ، ان کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ، کوئی بات سننے والا نہیں تھا ، شیعوں کی جائیداد کو حراج کیا جا رہا تھا تب ہمارے لوگوں نے شیعوں کے تحفظ کے لئے قدم بڑھایا اور آج شیعہ پہلے کے بنسبت کچھ بہتر حالات میں ہیں مگر یہ اول قدم ہے انشاء اللہ خداوند کریم اور اہلبیت علیہم السلام کی عنایات سے بہت اچھے حالات در پیش دیکھ رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی عظیم اور قدیمی درسگاہ، مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوا. جس میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ وطلاب اور زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تلاوت کلام مجید اور ترانہ کے بعد شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل جناب مولانا عادل مھدوی نے استقبالی کلمات ادا کئے اور مہمانان گرامی اور سب شرکاء کو خیر مقدم کہا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعراہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی کے جواں سال فرزندشاعر اہل بیتؑ سلمان اعظمی کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ سلمان اعظمی اردو نوحہ نویسی کی دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ تھا، مرحوم میں اپنے والد کی طرح بے پناہ صلاحیتیں موجود تھیں ،انتہائی کم عمری سے ہی بہترین نوحے لکھ کر انہوں نے ترویج واشاعت عزاءمیں اپنی شناخت بنائی، ان کا انتقال ملت جعفریہ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، خدا اس عظیم سانحے پر مرحوم کے پسماندگان خصوصاً جناب ریحان اعظمی صاحب کو مثل امام حسین ؑشبیہ پیغمبرﷺ حضرت علی اکبر ؑ کی قربانی کے صبر جمیل عطا فرمائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس امت کے درمیان نقطہ اتحاد ہے 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا ۔ملک بھر میں ریلیوں اور محافل کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ عبدالخالق اسدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہیں نے کہا کہ امام خمینی کے حکم پر دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے شایان الشان طریقے سے منائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں جشن میلاد النبی و ہفتہ وحدت کانفرنسز،ریلیاں۔درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا 12ربیع الاول کے دن ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں جشن میلاد النبی کے دن کو شایان شان طریقے سے منائے گی۔ اور جلوسوں کے رستوں استقبالیہ اور سبیلوں کے سٹالز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں جشن میلاد البنی ﷺ کی ریلیاں بھی نکالے گی ،تاکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کی جاسکے اور امت مسلمہ اپنے مشترکہ دشمن امریکہ واسرائیل کے خلاف متحد ہو سکے ۔جبکہ سترہ ربیع الاول کوبھی مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں میلاد ریلیاں نکالے گی ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں عملی وحدت کی داعی جماعت ہے ، ہم تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے کوشاں رہیں گے ، ہمار اتحادہی مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیلی عناصرکی جانب سے انتشار و نفرت پھیلانے کی مذموم سازشوں کوناکام بنا سکتا ہے ۔ربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ امت محمدی کے لئے اتحاد اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ ملکی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جشن میلاد البنی کے جلوسوں اور خصوصا محافل کو خصوصی طورپر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔پریس کانفرنس میں نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیو ایم سمیت علامہ ضیغم عباس اور علامہ علی شیر انصاری بھی ہمراہ موجود تھے ۔
وحدت نیوز(گلگت) پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت آئینی حقوق کی بات کررہی ہے جبکہ ان کی مرکزی قیادت گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کو کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنے کے مترادف سمجھتی ہے۔سپریم کورٹ پاکستان میں آج گلگت بلتستان کے کیس کی سماعت میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر اپنی جماعت کے اس موقف کو پیش کیا ۔ بلاول بھٹو دورہ گلگت پر آئینی حقوق کے وعدے کرنے سے پہلے رضا ربانی اور اعتزاز احسن کو سمجھائے ۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے قائدین گلگت میں جلسے کرکے وقت ضائع کرنے سے پہلے بلاول ہائوس کے باہر دھرنا دے کر ان کو آئینی حقوق کیلئے آمادہ کروائیں ۔مقامی قائدین جھوٹے نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی بجائے حقیقی ایشوز پر کام کریں ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب موقع ملا تو انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس کیا ہے اور اب مزید عوام کو بیوقوف بنانے کا وقت گزرچکا ہے۔اگر آئین حقوق دینے میں مخلص ہوتے تو تین بار وفاق میں حکومت کے دوران دے چکے ہوتے ۔اسی طرح مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی جو کہ تین تین باریاں لے چکے ہیں اور اقتدار میں ان کا موقف تبدیل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو چاہئے کہ اس ٹرک کی بتی کا پیچھا کرنے کی بجائے گلگت بلتستان کے حقوق سے مخلص عوامی نمائندوں کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اب سپریم کورٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں اور امید ہے عدالت عالیہ گلگت بلتستان کے محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ اتحاد امت سے ہی عالمی استعماری طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے دنیا بھر میں جاری کشت و خون میں مغربی لیبرل طاقتیں ملوث ہیں۔نام نہاد اسلامی تحریکوں کو بنانے اور انہیں مالی عسکری سپورٹ کرنے والوں کا مقصد اسلام کے نام پر شیعہ سنی مسلمانوں کا قتل عام کرکے سارا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا ہے۔اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ ایک امت واحدہ بن کر احکامات الہی پر من و عن عمل کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنائیں بلخصوص شیعہ سنی اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ اسلام دشمن عناصر اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام مکاتب فکر کے درمیان عملی وحدت کا داعی ہے اسی سلسلے میں نبی اکرم صل اللہ علیہ و الہ وصلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔درود و سلام کے محافل منعقید کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں علماء کرام امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق پر زور دیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ایس پی طاہر داوڑ کی افغانستان میں مظلومانہ شہادت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پولیس آفیسرکا اغوا اور افغانستان میں شہادت نے کئی سوالات پیدا کر دئے ہیں ،اگر ایک پولیس آفیسر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو ایک عام پاکستانی شہری خود کو کیسے محفوظ سمجھے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شرازی نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشگردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحت پسندی کی نظر نہ کیا جائے ۔ایک طرف دہشتگرد عوام کو ہراساں کر رہے ہیں دوسری طرف دن دہاڑے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکومت ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت پر افغانستان سے حکومتی سطح پر بات کرئے اور وزارت خارجہ افغان سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروائے۔افغانستان میں موجود دہشگردی کے محفوظ ٹھکانے خطے کے امن کے لئے ہنوز خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ آخر کون بتائے گا کہ کیسے دن دیہاڑے ایک پولیس آفیسر اغوا ہوجاتا ہے اور اسے بارڈر کراس کروایا جاتا ہے اور پھر تشدد کیا جا تا ہے ۔ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت کی تحقیقات کی جائیں اور عوام کو حقائق بتائے جائیں۔