وحدت نیوز (لاہور) ملت جعفریہ کےسرکردہ  افراد کی جبری گمشدگی پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا دو ٹوک موقف، لاہور پریس کلب پر چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان رضی العباس شمسی کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرشیرازی نے گرجدار آواز اور بے باک لہجے میں ببانگ دہل یہ اعلان کیاکہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں سوائے اللہ ربّ العزت (ج) کے کسی کا بھی خوف نہیں ہے ،اگر ہم جبری گمشدگی کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہم پاکستانی آئین کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں ،اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو،جو عدالت پاکستان کے وزیر اعظم کو سزا دے سکتی ہے وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے، کسی بھی پاکستانی کو اسکے مسلک کی وجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کے عزت اچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیارصرف معزز عدالتوں کو ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فخرِ جوانانِ ملت جعفریہ پاکستان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی خودبھی ایک ماہ تک جبری گمشدگی کا شکار رہے اور پھر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شدید احتجاج اور مکمل قانونی جدوجہد کے بعد اغوا کاروں نے مجبوراً اس بے باک سید زادے کو رہا کردیا۔

وحدت نیوز(خیرپور) جلوس رحلت رسول خداﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑ پر خیرپورپولیس کی جانب سے فرقہ وارانہ بغض اور نفرت کی بنیاد پر کاٹی گئی ایف آئی آر پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی آلئہ کارنا بننے ، خیر پور میں رسول خداکی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ ؑ کی شہادت کی مناسبت سے نکالا جانا والا جلوس عزا تقسیم ہند سے پہلے سے برآمد ہوتا آرہا ہے، جس کا پرمٹ بھی بیانیان جلوس کے پاس موجود ہے، ایک کالعدم جماعت کی خواہش پر ایک تاریخی جلوس سے ملت جعفریہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، یہ بے بنیاد مقدمات ہمیں عزاداری اہل بیت ؑ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔     

واضح رہے کہ خیر پور میں کئی دہائیوں سے نکالے جانے والے جلوس رحلت رسول خداﷺاور امام حسن مجتبیٰ ؑ کے خلاف کالعدم جماعت اور متشددعلاقہ مکین گذشتہ کئی ہفتے سے منظم مہم چلانے میں مصروف عمل تھے، انہوں نے علاقہ بھر میں نفرف انگیز بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیئے، سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی، اعلیٰ سول وعسکری حکام کو خطوط بھی ارسال کیئے لیکن مومنین نے ہزاروں کی تعدادمیں اس جلوس میں شرکت کرکے ایک تکفیری عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیا تھا جس پر یہ عناصر آگ بھولا تھے اور سندھ پولیس نے ان کالعدم جماعت کے تکفیری عناصر کی ایماءپر رسول خدا ﷺ اور ان کے نواسے امام حسن ؑ کی یاد میں مجلس وجلوس منعقد کرنے کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کا اندراج کرکے اہل بیت ؑ اطہار سے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

علامہ مقصودڈومکی نے سندھ حکومت خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ، گورنر سندھ ، آئی سندھ ، ڈی جی رینجرزسے مطالبہ کیاہے کہ سندھ پولیس میں شامل کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کالی بھیڑوں کا سفایا کیا جائے جو صوبے میں مذہبی انتہاپسندی کے فروغ اور کالعدم تکفیری جماعتوں کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں ۔  

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنر ل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری  جنرل سلیم صدیقی،سیکریٹری سیاسیات مہر سخاوت علی ،ضلعی سیکریٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور سیکریٹری اطلاعات محمد علی کاظمی بھی موجودتھے، علامہ اقتدار حسین نقوی نےشاہ محمود قریشی سےگفتگو کرتے ہوئےحالیہ دنوں زائرین کوعراقی ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ان کی جانب سے عراقی حکومت اور عراقی سفیر سے بروقت اور موثر رابطوں اور ملاقاتوں پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھی اس مسئلہ کی طرف حکومت کی توجہ دلانے اور اس موقع پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو نا صرف سراہا بلکہ آئندہ بھی ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ۔    

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے ایک وفد نے بلوچستان سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری جناب سید مہراب شاہ صاحب سے ملاقات کی ،وفد نے تفتان اور کوئٹہ میں زائرین کو درپیش مسائل سے متعلق فیڈرل گورنمنٹ آف پاکستان وزارت داخلہ کی طرف بلوچستان حکومت کو لکھے گئے آفیشل خط کے حوالے سے ملاقات کی جس میں زائرین کو بروقت سکیورٹی دینے میڈیکل کیمپ اور مناسب سہولتیں مہیا کرنے کی آفیشل خط سے متعلق پیش رفت پر بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن حکومتی تعاون کی یقین دہانی کی،اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری کربلائی رجب علی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری کامران حسین، ڈویژنل شوری کے سیکریٹری حاجی قربان علی توسلی، ڈپٹی سیکریٹری حاجی حسین، سیکریٹری روابط سید انوار نقوی اور سیکریٹری یوتھ جناب ارباب لیاقت شامل تھے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ممبر ایگزیکٹیو پولیٹیکل کونسل سید محسن شہریار کی وزیر مملکت برائے داخلہ امورشہریار آفریدی سے ملاقات کےبعد بلوچستان حکومت کو بذریعہ خط احکامات جاری کیئے گئے تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہل وطن اور ملت اسلامیہ شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے، علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دْنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے جب کہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی اور تحریک آزادی میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی کاوشیں سنہری حروف میں یاد کی جائیں گی اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ علامہ سیدمبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج سامنا ہے،اقبال کے تصور اور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلا یا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مفکر پاکستان ، حکیم امت ،شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی 141ویں یوم ولادت کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پاک و ہند کے لوگوںکی فکر کو تبدیل کر دیا تھاآپ نےمعاشرے کی ناصرف اصلاح کی بلکہ اپنی شاعری سے افرادکی ذہنی وفکری تربیت فرمائی۔

انہوں نے مزید کہاکہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے، اقبال کا فکر و فلسفہ نا فقط برصغیر بلکہ دیگر اقوام کیلئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، دورحاضر کاتقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پرعمل کرنے کی سعی کریں اپنے اندر خودی پیدا کریں جوکہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree