وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے گزشتہ ہفتہ بلتستان سکردو کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انھوں نے علاقے کے مختلف دینی جامعات اور سکولز کا دورہ کیا ، اور علاقے کی مختلف فعال خواتین سے تنظیمی حوالے سے اہم ملاقاتیں کیں۔
اس سلسلہ میں انہوں نے محترمہ سیدہ عابدہ ، محترمہ رباب زھرا ، محترمہ عصمت اور محترمہ بلقیس سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر مفید گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنایزیشن شعبہ طالبات کی ضلعی کابینہ سے بھی ملاقات کی اور الہی اھداف اور معاشرہ سازی کے عنوان پر گفتگو کی ۔
علاوہ ازیں علماء کونسل کی جانب سے مدرسہ امامیہ مرکز علوم اسلامی آگیہ کے مقام پر مرکزی مسئول تنظیم سازی کو مدرسہ میں خطاب کی دعوت دی گئی جہاں محترمہ معصومہ نقوی نے وحدت و اتحاد اور معرفت الھی کے موضوع پر خواتین سے خطاب کیا۔
سے حلف اٹھایا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل تشکیل دے دی ہے۔
وحدت میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ سید غلام شبیر بخاری نے برادر آصف رضا کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی، برادر سید عدیل عباس زیدی کو مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی اور مولانا علی انور جعفری کو ممبر تنظیم سازی کونسل مقرر کیا ہے۔
تنظیم سازی کونسل جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم سازی کونسل کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز قید اور صحت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فورا رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی نائیجیریا سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں جنہیں عالمی سامراجی قوتوں کے انسان دشمن ایجنڈے کے تحت بلا جواز قید میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے نائیجیریا میں جاری شیعہ نسل کشی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کو جیل میں زھر دیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں لوگ اس عظیم انسان کی صحت کے سلسلے میں شدید پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائیجیرین حکومت اپنے ملک کی اعلی عدالت کے احکامات اور انصاف کے تمام تر تقاضوں کو نظر انداز کر کے اغیار کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کے 6 بیٹے شہید کئے گئے اور انہیں ان کی اہلیہ سمیت قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جو نائیجیرین حکومت کی بربریت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نائیجیرین حکومت پر ہوگی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام جانثاران امام عصرؑ کنونشن کا جامعہ مسجد امامیہ لوکوشیڈ مغلپورہ لاہور میں انعقاد کیا گیا۔کنونشن میں شمالی لاہور ( واہگہ ٹاؤن ، گلبرگ ٹاؤن ، عزیز بھٹی ٹاؤن ، کنٹونمنٹ بورڈ اور شالیمار ٹاؤن ) کے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا۔بردار نجم عباس سابقہ ڈپٹی سیکرٹری لاہور بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیے گئے۔
کنونشن میں لاہور کے سابقہ کابینہ سمت شمالی لاہور کے 55 یونٹس کی شرکت کے ساتھ ساتھ صوبائی سیکرٹری جنرل سینٹرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال کامرانی، اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ حسن رضا ہمدانی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات بردار حسن کاظمی، صوبائی سیکرٹری روابط بردار رائے ناصر اور صوبائی سیکرٹری عزاداری بردار رانا ماجد نے بھی شرکت کی ۔
الیکشن کے بعد علامہ اقبال کامرانی نے شمالی لاہور کے منتخب ہونے والے سیکرٹری جنرل بردار نجم عباس سے حلف لیا۔بعدازاں بردار نجم عباس نے شمالی لاہور کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الہی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اس کا جوابدہ امام زمانہ علیہ السلام عج کے سامنے ہونا ہے اس لئے میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دوں۔
وحدت نیوز(بھکر) برادر سفیر حسین شہانی ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے نئے میر کارواں منتخب۔سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے جانثاران امام عصر کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے برادر سفیر حسین شہانی کو نئے سیکرٹری جنرل ضلع بھکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور حلف لیا۔ اس موقع پر قاضی نادر حسین علوی مسئول شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب، انجینئر مہر سخاوت علی سیکرٹری سیاسیات ، سابقہ ضلعی کابینہ ، یونٹس اور کثیر تعداد میں مومنین موجود تھے ۔
کل مسالک علماءبورڈ کی اسدنقوی کو فوکل پرسن برائےوزیر اعلیٰ پنجاب مقررہونے پر مبارکباد اور دستار بندی
وحدت نیوز(لاہور) کل مسالک علماء بورڈ کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور آمد ۔اسدعباس نقوی کو وزیر اعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مبارکباداوردستار بندی ۔
تفصیلات کے مطابق کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے وفد نے وحدت ہاؤس لاہور میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسدعباس نقوی کوبطور فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پھول اور مٹھائی پیش کی اور تمام علماء کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے وفدنے اس موقع پر اسدعباس نقوی کی دستار بندی بھی کی اور ان کی مزید کامیابی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی مانگی گئی ۔ اسدعباس نقوی نے کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے وفدکا آمد پر شکریہ اداکیااور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمخدوم عاصم ، مفتی عاشق حسین ، پیر سید نوبہار شاہ ، علامہ عامر چشتی ، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی )کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چشتی ، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما مولانا حسن رضا ہمدانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔