The Latest

MWM pic010مجلس وحدت مسلمین شعبہ روابط کے زیر اہتمام علمائے کرام اور بانیانِ مجلس کا اجلاس جامع مسجد القائم کینال ویو سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے لاہور ک تمام بانیانِ مجلس اور علمائے کرام شریک ہوئے ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحا ج حیدر علی مرزا نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ محرم الحرام میں تما م مکاتب فکر کے ساتھ باہمی روابط اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں درس حریت دیتی ہے کہ ہر ظالم جابر حکمران کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں ۔ عزداری کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ہم نا کام بنا دیں گے۔عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جیسا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے فرمایا تھا کہ جس طر ح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی مکتب تشیع کا عزاداری کے بغیر زند ہ رہنا نا ممکن ہیں۔علامہ اسدی نے کہا کہ پاکستان میں دشمنان اسلام استعماری سازشوں اور اُن کے اشارے پر عزاداری پر قد غن لگانے کے در پے ہیں ۔ ہم آج کے اس اجلاس میں میڈیا کے توسط سے اُن شرپسندوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اب عاشور کو عقیدت کے ساتھ ساتھ طاقت سے بھی منائیں گے۔ اوراُن شرپسندوں کے عزائم کو خاک میں لائیں گے۔ 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدرعلی مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین اور قانون میں ہر شخص کو یہ آزادی حاصل ہیں کہ وہ اپنے مذہبی رسومات آزادی سے ادا کرے۔ہمیں مجلسوں کے لئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے ۔ انتظامیہ کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان بھرپور تعاون کریں گے۔ تاہم اس چیز کو ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ ہمارے مجالس اور پروگرامز میں خلل ڈالے ۔ علامہ کامرانی نے کہا کہ ہماری جماعت ایک مذہبی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت بھی ہیں۔ ہم میں سے نہ کوئی شدت پسند ہیں نہ ہم کسی شدت پسندکو برداشت کریں گے۔
محرم الحرام میں تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جس کی نگرانی صوبائی وضلعی سیکرٹری روابط رائے ناصر علی کریں گے۔اجلاس میں علامہ سید حیدرالموسوی ، علامہ سید مبارک الموسوی، علامہ فرمان علی نجفی ،علامہ محمد اسماعیل ،علامہ حسنین عارف، علامہ حسن رضا قمی، علامہ محمد علی جوہر ی ، علامہ سید محمد حنیف موسوی، علامہ سیدمہدی موسوی، علامہ ناصر جوئیہ، علا مہ صفدر حسین ، اور لاہور کے بانیان مجلس اور عمائدین شریک ہوئے

muharramپیغام محرم الحرام 1434 ھ ۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
آج پھرملت اسلامیہ بالخصوص پاکستانی عوام کربلائے عصر کے میدان میں ہیں ، طاغوتی قوتیں سر اٹھا چکی ہیں ، اور پوری دنیا پر تسلط حاصل کرنے کے لیے انسانی خون کو ارزاں کر دیا گیا ، سسکتی بلکتی انسانیت آج ایک بار پھر پکار پکارکر کہہ رہی ہے کہ کوئی ہے جو اسوہ شبیری ؑ پر عمل پیرا ہو کرطاغوت عصر کا غرور توڑنے کے لیے اترے ، آج پھر میدان کربلا سے اٹھنے والی صدائے ہل من ہمارے کانوں تک پہنچ رہی ہے، ہمیں صدائے ہل من پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں اترنے کی ضرورت ہے ۔ عصر حاضر کا اولیں تقاضہ ہے کہ ملت اسلامیہ کو وحدت کی لڑی میں پرو کر تسبیح کے دانوں کی طرح متحد کیا جائے تاکہ اجتماعی طاقت کے ساتھ یزیدان عصر کے غرور کو خاک میں ملایا جا سکے ۔

allama nasir abbasسماء ٹی وی کے پروگرام تیس منٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی گفتگو کا خلاصہ
عزاداری کے دنوں میں جب مجالس ہو رہی ہوتیں ہیں شیعہ سڑکوں پے ہوتے ہیں ،نہتے ہوتے ہیں ہم امن کے لئے نکلتے ہوتے ہیں ہمارے ہاتھ میں اسلحہ نہیں ہوتا ،لاکھوں کی تعداد میں جلوس نکلتے ہیں وہاں کچھ نہیں ہوتا کوئی جلاؤ گیراو نہیں ہوتا کوئی دوکان نہیں جلتی ۔
عزاداری ہماراآئینی اور بنیادی حق ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سنت رسول ص ہے غم حسین منانا اور اس کی مختلف شکلیں ہوسکتیں ہیں اور یہ ہمارے لئے عبادات میں سے ہے 

amin.mwm.isdآج کی اس اہم پریس کانفرنس کا مقصد محرم الحرام کی آمد کے موقع پر فرقہ وارانہ رجحانات کی روک تھام میں وفاقی حکومت کی مکمل ناکامی اور ٹارگٹ کلنگ نیز بم دھماکوں کو روکنے میں سندھ اور بلوچستان حکومت کی نا اہلی کو بیان کرنا ہے۔
محرم الحرام کی آمد ہے یہ مہینہ تمام دینی اور مذہبی اکابر کے نزدیک انتہائی مقدس اور قابلِ احترام ہے اس مہینے میں چودہ سو سال قبل کربلا کے میدان میں حق اور باطل کے تاریخی معرکے کو پوری دنیا میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور حسین ابن علیؑ کی لازوال قربانی کو زمانے کے یزیدوں کے خلاف جدوجہد اور استقامت کا استعارہ سمجھا جاتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے

Maqsood domkiمحرم الحرام اور کوئٹہ اور کراچی میں شیعہ نسل کشی کے حوالے سے سیکرٹری بلوچستان علامہ مقصود علی دومکی کی پریس کانفرنس 
اس وقت عالم اسلام مشکل درو سے گز ررہا ہے۔عالمی سامراجی قوتیں اسلامی بیدار وار انقلاب تحریکوں سے خائف ہو کر امت مسلمہ کر فرقہ واریت اور نسل پرستی کے نام پر تقسیم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے خلاف عالم اسلام میں جو نفرت ہے اس کا رُخ فرقہ واریت کی جانب موڑ نے کیلئے اب جو ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں محسن انسانیت رحمتہ العالمین کی زات گرامی کی شان میں گساخی کے بعد عالم اسلام میں جس تحریک کا آغاز ہوا اور پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں نے رسول اسلامؐ سے اپنے لازوال عشق کا جس چرح اظہار کیا اس کا رُخ بدل نے کیلئے ملک بھر میں قتل و غارت گری کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔شیعہ مسلمانوں نے اسلام دشمنی سامراجی قوتوں کے مقابل قیام میں ہراول  دستے کا کردار ادا کیاہے۔جس کے باعث ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کا آغاز کیا گیا ۔
بلوچستان کی سرزمین پر گزشتہ پانچ سالوں سے معصوم انسانوں کا قتل عام جاری ہے جبکہ ریاستی ادارے دہشت گردوں کے سامنے بے بس اور بے حس نظر آتے ہیں ان کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے اور عوام یہ پوچھنے لگے ہیں اس خاموشی کا سبب کیا ہے ؟
معزز صحافی حضرات بلوچستان حکومت دہشت گردی روکنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہیں اور اقتدار میں رہنے کا آئینی اور اخلاقی جواز کھو چکی ہے ۔وزیر اعلیٰ کے حلقہ  انتخابات میں دھشت گردوں کی سر گرمیاں اور ٹریننگ کیمپس پر لوگ حیران ہیں۔
محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ عالمقام کی عظیم اور لازوال قربانی سے عبادت ہے۔دنیا بھر کے شیعہ سنی مسلمان بلا تفریق راہ خدا کیلئے کی گئی اس عظیم قربانی کی یاد مناکر شہدا ئے کربلاکو کراج عقیدت سے پیش کرتے ہیں ۔عزاداری ہر دور کے یزید کے خلاف جاری تحریک کا نام ہے لہذا سید شہدا امام حسین ؑ عالیمقام کے ایام عزا کے دوران حکومت فول سیکورٹی انتظامات کرلے ہم نے اس سلسلے میں بلوچستان بھر میں عزاداری سیل قائم کئے ہیں جو حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے قیام امن کے اس سلسلے میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ کوئٹہ میں جاری ٹارگیٹ کلنگ افسوسناک ہے۔ عشری محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی کیلئے ضرورت پڑے تو فوج کو طلب کیا جائے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 
۱: کوئٹہ اور مستنگ میں دھشت گردی کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کیا جائے اور دھشت گردوں کے نیٹ ورک توڑتے ہوئے دھشت گردی کے تربیتی کیمپ کو ختم کیا جائے۔
۲: سپریم کورٹ بلوچستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو عبرتناک سزا دے اور دھشت گردوں کے سر پرستوں کو بے نقاب کرے۔
۳: ایسے دہشت گرد جنہیں عدالتوں سے سزائیں مل چکی ہیں ان کی سزائے موت پر فوری عمل در آمد کیا جائے۔ عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ کریں۔
۴: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عشرہ محرم کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور کالعدن تنظیم کے نفرت انگیز بیانات پر پابندی لگائی جائے۔
۵: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کالعدم تنظیم کے شر انگیز وال چاکنگ کو روکا جائے ۔وار ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے اتحاد ، خود اور امن کا فروغ ہو اور اس موقعہ پرہم TV چینلز اور کیبل آپریٹر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایام عزا کے دوران غیر اخلاقی غیر شرعی پروگرام کو روکتے ہوئے احترام محرم الحرام کو یقینی بنائے اور محرم کے پروگرامز کثرت سے نشر کئے جائے جو امام عالیقام کے عظیم مقصد کو اجاگر کرسکیں۔

Allama raja nasir.krcکراچی (اسٹاف رپورٹر) اس محرم کوپاکستان کا طاقتور محرم بنانا ہے، ہمارے فوجی جرنیل اور ہمارے ملک کے سیاستدان اس ملک کو بچانا نہیں چاہتے ہیں ان کی سوچ میں پاکستان کا تحفظ نہیں ہے لیکن ہم ملت جعفریہ پاکستان کی سالمیت کی فرنٹ لائن ہیں اور ہم نے ہی اس سرزمین کا تحفظ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ چہاردہ معصومین (ع)انچولی سوسائٹی میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی، مولانا محمد حسین کریمی اور مولانا محمد علی حسینی کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔جنرل باڈی اجلاس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹس اور یونٹس کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

r1-2وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں عزاداری سید الشہداء کے جلوسوں کو روکنے اور محدود کرنے کے بجائے ان کے فروغ اور تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت شیعہ نسل کشی میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہیں،وفاقی حکومت نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس و حدت مسلمین کے ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی،مولانا محمد حسین کریمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

raja.khatab.karchiشہرِ کراچی میں کشیدہ حالات میں امریکہ اور اس کے حواری ملوث ہیں، سندھ حکومت شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش میں ملوث امریکی حواریوں کو بے نقاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی آمد پر جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سنی و شیعہ مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ ملک بھر میں شیعہ و سنی مسلمانوں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ شہر کراچی میں روزانہ بلا ناغہ دس سے پندرہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے مقامی حواری اس گھناؤنے فعل میں براہ راست ملوث ہیں۔

Allama.raja.nasir.mwm01مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے امریکی ریاستوں کی جانب سے متحدہ امریکہ سے علیحدگی کیلئے دائر درخواستوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ان درخواستوں سے اقوام عالم کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ امریکی حکمرانوں کی پالیسیوں سے خود امریکی باشندے بھی تنگ آچکے ہیں۔ متحدہ امریکا سے علیحدگی پسند جذبات اگر حقیقت کا روپ دھار لتے ہیں تو سویت یونین کی طرح امریکی اجارہ داری بھی ختم ہو جائیگی۔مجلس وحدت کے دفتر سے جاری بیان میں انھوں نے کہا ہے

111مجلس وحدت مسلمین ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور تما م مکاتب فکر کی باہمی ہم آہنگی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے پنجاب میں محرم الحرام میں امن وامان کے لئے بھلائے گئے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں SSPلاہورسہیل سکھیرا، SPمعروف واہلہ، SPعبدالقاد ، الحاج حیدر علی مرزا ، دیگر پولیس افسران ، بانیان مجلس اورعمائدین شہر شریک تھے۔انتظامیہ میں تفصیلی طورپر امن وامان اور مجلس عزا کے اجتماعات ، جلوس کے روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعہ قوم کی واحد مذہبی و سیاسی جماعت ہے۔جو میدان عمل میں ملکی ترقی اور ملت اسلامیہ کے تشخص کی پاسداری کیلئے دن رات کوشاں ہے 1112۔ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہمارا منشور ہے کہ تمام مقاطب فکر کے آپس کے باہمی روابط اور ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے ۔ استعمار اور طاغوتی طاقتوں کی سازشوں سے ہمیں آگا ہونا چاہیے وہ اس ملک میں فرقہ واریت ، دہشت گردی ، شدت پسندی کو ہوا د ے کر اپنے مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں۔کراچی سے لے کر خیبر تک اور کوئٹہ سے لے کر گلگت بلتستان تک دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔علامہ اسدی نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ہمارے کارکنان بھرپور تعاون کریں گے اور انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ مختلف علاقوں کی نئی آبادیوں میں اہل تشیع گھرانوں کو چار دیواری کے اندر مجالس کے لئے انتظامیہ مقامی تھانے سے اجازت لینے پر مجبور کرتی ہے۔آئین پاکستان اور قانون کے مطابق ہر شہری کا بنیادی حق ہے 1110کہ وہ اپنے مذہبی رسومات آزادی سے ادا کرے۔اور اس کے لئے کسی اجازت کی ضرورت نہ ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے SSPسہیل سکھیرا نے کہا کہ انشاء اللہ انتظامیہ محرم الحرام کے ایام کو پرامن طریقے سے منانے میں بھرپور کرادر ادا کرے گی۔اور ہر قسم کے تعاون اور شرپسند عناصر کی سرکوبی میں بھرپور کردار ادا کرے گی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree