The Latest

asura.rawalpindiملک کے دیگر شہروں کی طرح راوالپنڈی میں بھی عزادارن امام حسین ع نے ظہرین کی نماز فوارہ چوک میں علامہ محمد امین شہیدی کی اقتداء میں اداکی ۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی نے ہزاروں عزاداران امام حسین سے خطاب کرتے ہوئے عزاداری کی اہمیت اور امام حسین کی لازوال قربانی پر گفتگو کی اور بعض افراد کی جانب سے میڈیا میں عزاداری کو محدود کرنے کی باتوں کو عزاداری کے خلاف سازش قراردیا اور کہا کہ ہم اس قسم کی سازشوں کو کسی بھی حال میں پورا نہیں ہونے دینگے اور ہم ان سازشی افراد کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عقل وخرد سے کام لیں اور تفرقہ انگیز اور دہشت گرد پسندانہ بیانات سے پرہیز کریں ۔

ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزالدین نے خلیجی ممالک کے عوام سے احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزالدین نے ایک بیان میں کہا کہ خلیج ممالک میں عوام کو احتجاج پر اکسانے والے ان کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ احتجاج کا سلسلہ ترک کردیں، مفتی اعظم نے کہا کہ عرب ملکوں میں ہونیوالے مظاہروں میں ایران ملوث نہیں بلکہ وہ لوگ کرارہے ہیں ،جو انتشار چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل خلیجی ممالک کے عرب بادشاہ ان ممالک میں جمہوریت کی حمایت میں ہونے والے احتجاجات کے پیچھے ایران کے ہاتھ کو قراردے رہے تھے جس کی ایک بڑی وجہ شاید ایران کی جانب سے عرب دنیا میں نئی بیداری کی لہر کی حمایت اور دو خلیجی ممالک سعودی عربیہ اور بحرین میں اپنے بنیادی شہری حقوق کے لئے کوشش کرنے والے اہل تشیع کی جدوجہد میں تیزی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ عرب مفتیوں اور بادشاہوں کی سمجھ میں آگیا کہ ان احتجاجات میں خود ان کی امتیازی پالیسی اور اپنے ملکوں کے شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے

sayed mwmسید حسن نصر اللہ نے تاسوعا کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال بھی یہ دھمکیاں مل رہیں تھیں کہ عاشورہ کے دن دھماکے ہونگے خطرات ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی یاد رکھیں کہ کسی بھی قسم کی دھمکیاں اور خطرات ہمیں عزداری امام حسین سے نہیں روک سکتیں اور کوئی بھی خطرہ ہم میں اور مشن امام حسین میں فاصلے ایجاد نہیں کر سکتا

Allama sabil alhasanمجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے راولپنڈی اور کراچی میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور راولپنڈی میں دھماکے عزاداری کو محدود کرنے کی سازش ہے۔ جسکو ہرحال میں ناکام بنادینگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے۔ ہم اپنی جان دے سکتے ہیں مگر عزاداری سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ محرم الحرام میں مجلس و جلوسوں کا تحفظ دے۔ صرف زبانی کلامی دعوئوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ بلکہ حکومت عملی اقدامات کرے۔ کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے اور ان کے رہنمائوں کی نقل حرکت پر نظر رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات نہایت ہی افسوسناک ہے کہ راولپنڈی میں خودکش بمبار جلوس کے اندر تک پہنچ جاتا ہے اور اُسے روکنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ ہم پنجاب حکومت کے ان ناقص سیکورٹی انتظامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی صرف رپورٹ طلب نہ کی جائے بلکہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے تاکہ کوئی ناحوشگوار واقعہ رونماء ہو سکے۔

kashmir.mwmمقبوضہ کشمیر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر قابض افواج نے شہر سرینگر کے 6 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرکے کرفیو جیسی سخت ترین پابندیاں عائد کردیں، غیر اعلانیہ کرفیو، جگہ جگہ ناکہ بندی اور اضافی پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود شہر سرینگر کے کئی علاقوں اور بڈگام میں عزاداران امام حسین (ع) نے ماتمی جلوس نکالے جبکہ شہر سرینگر کے علاوہ وادی کشمر کے طول و ارض میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بعد ازنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوئے، اس دوران عزاداروں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی خشت باری اور پولیس و بھارتی قابض فورسز کی زبردست آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے درجنوں عزاداروں کو حراست میں بھی لیا ہے جبکہ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔
ادھر جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر کی اسرائیلی کے خلاف احتجاجی کال کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل زاہد حسین زاہدانی نے ناو پورہ سرینگر میں ہزاروں مظاہرین کی تعداد پر مشتمل احتجاجی ریلی کی قیادت کی اور اسرائیلی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے، در ایں اثنا جموں و کشمیر تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی مداخلت فی الدین ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے اس موقعہ پر پارٹی کے چیئرمین نثار حسین راتھر اور دیگر کارکنوں کے پولیس کے ہاتھوں زخمی ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

Press Conf.mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شیعہ اور عاشق رسول (ص) و اہلبیت علیہم السلام پر یہ واجب ہے کہ وہ ہر حال میں عزاداری سید الشہداء4 امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرے اور ۹ اور ۱۰ محرم کو گھروں میں بیٹھنا حرا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولاناصادق رضا تقوی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر ان کے مولانا ااغا شیخ حسن صلاح الدین مولانا محمد حسین کریمی اصغرا زیدی ور دیگر بھی شریک تھے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کہا کہ تمام علمائے کرام متفقہ طور پر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ۹ اور ۱۰ محرم کے روز ہر عاشق رسول (ص) اور عاشق اہل بیت علیہم السلام پر واجب ہے کہ وہ عزاداری 191 سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات میں شریک ہو اور ۹ اور ۱۰ محرم کو گھروں میں بیٹھا حرام قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا یوم شور اس بات کی گواہی دے گا کہ پاکستان کے کروڑوں عزاداران امام حسین علیہ السلام تمام تر دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عزاداری کے اجتماعات میں شریک ہوں گے اورامریکی و اسرائیلی گماشتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ہرعزادار پر لازم ہے کہ اپنی استظاعت کے مطابق عزادری امام حسین علیہ السلام کو برپا کرے اور عزاداری کے اجتماعت میں بھرپور شرکت کرے۔آج پورا ملک سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،پاراچنار،پنجاب اور گوشہ و کنار دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی کے سبب کوئی خاطرخوواہ اقدامات سامنے نہیں آ رہے،جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین دہشت گردوں کے خوف سے ان کے خلاف عملی اقدامات نہیں کروا رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ اگر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں بسنے والے شہریوں اور خصوصاً ایام عزاء میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو ہم پیش کش کرتے ہیں کہ ملت جعفری پاکستان کے نوجوان ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رضا کار افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ عزادری کے اجتماعات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردوں کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں وگرنہ اس ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملک بھر میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مراکز کے خلاف عملی آپریشن کا مطالبہ کرتی ہے اور افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اپنے بھرپور تعاونکی یقین دہای دلاتی ہے۔اس لئے ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے تا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکے۔مملکت پاکستان میں جو دہشت گردی کی آگ ضیاء الحق نے لگائی تھی آج پورا ملک اس کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ملت جعفریہ پاکستان کی بقاء4 اور دہشت گردی سے ملک کو نجات دلانے کے لئے حکومت پاکستان کو اپنے عملی تعاون کی پیش کش کرتی ہے۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاکہنا تھا کہ حکومت اور سازشی عناصر عزاداری کو محدود کرنے کے لئے ملک بھر میں دہشت گردی کا خوف پھیلا کر عوام الناس کو ہراساں کر رہے ہیں ،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موٹر سائیکل اور موبائل سمز پر پابندی جیسے اقدامات سے آگے بڑھ کر دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کریں ،اگر وفاقی وزیر داخلہ یہ سمجھتے ہیں کہ موبائل اور موٹر سائیکل پر پابندی لگا کر عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو محدود کیا جا سکتا ہے تو ان کی بھول ہے۔دہشت گردانہ حملے تو پیدل بھی ہو رہے ہیں تو کیا لوگ گھروں سے باہر نکلنا بند کر دیں،کیا افواج پاکستان کے ادارے اور جی ایچ کیو کو بند کر دیا جائے،اور کیا پولیس چوکیوں اور سیکورٹی فورسز کو اپنے فرائض سے روک دیا جائے کیونکہ ان پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ہم اس طرح کے عوامل جن کا مقصد عوام کو تنگ کرنا ہو کی سخت مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ جن دہشت گردوں کا حکومت کو علم ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عملی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگِ حیات ہیں۔ ہم اپنی جان و مال، اولاد تک قربان کر دیں گے لیکن عزاداری امام عالی مقام علیہ السلام کو محدود کرنے کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یزیدیت جب بھی جہاں بھی سر اٹھائے گا یہ تاریخ گواہ ہے وہاں اس کے مد مقابل حسینیت? ہی آئے ہیں او اس کے ارادوں کو خاک میں ملایا ہے۔ ہم اپنے شہدائے عزادارنِ امامِ عالی مقامع کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور یزیدِ وقت کو رسوا کر کے خون شہیداں کا انتقام لیں گے۔ ہم پنجاب حکومت میں شامل دہشت گردوں کے سرپرست وزیر لا قانون رانا ثناء اللہ کے اس بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں کہ جس میں عزادایر کو چار دیواری تک محدود کرنے کا کہا گیا۔ اس وقت جب ہم کراچی ، کوئٹہ ، راولپنڈی میں اپنے شہداء کے جنازے اْٹھا رہے تھے۔ عین اسی وقوت پنجاب حکومت کے اس غیر ذمہ دار وزیر کا بیان ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ رانا ثناء4 اللہ نے شیعہ قوم کے ساتھ ساتھ قلب اطہر رسول کو بھی زخمی کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی اس وقت دہشت گردوں کی حمایت اور ان کے مذموم مقاصد کے حصول میں ترجمان بننا مضحکہ خیز اور حیران کن ہیں۔ دنیا کے طول و عرض میں اس وقت عزاداری سید الشہداء برپا اور جاری ہیں۔ کیا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں عزادار اور عزاداری کو تحفظ دینے میں حکمران کیوں گریزاں ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی اور خصوصاً شہداء عزادارانِ امامِ عالی مقام ? خراجِ عقیدت اور عزاداری امام مظلوم علیہ السلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف کل بروز جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے اور 12 محرم الحرام کو ملک بھر میں اہم شاہراہوں پر دھرنا دیں گے اور پھر بھرپور احتجاج کریں گے۔
اور ہم یہاں یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے شہداء عزادارانِ امام عالی مقام علیہ السلام کا چہلم ہم ربیع الاول کے پہلے ہفتے کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شایانِ شان طریقے سے منائیں گے اور آئندہ کیلئے اپنی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مولانا صادق رضا تقوی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کی بجائے دہشت گردوں کو گرفتار کریں جو محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی عل الاعلان دہشت گردانہ کاروائیوں اور حملوں کی دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔عزاداری امام حسین علیہ السلام کو محدود کرنے کا خواب دیکھنے والے دہشت گرد اور ان کے سیاسی آقا اس بات کو جان لیں کہ ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔عزاداری نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اسلام کی بقاء4 اور حیات کی ضامن ہے۔ملک میں موجود تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزارات ،مساجد،افواج پاکستان پر حملوں،اور بے گناہ نہتے پاکستانی مسلمانوں کے قاتل دہشت گردوں کے خلاف اپنے خطبات اور تقاریر میں عوام کے اندر شعور بیدار کریں اور فتوے جاری کریں کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ اسلام کا اصل چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستانکراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ ہم صحافی برادری ،اخبارات اور چینلز کے مالکان سے اور صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرکاری ایجنسیوں کے دبا? پر دہشت گردوں کی میڈیا کوریج اور پروگرامات دکھانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔ان دہشت گردوں کے ہاتھ پاکستان کے ہزاروں بے گناہ افراد کے خون میں غلطاں ہیں اور ان کو حکومت کی جانب سے بھی کالعدم قرار دیا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود میڈیا کی جانب سے ان دہشت گردوں کو میڈیا میں جگہ دینا آئین پاکستان اور انسانیت کے منافی ہے۔
ہم پیمرا سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے ٹی وی پروگرامات اور زرائع ابلاغ میں ہونے والی کوریج کا نوٹس لے جو خود ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
ہم پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی پاکستان،جمعیت علمائے اسلام پاکستان،جمعیت علمائے پاکستان،سنی تحریک پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں اور ملت جعفریہ کی نسل کشی رکوانے میں عملی کردار ادا کریں۔
ملک کے حساس علاقوں کی سیکورٹی کے انتظامات کو فوری طور پر بروئے کار لایا جائے اور ہم سمجھتے ہیں کہ فرقہ واریت امریکی و صیہونی لابی کی سازش کا حصہ ہے جبکہ کانگریسی ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازشیں بنائی جا رہی ہیں،جو کل تک پاکستا ن کی مخالفت کرتے تھے آج وہی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھنا?نی سازشوں میں ملوث ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت شیعہ برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ڈپٹی ایشیاء پیسیفک ڈائریکٹر پولی ٹرسکاٹ کا کہنا ہے کہ شیعہ برادری کے خلاف حالیہ حملے قابل مذمت ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مذہبی جلوسوں پر حالیہ حملوں کو انسانی حقوق اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، گلگت اور کراچی میں شیعہ برادری کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں بے دردی سے ہلاک کیا جا رہا ہے۔ پولی ٹرسکاٹ نے کہا کہ حکومت ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا نہ ملی تو یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے یا انہیں تحفظ دینا ہی نہیں چاہتی۔ ایمنسٹی کے مطابق رواں سال شیعہ برادری کے خلاف دہشت گردی کی 39 کارروائیاں ہوچکی ہیں، جن کے کسی ذمہ دار کو سزا نہیں ملی۔

mwm.Allama raja nasir0جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ماہ محرم الحرام روا ں دواں ہے اور اس ماہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان بھر کے مسلمان اور عاشقان اہلبیت علیہم السلام نواسہ پیغمبر اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد میں مجالس عزا ء منعقد کر رہے ہیں اور غمگسار ہیں اور پیغمبر اکرم (ص) کو ان کے نواسے کا پرسہ دے رہے ہیں۔
ایسے وقت میں کہ جب پیروکاران محمد و آل محمد علیہم السلام کربلا کے شہیدوں کی یاد منا رہے ہیں ملک بھر میں بالخصوص کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیاں

khc.hasan zafar naqviمحرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و مذہبی رواداری کے فروغ کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، منتخب نمائندوں اور ایم کیو ایم کے وفود کا مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر احمد، صوبائی وزیر برائے مذہبی امور عبدالحسیب نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی سے اسلامک ریسرچ سینٹر میں ملاقات کی اور الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد، جوائنٹ انچارج محمد دلاور و اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔

hafiz nouri blnمجلس وحدت المسلمین پاکستان کے شوریٰ عالی کے رکن، مجلس وحدت المسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل، آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کے رکن ذیلی نظارت اور انجمن امامیہ خپلو کے سابق صدر گذشتہ رات کو کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ان کا غسل و تکفین آج مرکزی جامع مسجد خپلو میں ہوا جس میں ہزاروں سوگواران شریک تھے۔غسل و تکفین کے بعد جنازہ ان کے آبائی گاوں سینو گیا جہاں مہدی آباد میں ان کو ہزاروں مومنین کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ انجمن امامیہ کے سینئر نائب صدر علامہ آغا مظاہر حسین الموسوی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں بلتستان بھر سے علمائے کرام عمائدین شہر کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے بھی شرکت کی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree