The Latest

مصر میں آئین میں کی جانے والی تبدیلی کے بعد اگرچہ پارلیمنٹ نے اس نئے قانون کو اکثریت رائے سے پاس کیا جس کے تحت عدلیہ صدر مرسی کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی فیصلے کو چلینج نہیں کرسکتی 
دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا ہے کہ صدر نے اپنی طاقت میں اضافہ کرکے درحقیقت سابق ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کی ہے تودوسری جانب عدلیہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون عدلیہ کی سپرمیسی کو زک پہنچا رہاہے 
بائیس نومبر کو جب سے اس قانون کی بات چھیڑی گئی ہے تب سے اپوزیشن نے پورے مصر میں مظاہرے شروع کئے جو اب تک جاری ہیں ،مظاہرین نے مشہور تحریراسکوائر میں ڈھیرے ڈالے ہیں اور وہ وقتافوقتا ملک کے دیگر اہم مقامات پر بھی احتجاج کرتے ہیں 
گذشتہ روز صدر مرسی کے صدارتی محل کے باہر ہزاروں مظاہرین نے اس وقت احتجاج اور گھیراو کیا کہ جس وقت صدر اپنے محل میں موجود تھے 
دوسری جانب جمعہ کے دن ایک ملین سے زائد افراد نے صدر کی حمایت میں پورے ملک میں احتجاج کیا یہ بات تو واضح ہے کہ صدر مرسی کے حامیوں کی تعداد مخالفین کی نسبت بہت ہی زیادہ ہے لیکن مسلسل کئی ہفتوں سے ہزاروں افراد کی جانب سے دھرنا لگانا صدر مرسی کے لئے مشکلات ضرورپیدا کررہا ہے اور اس پر مزید اضافہ یہ کہ اعلی عدلیہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ہڑتال پر ہے

sakhar.mwmایس ایس پی سکھر پیر محمدشاہ نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات عبداللہ مطہری کی رہائش گا ہ پر ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیو کی ضلعی کابینہ کے عہدیداران منظور بیدار،سید رکھیال شاہ، مولانا عمران ،احسن شیر ایڈووکیٹ، اور میر انور تالپور بھی موجود تھے ، ایس ایس پی سکھر نے عشرہ محرم الحرام کے دوران علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مجلس وحدت کے کارکنوں و عہدیداروں کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی اور اس ضمن میں مجلس وحدت کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ، انہوں عشرہ محرم کے دوران مثالی خدمات سرانجام دینے پر مجلس وحدت کے گیارہ کارکنوں کو تعریفی اسناد سے نوازا اور توقع ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بھی امن و امان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھے گی ، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے ایس ایس پی کو بتایا کہ مجلس وحدت نظریاتی جماعت ہے جو ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنا بھر پور کردار داد کر رہی ہے اور انشاء اللہ قومی سلامتی کے معاملات میں ہمیشہ صف اول میں نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ امسال ایام عزا کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی اور خود کش حملوں کےsakhar.mwm.02 باوجود ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور عہدیداروں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کیا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کی سازشیں ناکام بنا دیں ، ایس ایس پی کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے جن کارکنوں و عہدیداروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ان میں ایم ڈبلیو ایم سکھر کے ضلعی سیکرٹری عزادار ی سید غلام میراں شاہ، معاون سیکرٹری سجاد حسین، معاون سیکرٹری روابط پرویز جتوئی،قریشی گوٹھ یونٹ کے سیکرٹری جنرل نبی بخش، یونت وسہ پور پرانا سکھر کے سیکرٹری جنرل اسد،پرانا سکھرعلی آباد مسجد شاہ یونٹ بیراج کالونی کے محمد رمضان اور پٹ بہادرمنگی یونٹ دوپرانا سکھر مولانا انور چاچڑ صالح شامل ہیں ، یاد رہے کہ عشرہ محرم کے دوران امن امان کی صورت حال یقینی بنانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع سکھر میں پولیس کی معاونت کے لیے پانچ سو رضاکار فراہم کیے گئے تھےsakhar.mwm.01

mwm flag fina.l01کراچی (اسٹاف رپورٹر) مولانا محمد اسماعیل کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، مولانا محمد اسماعیل اور دیگر بے گناہ افراد کا قتل کراچی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی امریکی سازش کا حصہ ہے، شہر کراچی میں روزانہ 15سے 18لوگوں کا قتل عام سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا سید حسن ظفر نقوی، سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا مختار احمد امامی اور کراچی کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے مولانا محمد اسماعیل کے قتل پر وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، دہشت گرد آئے روز عوام کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں حتیٰ کہ اب دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیں سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں رہیں جبکہ ہماری محافظ سیکیورٹی ایجنسیاں اور سندھ حکومت اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ یہ ایک مخصوص ٹولہ ہے کہ جو امریکہ ڈالروں کی مدد سے پاکستان کے عوام میں افتراق کو فروغ دینا چاہتا ہے، ان نے ہاتھ سے شیعہ، بریلوی، دیوبندی اور اہلحدیث سب ہی متاثر ہیں، جس کی واضح مثال مولانا حسن جان، مولانا سرفراز نعیمی اور مولانا حسن ترابی کی شہادت کا واقعات ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کے لئے کراچی کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ شہر قائد میں امن و امان کی بحالی کو ممکن بنایا جاسکے۔ رہنماؤں نے مولانا محمد اسماعیل کے خانوادہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اس ملک کی عوام کو ایک منظم اور مضبوط حکمت عملی کے تحت میدان میں وارد ہونا پڑے گا اور اپنے اتحاد سے یہ پیغام دینا ہوگا کہ پاکستان کے دشمن اس ملک کو ناامنی کا شکار کرنے کی چاہے کتنی ہی سازشیں کرلیں، ہم اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے

mwm.allama sabil ul hasanچہلم تک ڈی آئی خان دھماکوں میں ملوث عناصیرکی عدم گرفتاری کی صورت میں ڈیرہ کی جلوس ہائے عزا کو احتجاج میں تبدیل کیا جائیگا,سرزمین پاکستان پر شیعان علی ؑ کی بے گناہ قتل عام پر مزیدحاموشی احتیار نہیں کر سکتے
چہلم تک ڈی آئی خان دھماکوں میں ملوث عناصیرکی عدم گرفتاری کی صورت میں ڈیرہ کی جلوس ہائے عزا کو احتجاج میں تبدیل کیا جائیگا۔سرزمین پاکستان پر شیعان علی ؑ کی بے گناہ قتل عام پر مزیدحاموشی احتیار نہیں کر سکتے۔ ان حیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری اور آ ئی ایس اُو ڈی آئی خان کے ڈویژنل صدر برادر شاکر رضانے مشترکہ پریس کانفرنس سے حطاب کرتے ہوئے کیاجو کہ امام بارگاہ ڈیوالہ میں منعقد ہوا۔ ۔ علامہ سبیل حسن نے کہانویں اور دسویں محرم کے بم دھماکوں میں ڈیرہ انتظامیہ نے انتہائی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتاثبوت دیاہے۔ نو محرم کے واقعہ کے حلاف ایکشن لیا جاتاتودس محرم کویہ دل خراش واقع رونما ء نہ ہوتا۔
ہم حیران ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے اس واقع میں انتظامیہ حود ملوث ہو۔ کیونکہ دکاندار کا کہنا ہے کہ چار دن پہلے مجھ سے دکان کی چابی لئے لی گئی تھی۔ بم دسپوزل اسکواڈبھی یہ کہہ چکے ہیں کہ دس محرم کی رات ہم نے اس ایریا کو کلئر کر کے چابی ڈی ایس پی کے حوالے کئے تھے ۔ اگر علاقہ کلیئر تھاپھر بم دھماکہ کیسے ہوا۔ ہمیں شک ہے کہ انتطامیہ حود اس دھماکے میں ملوث ہیں ۔ اگر اس واقع کی ٹھیک طرح تحقیقات نہ کی گئی۔ اور ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا۔تو چہلم کے جلوسوں کو احتجاجی جلوسوں میں تبدیل کیا جائے گامطالبات منظور ہونے تک دھرنا دیا جائیگا لہٰذڈیرہ کے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مطالبات منظور کر کے ہم انتہائی قدم پر مجبور نہ کیاجائے۔ضلعی انتظامیہ بلی چوہے کا کھیل کھیلی رہی ہیں ڈی آئی خان کے امن کیلئے ملت تشیع نے سب سے ذیادہ قربانیاں دی ہیں ہم نے امن اور صبر کادامن ہاتھ سے کھبی نہیں چھوڑا۔ مگر اس کے باوجود ہمارے نوجوانوں کو بے گناہ گرفتار کیا جاتا ہے۔شہید بھی ہم ہوتے ہیں اور مقدمات بھی ہم پراور ہمارے ہی نوجوان ہراساں کئے جاتے ہیں۔
مطالبات۔
۱۔9اور 10 محرم کے دلخراش سانحات کی آزادانہ اور شفاف عدالتی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔
۲۔واقعات میں ملوث ذمہ داراہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے برطرف کیا جائے۔
۳۔شیعہ لا پتہ افراد کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
۴۔بم دھماکوں کے متاثرین کی فوری مالی معاونت کی جائے۔
۵۔محرم الحرام میں بیرونی مقررین پر پا بندی ختم کی جائے۔
شرکاء پریس کانفرنس 
علامہ سبیل حسن مظاہری (صوبائی سیکرٹری جنرل) مجلس و حدت مسلمین 
علامہ سید مجتبیٰ حسن حسینی (صوبائی سیکرٹری شعبہ جوان)مجلس و حدت مسلمین 
علامہ ارشادعلی (سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو)مجلس و حدت مسلمین 
برادرشاکررضا ISOڈویژیل صدر ڈی آئی خان 
بردار ارشادحسین بنگش صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹرمجلس و حدت مسلمین

nasir sherazi.politicalمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک سازش کے تحت یہ پالیسی بن رہی ہے کہ شیعہ قوم کو دبایا جائے اور انہیں فعالیت سے روکا جائے۔ مجلس وحدت کی سیاسی قوت سے خائف برسراقتدار قوتیں مختلف ہتھکنڈوں سے بیداری کے عمل کو دبا نہیں سکتیں، جھنگ، سرگودھا، اور گلگت بلتستان میں گرفتاریوں کے نتیجے میں آنے والے ردعمل نے ثابت کردیا ہے کہ شیعہ عوام موجود سیاسی پارٹیوں کے یرغمالی نہیں بنیں گے، تشیع کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے گروہوں، شخصیات اور پارٹیوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد مجلس وحدت اور اس کی قیادت پر بڑھا ہے جس کے نتیجے میں ان تمام علاقوں میں انتظامیہ کو عوام کی طاقت کے آگے جھکنا پڑا ہے۔

پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل میں گرینڈ الائنس پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جبکہ مزید جماعتوں کو اس اتحاد میں شامل کرنے کے لئے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب منظور احمد وٹو نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرینڈ الائنس دہشت گردی کی مخالف اور طالبنائزیشن کی مزاحمت کرنے والی جماعتوں پر مشتمل ہو گا۔ پیپلز پارٹی اپنی ہی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے چند دن پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے والی سنی اتحاد کونسل سے بھِی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ ملاقات میں ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے کے لیے ملاقات جاری رکھنے پر اتفاق اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں جماعتیں سندھ میں قوم پرست جماعتوں کا مل کر مقابلہ کریں گی۔

ملاقات کے بعد ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کراچی اور بلوچستان میں بدامنی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ وارنہ کشیدگی کو روکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں قرار دیا گیا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نظام مصطفی کا نفاذ اور قومی سلامتی کے لیے مشترکہ سیاسی جدوجہد ضروری ہے۔ ملاقات کے بعد صاحبزادہ فضل کریم نے میڈیا کے سامنے اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس کی قمر زمان کائرہ اور منظور وٹو نے پیپلز پارٹی کی طرف سے تائید کی۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سیکولر جماعت سے مراد لادین جماعت ہوتا ہے جبکہ پیپلز پارٹی لادین جماعت نہیں ہے، اس کے اراکین اور قیادت نماز، روزے اور اسلامی احکامات کے قائل اور اسلام پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف لال مسجد میں ہی نہیں، ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی شوریٰ نے انہیں جماعتوں سے اتحاد کا اختیار دیا ہے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق سے ماضی کی تلخیاں بھلا کر اتحاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے اعتماد سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے جوائنٹ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کو عزت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے سب کو ساتھ کر چلیں گے۔

Allama hashim movsavi.qauettaایم ڈبلیو ایم ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹس کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ سید ہاشم موسوی نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹس کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر مجلس عزاء کا بھی انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ بلوچستان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان دن بہ دن عوام میں مقبول ہوتی ہوئی جماعت ہے جس کا اہم سبب اس جماعت کی اتحاد بین المسلمین اور مختلف قومی و ملی ایشوز پر صاف اور شفاف پالیسیز ہیں 

Allama raja nasir abbas jaffry.mwm.lhrمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حیدر علی مرزا کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کراچی میں بدستور جاری رہے تو ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے، کراچی کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے، حکمران طبقہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین تک کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان انسانیت دشمن تکفیری ٹولوں نے دور جاہلیت کی یا د تازہ کر دی۔

علامہ راجہ نا صر عباس جعفری نے کہا کہ ملکی فطری دفاع پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، حالات ایسے رہے تو نوجوانوں پر کنٹرول کرنا مشکل ہو گا، قاتل اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں اور الٹا ہمیں سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کے ہاتھوں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے،

breakin.Gilgit.mwmگلگت بلتستان داعی امن کی بے جا گرفتاری پر سراپا احتجاج ،گلگت میں داعی امن و اتحاد بین المسلمین علامہ نئیر عباس مصطفوی کی گرفتاری پر پورا شہر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے گلی گلی سے احتجاجی جلوس نکل رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ گویا انتظامیہ نے ایک بات پھر ایک بہت بڑی غلطی کی ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئی جی کو نومل میں دھرنے کے شرکاء نے اپنے حصار میں بند کردیا جو احتجاج کو ختم کرانے کی نیت سے آئے تھے جس کے بعد بہت سے ایم این اے اور مقامی انتظامیہ نومل پہنچ گئی جہاں مذاکرات کے بعد تحریرا یہ طے ہوا کہ اگلے دو دن کے اندر علامہ نیئر عباس مصطفوی اور شیعہ علما کونسل گلگت کے صدر سمیت دیگر افراد کو ضابطے کی کاروائی کے بعد رہا کردیا جائے گا( ان مذاکرات کی مزید تفصیل عنقریب آنے کو ہے )

کہا جاتا ہے کہ علامہ نیئر عباس  اور سید حسن شاہ کو بھی سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اگرچہ ابھی تک واضح طور پر اس گرفتار ی کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے 
واضح رہے کہ گذشتہ روز آئی جی  چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی باہمی میٹنگ کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی جو درحقیقت بیلنس کی پالیسی کا حصہ ہے جہاں ادھر سے دو ادھر دو کا ضیا الحق کا منحوس فارمولا ہے جس کی بھینٹ آج تک مظلوم شیعہ چڑھ رہے ہیں

حکومتی کرپشن اور بدانتظامی نے پہلے سے ہی جی بی کی عوام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس پریشانی سے نکلنے کا حکومت کا پاس صرف یہ آپشن بچاتاہے کہ وہ کوئی نیا اور بڑا بحران کھڑا کرے تاکہ عوام کی توجہ اصولی مسائل کی جانب سے ہٹ کر اس جانب ہو 

در این اثنا مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کا ہنگامی اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل سعید الحسنین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ شیخ نیئر عباس کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے امن کو تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ اور گورنر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے امن کے داعی علامہ شیخ نیئر عباس کو فوری رہا کرنے کا حکم دیں ورنہ احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگا

ماہانہ رپورٹ شیعہ ٹارگٹ کلنگ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے میڈیا سیل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہاہے جبکہ گذشتہ ماہ،نومبر کے مہینے میں ملک بھر میں 80شیعہ افرادکو دہشت گردوں کی کاروائیوں میں شہیدکیا جا چکا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ترجمان آصف صفوی کی جانب سے میڈیا کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں پاکستان بھر میں تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں کے اور امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں درندہ صفت دہشت گردوں کی کاروائیوں میں 80شیعہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کل 28شیعہ افراد شہید ہوئے جن میں سے 26کوامریکہ آلہ کار تکفیری دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاجبکہ 2شیعہ خیر پور میں یوم عاشورا کے جلوس میں فائرنگ سے شہید ہوئے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب میں نومبر کے مہینے میں کل 27شیعہ افراد شہید ہوئے ہیں جن مین سے 23عزاداران امام حسین علیہ السلام راولپنڈ ی میں محرم الحرا م کے جلوس عزاء میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔جبکہ خود کش دھماکے سے قبل ایک گرنیڈ بھی جلوس میں پھینکا گیا تھا اور فائرنگ بھی کی گئی۔انہوں نے بتایا ہے کہ4شیعہ افراد سرگودھا میں دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کل 9شیعہ افراد شہید ہوئے جن مین سے 5کو کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ 4دیگر شہید ہونے والے شیعہ افراد کو مچھ اور حب میں شہید کیا گیا۔
اسی طرح نومبر کے مہینے میں خیبر پختونخواہ میں بھی شہید ہونے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کی تعداد 11ہے جن میں 10شیعہ افراد 9محرم الحرام اور یوم عاشورا کو جلوس عزاء میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک شیعہ علیحدہ کاروائی میں شہید ہوا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree