وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمامحترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جہلم میں جناب سکینہ بنت الحسین ع کی شہادت کے سلسلہ میں تین روزہ مجالس سے خطاب کیا ، ان مجالس میں انہوں نے اخلاقیات کو اپنا موضوع قرار دیتے ہوۓ قرآن و احادیث و اسلامی تاریخ کے واقعات کے تناظر میں بھرپور روشنی ڈالی اور معاشرے میں اخلاق حسنہ کے فروغ اور اخلاق رذیلہ سے بچنے اور انسان کو اس کے اصل مقام و منزلت کو پہچاننے پر زور دیا۔ تیسری اور آخری مجلس کے اختتام پر خواہر معصومہ نے شہادت جناب سکینہ(س) بیان کی اور شبیہ تابوت بر آمد کروائی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) چہلم سید الشھداء ع تشیع کی کرامت کا نام ہے یہ اجتما ع اور اسکی برکات اقوام وملل میں تشیع کے چہرے کو واضع کرتے ہوئے ولی العصر ع کی عالمی تحریک کی طرف ایک قدم ہے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کوئٹہ میں زائرین کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ملت تشیع کمزور ملت کانام نہیں ہے، عزاداری اور زاواری ابا عبداللہ ع کی راہ میںحائل رکاوٹوں کو ہٹانا بھی جانتے ہیں،فیصل رضا عابدی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہےاسکا جرم محب وطن شہری ہونا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے ماموں سید فدا حسین شاہ رضائے الہی سے وفات پا گئے ، مرحوم کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مرکزی قائدین نے کہاکہ سید ناصرعباس شیرازی کے ماموں سید فدا حسین شاہ کی رحلت پر انہیں تعزیت پیش کرتےہیں،خداوندمعتال مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ قرب جوارآئمہ اطہارؑ میں جگہ عنایت فرمائےاور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ و مدرسہ جامعہ الفضل کوٹ مومن میں ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں سمیت ، علاقہ عوام، معززین ، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی انہیں مقامی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کراچی سے تعلق رکھنے والے مولانا سید علی انورجعفری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کو رکن نامزد کردیا گیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیےمیں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سینیئر رہنمامعروف خطیب اہل بیت ؑ مولانا سید علی انور جعفری کو آئندہ تنظیمی سال کے آغاز تک کیلئے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا رکن نامزد کیا ہے، امید ہے کہ مولاناعلی انور جعفری جماعت کی فعالیت اور تنظیمی ڈھانچے کی مظبوطی کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) ملت جعفریہ کےسرکردہ افراد کی جبری گمشدگی پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا دو ٹوک موقف، لاہور پریس کلب پر چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان رضی العباس شمسی کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرشیرازی نے گرجدار آواز اور بے باک لہجے میں ببانگ دہل یہ اعلان کیاکہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں سوائے اللہ ربّ العزت (ج) کے کسی کا بھی خوف نہیں ہے ،اگر ہم جبری گمشدگی کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہم پاکستانی آئین کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں ،اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو،جو عدالت پاکستان کے وزیر اعظم کو سزا دے سکتی ہے وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے، کسی بھی پاکستانی کو اسکے مسلک کی وجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کے عزت اچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیارصرف معزز عدالتوں کو ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فخرِ جوانانِ ملت جعفریہ پاکستان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی خودبھی ایک ماہ تک جبری گمشدگی کا شکار رہے اور پھر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شدید احتجاج اور مکمل قانونی جدوجہد کے بعد اغوا کاروں نے مجبوراً اس بے باک سید زادے کو رہا کردیا۔
وحدت نیوز(خیرپور) جلوس رحلت رسول خداﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑ پر خیرپورپولیس کی جانب سے فرقہ وارانہ بغض اور نفرت کی بنیاد پر کاٹی گئی ایف آئی آر پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی آلئہ کارنا بننے ، خیر پور میں رسول خداکی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ ؑ کی شہادت کی مناسبت سے نکالا جانا والا جلوس عزا تقسیم ہند سے پہلے سے برآمد ہوتا آرہا ہے، جس کا پرمٹ بھی بیانیان جلوس کے پاس موجود ہے، ایک کالعدم جماعت کی خواہش پر ایک تاریخی جلوس سے ملت جعفریہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، یہ بے بنیاد مقدمات ہمیں عزاداری اہل بیت ؑ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔
واضح رہے کہ خیر پور میں کئی دہائیوں سے نکالے جانے والے جلوس رحلت رسول خداﷺاور امام حسن مجتبیٰ ؑ کے خلاف کالعدم جماعت اور متشددعلاقہ مکین گذشتہ کئی ہفتے سے منظم مہم چلانے میں مصروف عمل تھے، انہوں نے علاقہ بھر میں نفرف انگیز بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیئے، سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی، اعلیٰ سول وعسکری حکام کو خطوط بھی ارسال کیئے لیکن مومنین نے ہزاروں کی تعدادمیں اس جلوس میں شرکت کرکے ایک تکفیری عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیا تھا جس پر یہ عناصر آگ بھولا تھے اور سندھ پولیس نے ان کالعدم جماعت کے تکفیری عناصر کی ایماءپر رسول خدا ﷺ اور ان کے نواسے امام حسن ؑ کی یاد میں مجلس وجلوس منعقد کرنے کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کا اندراج کرکے اہل بیت ؑ اطہار سے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
علامہ مقصودڈومکی نے سندھ حکومت خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ، گورنر سندھ ، آئی سندھ ، ڈی جی رینجرزسے مطالبہ کیاہے کہ سندھ پولیس میں شامل کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کالی بھیڑوں کا سفایا کیا جائے جو صوبے میں مذہبی انتہاپسندی کے فروغ اور کالعدم تکفیری جماعتوں کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں ۔