وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقعہ پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے۔ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔حضور نبی کریم ﷺ نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔آج اسلام کے نام پر جو گلے کاٹے جا رہے ہیں وہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔جس کے پس پردہ صیہونی نصرانی ایجنڈا کارفرما ہے۔اس سازش کو باہمی اتحاد و یگانگت سے شکست دینا ہو گی۔ علما کی اعلیٰ بصیرت اور دانش مندانہ اقدامات سے عدم برداشت کے رجحان کا خاتمہ کر کے معاشرے میں امن و سکون قائم کیا جا سکتا ہے۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔نبی کریم ﷺ کی حقیقی تعلیمات کا فروغ اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا آج ہمیں عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں۔حضور کریم ﷺ کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمناناں اسلام کی کوششوں کا ناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے۔اس دوران ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سمینار منعقد کیے جائیں گے۔تمام صوبائی و ضلعی دفاتر پر چراغان اور نعتیہ محافل کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔بارہ ربیع الاول کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔
وحدت نیوز(سکردو) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین اورچیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آغا علی رضوی نےعوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مولانا حافظ سلطان رئیس الحسینی کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انکو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں مقبول عوامی رہنما نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس ملک عزیز سے محبت کرنیوالے مدبر رہنما ہیں جوگلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق حقوق کیلئے میدان میں سرگرم عمل رہتے ہیں۔ انکی گرفتاری عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور عوام بھی ہرگز قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئےکہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو پر امن عوام میں بے چینی کا سبب بنے۔ مقبول عوامی رہنماوں کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں۔ کیونکہ خبروں کے مطابق انکو محض اس بات پر پابند سلاسل کیا گیا کہ کسی مقدمے میں حاضر نا ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مولانا سلطان رئیس عدلیہ اور ملکی قوانین کا احترام کرنیوالے ہیں۔ انکی گرفتاری سے انکے پائے استقامت سے کوئی کمی نہیں آئیگی۔ مگر انتظامیہ کے عزائم اس سے عیاں ہورہے ہیں۔ ہم گلگت بلتستان عوام مولانا سلطان رئیس کیساتھ ہیں اور انکی گرفتاری پر خاموش نہیں رہیں گے۔ دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین کے دفتر سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے ناچاکی اور انارکی پھیلے،اختلاف رائے کے نام پر علماء کی توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ حقوق کیلئے ہر طبقہ متحرک ہےاور سب ہی علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن کی جبری گمشدگی کے بعد بخیر و عافیت بازیاب ہونے پر انکی رہائش گاہ پر ملاقات.مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، سیکرٹری عزاداری کونسل پنجاب سید خرم نقوی اور آئی.ایس.او پاکستان کے مرکزی صدر برادر عنصر مہدی نے سید رضی شمسی چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی. گزشتہ ماہ سید رضی شمسی کو اسلام آباد سے جبری اغواء کر لیا گیا تھا بفضل خدا خیر و عافیت کے ساتھ سید رضی شمسی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، انکی بازیابی کیلئے کی جانے والی تحریک میں مکمل تعاون پر سید رضی شمسی اور انکے خانوادے نے مجلس وحدت مسلمین اور آئی.ایس.او پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملت کی نمائندہ جماعتوں نے ہمارا ساتھ دے کر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قول کو ثابت کیا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین 12 تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کو اسوہ حسنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے منائے گا اور ملک بھر میں اس عنوان کے تحت کانفرنس ،سیمینار،تقرری اور مقالہ نویسی کے مقابلے کروائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ جشن میلاد النبیﷺ امت مسلمہ کے درمیان نقطہ اتحاد ہے،خاتم النبیین ﷺ کی ولادت کا جشن تمام شیعہ سنی مسلمان مل کر مناتے ہیں ، انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ملک بھرمیں پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشیوں کو شایان شان اندازمیں منانے کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے صوبائی اور ضلعی سطح پر تمام عہدیداران کو ہدایات جاری کرتی ہے کہ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پرمحافل میلاد، نعت ، جشن، سیمینار، تقریری مقابلے ، کوئزوغیرہ کے پروگرامات کا بھی انعقادکیاجائے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) الحمداللہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کےزیر اہتمام قائم ہادی فری ڈسپنسری ہادی فری ہسپتال میں تبدیل ہوچکی ہے اس مبارک موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھوشن ڈاکٹر سعادت انوار اور ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد چوہان مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر صبغت عباس نے "ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد " مرحوم کے نام سے منسوب نئے بلاک کا افتتاح کیا ا ٹھٹھہ واڑہ سادات چھوٹا سا گاوں ہے یہاں مریضوں کو بہترین علاج کی سہولتیں میسر ہیں اور کسی بھی سرکاری ہسپتال سے بہتر ادویات مریضوں کو مفت ڈی جاتی ہیں یہاں روزانہ ستر سے سو کے درمیان مریض آتے ہیں فلاح کے اس کام میں بہت سے لوگوں کا تعاون شامل ہے یہاں کے باسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا ہے جس سے پورے گاوں کو صاف پینے کا پانی دستیاب ہوتا ہے آج افتتاح کے موقع پر ٹھٹھہ واڑہ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے شروع ہونے والا سفر آٹھ بیڈ کے ہسپتال پر پہنچ گیا ہے اس موقع پر خصوصی بات کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کہا کہ چار سال کا یہ سفر کامیابی سے اگر طے ہوا ہے تو اس میں اہل گاوں اور دیگرمخیر حضرات کی کاوشیں ہیں انہوں نے مرحوم ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے مغفرت کی دعا بھی کروائی گئی جب کہ ڈاکٹر سعادت انواراور ڈاکٹر ساجد حسین میتلا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کروائی گئی ڈاکٹر سعادت انوار نے ہادی ہسپتال کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے عزم کااظہار کیا۔
وحدت نیوز (شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے مسجد صاحب الزمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف فاروق آباد شیخوپورہ کاایک اور اہم پروجیکٹ انتھائی خوبصورتی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، 9ربیع الاول جشن تاج پوشی امام زمانہ عج کے پرمسرت موقع پر مسجد صاحب الزمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کا باقائدہ افتتاح کرکے اسے نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، واضح رہے کہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اور ہیئت امام حسین کویت کے اشتراک سے تعمیر ہونے والے اس پروجیکٹ کی منصوبہ بندی سے لیکر تزئین و آرائش میںمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی کا خصوصی تعاون حاصل رہا اور انہوں نے واقعی اس پروجیکٹ کو مثالی بنادیا،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ پروجیکٹ صرف 20لاکھ روپے کی معمولی رقم سے اسطرح مکمل ہوگا۔