وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام باغ قائد میں منعقدہ میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت ,میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ارجمند ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا جبکہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے اختتامی دعا کروائی, اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشرحسن, ناصر حسینی , میر تقی ظفر, متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس منعقد ہوئی ۔کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی ۔جبکہ مہمان خاص درگاہ شہباز پور کے سجادہ نشین پیر سید طیب شاہ جیلانی ،چیئر مین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو ،سیاسی رہنما انور خان سو مرو ،نصر اللہ ڈومکی تھے ۔کانفرنس سے علمائے کرام اور تنظیمی رہنما حماد اللہ انصاری،علامہ سیف علی ڈومکی ،حافظ غلام علی بھنگر ،استاد عبد الفتاح ڈومکی نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ معروف صحافی اے آر آفریدی ،قبلہ سید احسان علی شاہ ،قبلہ سید مظہر علی نقوی،انجنیئر عید محمد ڈومکی بھی شریک ہوئے ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اتحاد اور امن و محبت کا درس دیتی ہے۔مسلمان متحد ہو کر نبی ﷺ رحمت کا پیغام امن عام کریں ۔سندہ اولیاء و صوفیاء کی دھرتی ہے یہاں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم ہفتہ وحدت کے دوران اتحاد بین المسلمین کا پیغام دے رہے ہیں ۔شیعہ سنی مسلمان صدیوں سے آپس میں مل کرمحبت سے رہتے ہیں، آئیں نفرت کا پیغام ختم کریں۔ا س موقعہ پر پیر طریقت سید محمد طیب شاہ جیلانی نے کہا کہ شیعہ سنی مل کر عید میلاد مناتے ہیں۔کیونکہ عشق رسول ﷺ و آل رسول ﷺ ہمارا سر مایہ ایمان ہے ۔ ہفتہ وحدت اور اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کر کے مجلس وحدت مسلمین نے بہترین میسج دیا ہے ۔
اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجیکب آباد شہری اتحاد کے چیئرمین اور سیاسی رہنما ء محمد اکرم ابڑو نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں مجلس وحدت مسلمین نے اتحاد امت کانفرنس کے ذریعہ وحدت اور امن کا پیغام دیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے معروف سیاسی سماجی رہنما ء انور علی خان سومرو نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین قرآن و سنت کا پیغام ہے شیعہ اور سنی صدیوں سے یہاں مل کر رہتے ہیں ان میں آج بھی محبت اور اخوت کا رشتہ قائم ہے ۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حماد اللہ انصاری نے کہا کہ عاشقان رسول ﷺ کبھی بھی حضور ﷺنبی کریم کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ۔مجلس وحدت مسلمین نے کانفرنس کے ذریعہ عوام میں پیغام امن و محبت کو فروغ دیا ہے ۔کانفرنس کے موقعہ پر ممتاز نعت خوان ممتاز علی سرکی ۔چیئر مین عشق رسول نعت خوان سراج احمد شاہ ،سٹی آف نالج پبلک سکول جیکب آباد کے طلبہ و طالبات اور مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ ؑ کی طالبات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوباٸی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، پیر سیدمعصوم نقوی ، ڈاکٹر امجد چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس امت کے درمیان نقطہ اتحاد ہے اسی حوالے سے اہل تشیع اور اہلسنت بھاٸی 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر مناٸیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیوں اور محافل کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے شایان الشان طریقے سے منائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں جشن میلاد النبی و ہفتہ وحدت کانفرنسز،ریلیاں،درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا 12ربیع الاول کے دن ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں جشن میلاد النبی کے دن کو شایان شان طریقے سے منائے گی اور جلوسوں کے رستوں استقبالیہ اور سبیلوں کے سٹالز کا بھی اہتمام کیا جائے گا،ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں جشن میلاد البنی ﷺ کی ریلیاں بھی نکالے گی ،تاکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کی جاسکے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوباٸی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں عملی وحدت کی داعی جماعت ہے ، ہم تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے کوشاں رہیں گے ، ہمار اتحادہی مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیلی عناصرکی جانب سے انتشار و نفرت پھیلانے کی مذموم سازشوں کوناکام بنا سکتا ہے ۔ربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ امت محمدی کے لئے اتحاد اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ ملکی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جشن میلاد البنی کے جلوسوں اور خصوصا محافل کو خصوصی طورپر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔
وحدت نیوز (کراچی) جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پرشیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کرینگے، ریلیوں میں شرکت کرینگے اور عظیم وحدت کا پیغام دینگے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبیﷺ کے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، اہل، سنت عالم دین مولانامنظر الحق تھانوی، مولانا قاضی احمد نورانی، مطلوب اعوان قادری نے جشن ولادت باسعادت بنی آخرالزمانﷺکی آمد کے موقع پر وحدت ہاوس کراچی میں مشترکہ شیعہ سنی آل پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حاملے افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، نبی کریمﷺ کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہے،یمن، نائجیریا،عراق،شام امریکی گماشتوں کی تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصرکو محب رسول ﷺشیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جسے عوام کو تدبراور فرست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلِ سنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی کا کہناتھا کہ نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،رسول ﷺ کایوم ولادت تمام عالم اسلام کیلئے اتحاد ویکجہتی کا مظہر ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیما ت کی روشنی میں تمام مسالک ومذاہب کو بھائی چارے، اتحاد اور باہمی رواداری پر مشتمل معاشرے کو فروض دینا چاہئے، آج جشن میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تمام مسالک کے علمائے کرام کی یہ مشترکہ پریس کانفرنس اتحاد امت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کانفرنس سے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نبی کریم ﷺ کے جشن میلاد کے موقع پر یہ اعلان کر رہے ہیں کہ پوری قوم ناموس مصطفی ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے متحد ہے ۔نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی کی والہانہ محبت میں کسی بھی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی،علامہ سجاد شبیر، علامہ نثار قلندری،علامہ نعیم الحسن،مولانا ملک عباس، ناصرحسینی، احسن عباس رضوی،علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، مولانا عبداللہ جونا گڑھی الحسینی اور دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے مقدس شہر قم میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام سے امام زمانہ عج کی تاج پوشی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرباز امام زمانہ عج کو اپنی روحانی تربیت و خودسازی کے ذریعہ حقیقی ناصر امام بننا چاہیئے تا کہ ہمیشہ نصرت امام کے لئے آمادہ رہیں ۔انہوں نے طلاب و علماء کرام سے پاکستان میں با بصیرت طلاب و علماء کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہم لوگ اس وقت بہت ہی سخت حالات سے گزر رہے ہیں جہاں ہمارے چاروں جانب دشمنوں کا یلغار ہیں سامراجی طاقت اپنی تمام تر قوت پاکستان میں صرف کر رہی ہے تا کہ اس ملک کو مکمل طور سے اپنے چنگل میں کر لے مگر ہم لوگ الہی قوت کے مدد سے دشمن کی تمام سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
حوزہ علمیہ پاکستان کے مشہور استاد نے حوزہ علمیہ قم کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے طلاب بھائیوں و بزرگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال میں آپ لوگوں کی بہت ضرورت ہے ، آپ کی فقیہ کی صورت میں پاکستان کو ضرورت ہے ، فلسفی و اصولی و تربیتی و اخلاقی و دوسرے تمام اسلامی فنون میں آپ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ علماء کرام پاکستان کی امید ہیں شیعوں کی امید ہیں آپ کی پشت پناہی پر ہی ہمارا ملک ایک حقیقی اسلامی ملک کے طور پر نمایا ںہوگا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے طلاب کرام سے نماز شب کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیاکہ جہاں روایت میں نماز شب کی تاکید کی گئی ہے وہیں ہمارے بزرگوں نے بھی اس پر عمل کر کے مقرب بارگاہ الہی کا عملی نمونہ پیش کیا ہے اور بزرگ علماء کرام نے بھی طلاب کے لئے نماز شب واجب قرار دیا ہے لہذا ہم لوگ خود کو فراموش نہ کریں اور اپنی تکامل کے راہ پر ہمیشہ قدم پڑھاتے رہیں ، انہوں نے کہاکہ مجھے درس و تدریس سے کافی لگاو تھا میں مدرسہ میں رہ کر طلاب کی تربیت کرنے کو تمام دوسرے امور پر افضل جانتا تھا میں نے حوزہ علمیہ کی تمام اہم کتابوں کا بہت ہی دقیق مطالعہ کیا تا کہ اس عظیم نعمت کو دوسروں تک پہنچا سکوں مگر پاکستان کے حالات نے مجبور کر دیا اور مجھے حوزہ علمیہ سے نکل کر عوامی مشکلات حل کرنے میں مشغول ہونا پڑا ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی میری دلی تمنا ہے کہ حوزہ علمیہ میں اپنے درس و تدریس میں مشغول ہو جاتا اور علوم آل محمد کی ترویج و فروغ میں اپنی زندگی گزارتا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مجھے وہ زمانہ یاد ہے کہ جب پاکستان میں ہر طرف شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ، لاشوں پر لاش اٹھائے جا رہے تھے ، شیعوں کا وجود ختم کیا جا رہا تھا ، ان کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ، کوئی بات سننے والا نہیں تھا ، شیعوں کی جائیداد کو حراج کیا جا رہا تھا تب ہمارے لوگوں نے شیعوں کے تحفظ کے لئے قدم بڑھایا اور آج شیعہ پہلے کے بنسبت کچھ بہتر حالات میں ہیں مگر یہ اول قدم ہے انشاء اللہ خداوند کریم اور اہلبیت علیہم السلام کی عنایات سے بہت اچھے حالات در پیش دیکھ رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی عظیم اور قدیمی درسگاہ، مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوا. جس میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ وطلاب اور زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تلاوت کلام مجید اور ترانہ کے بعد شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل جناب مولانا عادل مھدوی نے استقبالی کلمات ادا کئے اور مہمانان گرامی اور سب شرکاء کو خیر مقدم کہا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعراہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی کے جواں سال فرزندشاعر اہل بیتؑ سلمان اعظمی کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ سلمان اعظمی اردو نوحہ نویسی کی دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ تھا، مرحوم میں اپنے والد کی طرح بے پناہ صلاحیتیں موجود تھیں ،انتہائی کم عمری سے ہی بہترین نوحے لکھ کر انہوں نے ترویج واشاعت عزاءمیں اپنی شناخت بنائی، ان کا انتقال ملت جعفریہ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، خدا اس عظیم سانحے پر مرحوم کے پسماندگان خصوصاً جناب ریحان اعظمی صاحب کو مثل امام حسین ؑشبیہ پیغمبرﷺ حضرت علی اکبر ؑ کی قربانی کے صبر جمیل عطا فرمائے ۔