وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کے ساتھ ایک تنظیمی نشست ہوئی جسمیں مختلف تنظیمی امور زیرِ غور آئےاور مستقبل قریب کے حوالے سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔توسیعی امور کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ابتدائی طور پہ کراچی میں توسیعی امور دیکھےگی۔اسکے علاؤہ شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے خانم زہرہ نقوی کو بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دعاؤں کیساتھ مبارکباد پیش کی گئی اور بلخصوص شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے خواہر زہرہ کو چادرکا تحفہ پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ضمنی الیکشن پی بی 26 سے جعلی ووٹوں سے جتنے والی نام نہاد قوم دوست پارٹی مسلسل دوسری مرتبہ ہزارہ قوم کی شناخت کو مشکوک بنانے کی سازش میں براہ راست ملوث ہے،اگر 25 جولائی 2018 کے الیکشن میں ادارے تمام امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کرتے تو ضمنی الیکشن 31 دسمبر کی نوبت ہی نا آتی.  اب اس ُفاشسٹ نسل پرست جماعت نے مسلسل دوسری مرتبہ ایک اور نا اہل شخص کو پارٹی ٹکٹ دیکر اپنی نیتوں کا پول کھول دیتا ہے کہ انہیں ہماری شناخت اور قومی وقار سے کوئی سرو کار نہیں۔ اس فاشسٹ نسل پرست جماعت کو صرف  اقتدار کی حوس ہے اور حصول اقتدار میں کسی بھی حد تک گر سکتے ھیں۔

آغا رضا نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں اپنی قومی شناخت اور اسلامی نظریات کا دفاع کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن پی بی 26 کوئٹہ 3 الیکشن کے دوران قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی رہی پارٹی چیر مین ایم پی اے الیکشن مہم میں باقاعدہ شرکت کرتا رہا نا اہل ہونے والے پارٹی جنرل سیکریٹری احمد علی کوہزاد کارنر میٹنگ کرتا رہا سرکاری گاڑیاں استعمال ہوتی رہیں لیکن ادارے خاموش تماشائی بنے رہے کوئی قانون حرکت میں آیا اور نہ قانونی کاروائی ہوئی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آواز نہ اٹھانا اور اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے امام بارگاہ شاہ خراسان پر شہید علی رضا عابدی و شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں عائیہ اجتماع منعقد کیا گیا اور شمع روشن کی گئیں،تعزیتی تقریب میں معروف سیاسی رہنما فاروق ستار ،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن، ناصرحسینی،علامہ سجاد شبیر ،میر تقی ظفرسابق رکن سبدھ اسمبلی قمرعباس رضوی، روحانی شخصیت شیخ مبشرعالم سمیت عوام کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ سمجھتا ہوں علی رضا عابدی کا سب بڑا قصور یہ تھا کہ وہ سچے اور کھرے انسان تھے۔سیاست میں کبھی مصلحت پسندی رکھی جاتی ہے۔علی رضا عابدی شہید سیاست میں رہ کر مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر سچ بولا کرتے تھے۔علی رضا عابدی ملک کا اثاثہ تھے اور یہ ملک کا نقصان ہے.جب تک قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچیں گے ہم بھی خاموش نہیں بٹھیں گے.ہم عہد کریں شہید علی رضا عابدی کامشن لوگوں کو جوڑنا تھا اسے جاری رکھیں گے.مشکلات ہیں لیکن اسکی روح سے عہد کرتے ہیں اسکے مشن کو جاری رکھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماسید علی حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علی رضا عابدی کے اصلی قاتلوں کو سامنے لایاجائے،جعلی قاتلوں کو قوم قبول نہیں کریگی،حکومت کراچی کو فوکس کرےسیلپرز سیل آپکو معلوم ہے کس کے ہیں.علما ءاکابرین اور اہم شخصیات کو سیکورٹی فراہم کی جائے.ہم پاکستان پر جان قربان کردینگے لیکن وطن پر آنچ نہیں آنے دینگے،شہر قائدمیں بم دھماکوں ،خودکش حملوں اور ٹارگیٹ کلنگ کے سانحات میں لاکھوں بے گناہ شہری شہید ہوئے،دہشتگردی کا نشانہ بنے والے ڈاکٹر،پروفیسرز،انجینئر ملک و قوم کا سرمایہ تھے،شہید علی رضا عابدی سچے، محب وطن ،بے لوث ،نڈر سیاست دان تھے،کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا نیٹورک شہر میں دوبارہ مستحکم ہوتا جارہا ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے سال کو خوشحال سال قرار دینے کے لیے تمام ریاستی اداروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقننہ، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام مل کر جدوجہد کرے اور اپنے اپنے دائرے میں مثبت کردار ادا کرے تو پاکستان ہر طرح کے مسائل سے نکل سکتا ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ وطن عزیز ترقی، استحکام اور پیشرفت کی طرف گامزن ہے۔ اس کی خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسی آزاد و خودمختار اور نظریہ پاکستان کے تحت ترتیب دی جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ تبدیلی والے پاکستان میں گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں بھی عدالت اور موجودہ حکومت پر ہے۔ ستر سالوں سے یہاں کے عوام آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ گلگت بلتستان کو عوامی امنگوں کے مطابق حقوق دئیے جائیں۔ گلگت بلتستان کی ترقی و استحکام پاکستان کی ترقی و استحکام کا ضامن ہے۔ یہاں کے وسائل سے پورے ملک کا معاشی بحران ختم ہوسکتا ہے، لیکن اس خطے پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام نہایت کسمپرسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ موجودہ حکومت سے عوام کی بڑی توقعات ہیں انہیں چاہیے کہ عوامی مسائل کے حل اور خطے کو محرومی سے نکالنے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے اور محرومیوں سے نکالنے کیلئے جی بی اسمبلی سمیت کوئی بھی آگے بڑھے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی خانم زھرا نقوی نے سال نو کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امام علی ع کا قول نقل کرتے ہوئے کہا
‎امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے .... تمہاری عمر کا جو حصہ گزرچکا وہ ختم ہوگیا جو آنے والا ہے وہ نا قابل یقین ہے، لہذا موجودہ وقت کو (عمل کے لیے) غنیمت جانو ۔۔!!

‎سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ سال 2018 کا سورج غروب ہوگیا اور اب نئے سال 2019 کی صبح طلوع ہو چکاہے ۔سال نو میں کامیابیاں سمیٹنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ سال گزشتہ میں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا احتساب کیا جاے اور اپنے کردار و رفتار کو پرکھا جائے ، اپنا محاسبہ کیا جائے کہ کب کہاں ہم نے غلطی کی, گزرے ہوے 365 دن پر غور و فکر کریں کہ کیسے گزارے اور کہاں گزارے تاکہ آنے والے 365 دنوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے ، اوراپنی گزشتہ کمی و کوتاہیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔

‎انہوں نے کہاکہ سال نو ہمارے لیے نئ امیدیں ، نئے عزم و ارادے اور نئے جوش و ولولے لاتا ہے ، نیا سال ہمیں موقع دیتا ہے کہ وقت کو غنیمت سمجھو اور اس سے بھرپور استفادہ کرو ، وہ قومیں جو اپنے وقت کی قدر کرتی ہیں ہمیشہ سربلند رہتی ہیں اور کامیابیاں ان کے قدم چھوتی ہیں ، ایک منظم اور کامیاب و کامران قوم بننے کے لیے ہمیں اپنی ماضی کی تلخیوں کو شیرینی میں بدلنا ہوگا اور اس کے لیے وقت کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا یہ امکانات کی دنیا ہے ، یہاں کچھ ناممکن نہیں اگر ہم اپنے وقت اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، اپنے ارادے مظبوط اور نگاہ منزل مقصود پر مرکوز رکھیں تو کامیابی یقینی ہے ۔

‎انہوںنے مزید کہاکہ خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ سال نو ہمارے لیے کامیابی و مسرتوں کا سال ہو اور ہمارا ملک اس سال میں امن امان کا گہوارہ بنے اور خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہو ، ماضی کے تلخ واقعات کبھی نہ دوہراے جائیں، دہشتگرد اور کالعدم جماعتوں کا قلع قمع کیا جاے تاکہ یہ قوم سکھ کا سانس لے اور اپنے ملک کے استحکام ،امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور مثالی کام سرانجام دے کر ملک کا نام اونچا کریں۔ ۔۔ آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،وفد میں مرکزی ڈپٹی  سیکریٹری  جنرل سید ناصر شیراز ی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریارزیدی شامل تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کی ملکی سیاست میں مختلف ایشوز پر اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی ہے ،تفتان باڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر ایف آئی اے کی نئی عمارت اور زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ حکومتی اقدامات اور سہولیات کی فراہمی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کرپٹ عناصر کے خلاف موقف عوام کی آواز ہے ۔کرپٹ عناصر اور کرپشن کا صدباب کئے بغیر ملکی  ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے محروم عوام کی نگاہیں بھی آپ کی جانب مرکوز ہیں ، ستر سال سے آئینی شناخت کے حصول کے خواہش مند گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق صوبائی سیٹ اپ فراہم کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree