وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے ہفتہ وار دروس کے سلسلے کا پانچواں درس اخلاق مسجد اہل بیت علیہم السلام میں منعقد کیا گیا۔حوزہ علمیہ قم المقدس کے استاد اور مربی اخلاق سید احمد فقیہی نے درس کے ابتداء ہی میں طلاب کو سوالات کرنے کو کہا۔پہلا سوال یہ تھا کہ علماء کو لوگوں کی توقع پر کیسے پورا اترنا چاہیے؟مربی اخلاق استاد فقیہی نے جواب میں فرمایا:"اس کیلئے چند مطالب ہیں،اول، لباس روحانیت ہے جو بہت سی چیزوں سے انسان کی حفاظت کرتا ہے۔اس لباس کی اہمیت کے بارے میں علامہ طباطبائی بہت تاکید فرماتے تھے۔لباس روحانی جلد پہننا چاہئیے۔اس لباس کی بہت سی برکات ہیں۔دوسرے یہ کہ اپنے ضعف کو برطرف کرے۔ایک یہ کہ لوگوں کو اس لباس کی وجہ سے ہماری شناخت ہوگی اور وہ مسائل شرعی پوچھیں گے۔"دوسرا سوال یہ تھا کہ جب ہم لوگوں میں جا کر تبلیغ کرتے ہیں ،کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو چیزیں ہم میں نہ بھی ہوں مگر ہم ان کے سامنے ایسا دکھاوا کرتے ہیں کہ ہم بہت ہی پارسا ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟استاد:"فرق ہے اس میں کہ انسان اپنی اچھی صفات کو ظاھر کرتا ہے اس کی دو جہت ہیں،مثلا آذان ہو رہی ہو تو ہم کہیں کہ اول وقت نماز پڑھیں۔ایک اس وجہ سے کہ چونکہ میں اچھا انسان ہوں یعنی اپنی طرف راغب کروں لوگوں کو یہ بری بات ہے۔ہاں اگر اذان ہو اور ہم کہیں کہ اول نماز پڑھنا چاہئیے یہ اچھی بات ہے۔بطور کلی ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم لوگوں کو اپنی طرف دعوت دے رہے ہیں یا خدا کی طرف۔حتی ہمارا یہ درس اخلاق یا منبر یہ خدا کیلئے ہونا چاہیے۔نہ کسی اور کیلئے۔"اسی ضمن میں ایک اور سوال ہوا کہ بعض تعریفیں جیسے کسی شخصیت کے بارے میں کی جاتی ہیں اس کی کیا حد ہے؟۔
استاد اخلاق کا کہنا تھا:"کہ بعض تعریفیں مذموم ہیں اور بعض ممدوح۔جیسا خطبہ حمام میں امام علی ع فرماتے ہیں۔"متقی ایسے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی ان کی تعریف کرے،بلا فاصلہ کہتے ہیں،خدا تو تو مجھے جانتا ہے۔خدایا جو چیزیں مجھ میں نہیں ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ مجھ میں ہیں ان کو بخش دے۔ پھر فرماتے ہیں کہ"الھم جعلنی افضل مما یقولون"۔ایک مقام پر تعریف کرنا حرام ہے مثلا ایک فاسق ،بد جو اھل نہیں اس کی تعریف کرنا حرام ہے۔کبھی تعریف کرنا واجب ہو جاتا ہے۔مثلا امیر المومنین علی علیہ السلام کی تعریف واجب ہے۔مقام معظم رھبری کی آج اتنے دشمنوں کی موجودگی میں تعریف کرنا واجب ہے۔یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ بدترین تعریف یہ ہے کہ آدم خود اپنی تعریف کرے۔مگر ایک مقام پر امیر المؤمنین خود اپنی تعریف کرتے ہیں یہ ضروری ہے کیونکہ حق کو مٹانا چاہتا ہے دشمن ۔کسی کی تعریف کے بارے میں دو نکتے یاد رکھیں۔ایک یہ کہ حقیقت پر مبنی ہو۔
دوسرے یہ کہ ایسے تعریف نہ کرے کہ کوئی گروہ ایجاد کرنا مقصود ہو۔گروہ بندی صحیح نہیں۔ تفسیر المیزان بغیر کسی تعصب کے لکھی گئی ہے۔"ایک سوال جو استاد سے پوچھا گیا یہ تھا کہ مقدماتی طالبعلم کیسے تزکیہ نفس کرے؟مربی اخلاق استاد فقیہی نے فرمایا:"ان پانچ چیزوں پر کام کریں:1-توحید2-نماز3-قران4توسل۔5- انسان دنیا،مال،مقام،شھرت کی طرف رغبت نہ کرے۔یہ کلی باتیں ہیں اگرچہ ان کی جزئیات بھی ہیں۔"ایک سوال یہ تھا کہ کبھی انسان کے ذھن میں یہ خیال آتا ہے کہ اس کے پاس سب کچھ ہے حتی بے دین ہے مگر سب کچھ ہے اس کے پاس۔۔اس کا علاج کیا ہے ؟جواب:"سب سے پہلی چیز کہ انسان،توحید اور خدا پر اعتقاد کو راسخُ کرے،سب سے پہلی چیز شیطان سے دوری ہے ۔اس کے وسوسہ نے حضرت آدم کو روکنا چاہا خدا کی طرف بڑھنے سے۔پھر یہ کہ خدا بعض کو مھلت دیتا ہے۔"سوال:گناہ کے بعد توبہ کرلوں گا مگر جانتا ہے کہ معصیت ہے ۔یہ کیا ہے؟استاد:"اگر توبہ سے پہلے مھلت نہ ملی یا گناہ کرتے رہتے ہیں مگر توفیق توبہ نہیں ہوتی۔
تیسرے یہ کہ آیا خدا پر لازم ہے کہ سب کی توبہ قبول کرے ۔فرعون نے بھی غرق ہوتے ہوئے توبہ کی تھی مگر کیا خدا نے اس کی توبہ قبول کی؟بعض توبہ کرتے ہیں خدا قبول بھی کرتا ہے مگر کیا دھلا ہوا اور نیا کپڑا ایک جیسا ہوتا ہے۔یہ شیطانی وسوسے ہیں۔"ایک مستبصر جنہوں نے چار سال پہلے مذہب حقہ یعنی تشیع کو اختیار کیا تھا استاد سے نصیحت کرنے کو کہا!استاد نے فرمایا کہ بہترین چیز امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے توسل ہے۔اور بہترین توسلات زیارت امین اللہ ہے۔امام سے توسل ضروری ہے۔"یا علی کل ھم و غم سینجلی بولایتک یا علی".آخری سوال اخلاق اجتماعی سے مربوط تھا۔جس کا جواب یہ دیا گیا کہ طالب علم لوگوں کے ساتھ نرم رویہ رکھے،اھل بخشش ہو۔پیغمبر کی سیرت دیکھ لیں۔۔کوڑا پھینکنے والوں سے کیسا سلوک کرتے تھے۔لوگوں کے مالی امور میں مداخلت نہ کرے۔آخر میں استاد اور مربی اخلاق آقا فقیہی نے تاکید کی کہ امور تبلیغ میں حزب گرائی اور گروہ بندی سے پرھیز کرنا چاہئیے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے محترمہ سیمی نقوی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ جبکہ محترمہ شبانہ میرانی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے تحفظ عزاداری نامزد کردیا ہے، اس موقع پر محترمہ زہرانقوی نے امید ظاہر کی کہ دونوں خواہران پہلے سے زیادہ تنظیمی فعالیت انجام دیں گی اور سندھ بھرمیں مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گی۔
وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید اختر انصاری نے کہا کہ انشاءاللہ جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہو جائے گا اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لاہور جانے کی بجائے ملتان سے ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا خاتمہ الگ صوبے سے ہی ممکن ہے، اس خطے کی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل ضروری ہے، موجودہ حکومت جس طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، اسی طرح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) لورالئی کینٹ پر دہشت گردوں کی کاروائی غیر انسانی فعل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔اور حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔ انتہا پسند عناصر نے پاکستان کیخلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، ملک بھر میں سیکورٹی فورسز اور عوام کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں کے ذریعے پاک فوج کی کاروائیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔یاد رہے کہ لورالائی میں دہشت گردوں نے چھاؤنی پر حملہ کیا لیکن وہاں داخل ہونے پر ناکامی کے باعث انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔حکام کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
آغا رضا نے کہا کہ مادر وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ھم سب پر واجب ہے ہمارے سکیورٹی ادارے اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی تمام شہداء کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان ضلع اسکردو کے سیکرٹری جنرل شیخ ذیشان علی نے کہا ہے کہ سکردو شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں ۔ سابقہ حکمرانوں نے توانائی کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا جس کی وجہ سے بلتستان جیسے علاقے جہاں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے مواقع ہیں شدید لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانون کو چاہیے کہ وقت گزاری کی بجاے توانائی کے منصوبوں پر توجہ دیں اور حکمرانی کا حق ادا کریں۔ صوبائی حکومت اخبارات تک محدود رہنے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بتائے۔
شیخ ذیشان نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیدنگ کا حل عارضی بنیادوں پر ڈھونڈنے کی بجائے مستقل بنیادوں پر ڈھونڈا جائے۔جنریٹر عارضی حل ضرور ہوسکتا ہے لیکن نہ یہ کوئی کارنامہ ہو سکتا اور نہ کارکردگی ، یہ عوامی بجٹ کھانے والی مشین کے سواء کچھ نہیں۔ بلتستان میں موجود بجلی گھروںکی تعمیر و مرمت کرکے پیداوار میں اضافہ کیا جائے اور انتظامی اہلی کے سبب جو بجلی گھر بند ہے انہیں فوری طور پر چلایا جائے۔ بجلی کی تقسیم عادلانہ اور منصفانہ بنیادوں پر کی جائے۔ عوام اور صارفین کو بھی چاہیے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بھاری برقی آلات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے اور غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر کاظم محمد کا وفد کے ہمراہ سرجانی یونٹ کا دورہ ، یونٹ کی کارکردگی اور تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیا ۔ برادر کاظم محمد نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ منظم ہونا ہماری ضرورت ہے۔ جب ہم منظم ہوتے ہیں تو ہماری آواز میں طاقت پیدا ہوتی ہے، اکٹھے ہوکر رہنا ہماری ضرورت ہے، مشترکہ اہداف ہی ہمیں متحد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اجتماعی کاموں سے روکا گیا، انہیں ڈرایا گیا کہ اجتماعی جدوجہد میں آپ کی جان جاسکتی ہے، آپ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے مگر اس کے بعد بھی ہم نے الٰہی راستے کو ترک نہیں کیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سرجانی یونٹ کے سیکریٹری جنرل برادر ناصر ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عون ، یونٹ ممبر برادر عون اور برادر عباس موجود تھے جبکہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی نامزد کابیہ کے اراکین ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا ملک غلام عباس، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مظہر جعفری ، سیکریٹری شماریات برادر ضیاء عباس اور سیکریٹری نشر و اشاعت برادر ہمایوں شامل تھے ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے نامزد ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا ملک غلام عباس نے تنظیم کو فعال بنانے پر خصوصی گفتگو کی اورملاقات میں موجود تنظیمی ذمہ داران سے ایک نئے جذبے اور ولولے سےتنظیمی فعالیت انجام دینے کا عہد لیا ۔