وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد شعبہ خواتین کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام اراکین کابینہ اور ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب صاحبہ نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پرگفتگو کی اور پھر قرآن سنٹر کا دورہ بھی کیا گیا،دوران اجلاس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین میں شامل ہونے والی نئی ممبران کا تعرف بھی کروایا گیا، اجلاس کا باقائدہ اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ احمد نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی میں کبھی بھی جمہوری اقدار اور مثبت صحافت کو پنپنے نہیں دیا۔ صحافت کسی بھی معاشرہ کا چہرہ اور حکومتی کارکردگی کا آئینہ ہوتا ہے۔ معاشرہ میں موجود مسائل کی درست نشاندہی کرنے پر ہمیشہ انتقامی سیاست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جمہوری دور میں صحافت کو ریاست کا چوتھا سکون کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے صحافت کو نشانے پر رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جہاں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسائل کا شکار ہیں وہیں عامل صحافی اور صحافت بدترین مسائل کے شکار ہیں۔ عام عوام کے مسائل حل کرنے اور مسائل کو اجاگر کرنے کی سزا سب سے پہلے صحافیوں اور اس کے بعد اخبار مالکان کو مختلف طریقوں سے دی جاتی ہے۔ اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم سمیت دیگر قدغنوں کے ذریعے صحافت کا گلا گھونٹا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں روزنامہ سلام جیسے معتبر اخبار کا گلا گھونٹنے کی حکومتی سازش انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جی بی کے تمام اخبارات کو درپیش مسائل حل کریں کیونکہ خطے کی تعمیر و ترقی،کرپشن کی نشاندہی اور خطے کی سیاحتی اہمیت کو واضح کرنے میں ان کا بنیادی کردار رہا ہے۔ ان اخبارات کو ناجائز طریقے سے بند کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر کرے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صحافی بدترین ظلم و ستم کے شکار ہیں، تمام صحافی متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے نکل آئیں تو پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ قومی مسائل کے حل میں صحافیوں میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے۔
وحدت نیوز (سلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین چاہئے جتنے بھی عمر رسید ہ ہوجائیں ان کی گھر میں موجودگی سکون کا باعث ہوتی ہے ۔خدا نے اطاعت والدین کو نبی اکر م ص کی اطاعت کے بعد واجب قرار دیا ۔ خد ا مرحوم کی بخشش کرئے اورجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ اس موقع پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد نقوی ، علامہ اعجاز حسین بہشتی اور شہریارمحسن بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر کاظم محمد کا العارف اپارٹپمنٹس ناظم آباد کا دورہ، اہل علاقہ اور ناظم آباد کے ذمہ داران سے ملاقات ۔ ملاقات میں برادر کاظم محمد نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے علاقہ مکینوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد مستضعفین کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ذاتی کاوشوں سے بائی روڈ جانے والے زائرین کے مسائل کا حل ممکن ہوا اور چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ نے تفتان میں ایف آئی اے کی نئی بلڈنگ کے تکمیل خوش خبری سنائی۔ برادر کاظم محمد نے کہا کہ مجلس وحدت کی قیادت ملت جعفریہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ اس موقع پر ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر کاظم محمد نے برادر قمبر جعفری اور برادر عسکری جعفری کو عبوری ذمہ داری دیتے ہوئے یونٹ کی تنظیم سازی کا ٹاسک دیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اورایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کی مرکزی کابینہ کی خواہران سے ملاقات،مجلسِ وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ محترمہ سیمی نقوی، مرکزی سیکریٹری برائے نشر و اشاعت محترمہ عظمیٰ تقوی اور انکی معاون محترمہ ارم اور شعبہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ام البنین کیساتھ مختلف تنظیمی امور کے حوالے سے ایک تفصیلی ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے حوالے سے مختلف تنظیمی پروگرام زیرِ غور لائے گئے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین کراچی شعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی و تنظیمی نشست کا اہتمام کیاگیا جس میںمرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے خطاب کیا،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے خواہر ناظمین نے کیا جسکے بعد محترمہ زہرہ نقوی نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی سیاست میں خواتین کے کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی باہمت اور بلند حوصلہ خواتین اس عظیم جدوجہد کا حصہ رہی ہیں۔اور قدم با قدم پر مشکل میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں۔ اور تاریخ پاکستان میں بےشمار ایسی بلند حوصلہ نامور خواتین کے نام سنہری حروف سے لکھے گئے۔یہ ترقی کا سفر آج بھی جاری ہے اور ملک و ملت کی ترقی میں نمایاں مقام پر ایسی ہی بے شمار خواتین موجود ہیں جو سیاست کے میدان میں بھی مصروف عمل ہیں۔