وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل کونسلر کربلائی رجب علی نے کہاکہ نام نہاد قوم پرست پارٹی کے زہر آلود بے بنیاد بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ،دین اسلام ہی فطرت بشر کے عین مطابق انسانی اقدار کے تحفظ کیلئے بہترین رہنمائی کرتا ہے قوم دوستی کے نام پر قوم کو مشکلات سے دوچار کرنے والی قوم پرست پارٹی اب خود اسلام ناب محمدیؐ کیخلاف بات کرتے ہوئے نجانے کیا ثابت کرنا چاہتے ہے۔

انہوںنے کہاکہ جدید دور کے تقاضوں سے ھم آہنگ زمان و مکان کیساتھ چلنے اور قومی ثقافت کی ترویج سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیںکر سکتا جو پارٹی 20 سالوں سے کھیلوں کے فروغ کے بجائے ناچ گانے کی ترویج میں پیش پیش تھی اب ان کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کے وعدے نویدِ سراب درصحرا کے سوا کچھ نہیں،ناچ گانے اور مخلوط میوزیکل پروگرام کے ذریعے قومی تشخص کو مسخ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہمارے معاشرے کی اکثریت دین دوست اور اپنی قومی تاریخ پر بجا طور فخرکرتی ہے،چار گلیوں کی سیاست میں ناکامی کے بعد بلوچستان کی سیاست پر بے بنیاد بیانات اخبارات کی حد تک ہیں برادر اقوام کے درمیان اچھے روابط قائم کرنے کیلئے سنجیدہ حقیقی نمائندوں کو میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) ٹریفک پولیس اہلکار اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈر نکالتے وقت بچوں کی موجودگی کاخیال رکھیں، عدالتی حکم پر اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈرز نکالے جانے کیلئے پولیس اہلکار ایسے وقت کا انتخاب کریں کہ جب بچے اسکو ل وین میں موجود نا ہوں ، بارہا شکایات موصول ہورہی ہیں کہ پولیس اہلکار بچوں کی وین میں موجودگی کے دوران گاڑیوں کو روک کر سیلنڈر نکال رہےہیں جس سے بچوں،والدین اوراسکول انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہے،بچوں کے اسکول جانے اور چھٹی کے بعد گھر واپس آنے کے دوران ٹریفک پولیس کے آپریشن کے باعث بچوں کو صبح بروقت اسکول پہنچنے اور چھٹی کے بعد بروقت گھرپہنچنے میں شدید دشواری کا سامناہے لہذاحکومت سندھ اور آئی جی پولیس متعلقہ حکام کو پابند کریں کہ بچوں کی وین میں موجودگی کے وقت سی ین جی سلینڈرز نکالے کیلئے گاڑیوں کو نا روکا جائے بلکہ بچوں کے غیر موجودگی کے اوقات میں یہ عمل انجام دیا جائے ۔

واضح رہےکہ اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر لگانے پر پابندی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسکول وین میں سلینڈر استعمال کرنے کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہےجبکہ شہر بھر میں روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں، 6 جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اورپاکستان تحریک انصاف  کے مابین اشتراک عمل کا معاملہ دونوں جماعتوں کے اراکین پر مشتمل چھ رکنی اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم ،کمیٹی میں دونوں جانب سے تین تین اراکین شامل ہیں، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے جاری ہوا، کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گےجبکہ مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ،مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریارکریں گے، نامزد کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین روابط کار کو عملی شکل دے گی، کمیٹی مشترکہ مفادات کے حصول اور باہمی تعلقات میں تحریک لانے کیلئے حکمت عملی بھی مرتب کرے گی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری دے دی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے  مسجد اھل بیت علیھم السلام میںہفتہ وار علمی اور فکری نشست بعنوان ولایت فقیہ منعقد کی گئی۔اس نشست میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین آقا مجید اشکوری صاحب نے اپنے لیکچر کو گذشتہ سے پیوستہ شروع کیا اور پچھلے درس کا خلاصہ بتانے کے بعد فرمایا:"اسلامی معاشرے کی امامت کی تھیوری کے مطابق کیسے شناخت کی جا سکتی ہے۔اس کی توضیح شیعہ مرجعیت اور لوگوں کے رابطے کے دوران تحول کی روش کو پرکھنے سے دی جا سکتی ہے۔میری مراد شیعہ مرجعیت سے یہ ہے کہ ایک وقت شیعہ مرجعیت امام معصوم کے ہاتھ میں ہے۔اور ایک وقت مجتہد جامع شرائط کے اختیار میں ہے۔ لوگوں سے مراد  ایک جغرافیائی وسعت یعنی ایک ملک کی ابادی ہے۔اب ہم تین قسم کے رابطے اور دور کی خصوصیات بیان کریں  گے۔ ایک قسم کا رابطہ،علمی ہے۔یہ دور ۱۰ قرن کا تھا۔صدر اسلام سے لے کر صفویوں کے سلسلے تک۔ اس ہزار سالہ دور کی خصوصیات یہ تھیں۔1- اس دور میں لوگ امامت کے مفہوم سے آشنا نہیں تھے۔امامت بعنوان ایک تھیوری۔2- اکثریت اہل سنت کی تھی۔3-حکومت اہل سنت کے پاس تھی۔خلفاء،بنی امیہ،بنی مروان،بنی عباس،عثمانی۔4- اس دوران شیعوں پر بہت سختی کی جاتی تھی۔اس سختی کے دور میں شیعہ مرجعیت کی کوشش تھی کہ لوگ امامت کی تھیوری سے آشنا ہوں۔اور اس کیلئے مختلف فرصتوں سے استفادہ کرتے تھے ۔مثلاً ایک وقت ایسا آتا ہے کہ آل بویہ قدرت حاصل کر لیتے ہیں۔ اب شیعوں کیلئے تھوڑی فرصت مہیا ہوتی ہے۔اس دوران شیخ مفید بعنوان مجتہد فرصت پیدا کرتے ہیں اور حوزہ بغداد کو تشکیل دیتے ہیں جو پہلا شیعہ حوزہ کہلاتا ہے۔اس حوزہ بغداد میں شیخ مفید رہ ،سید مرتضی ، سید رضی، شیخ طوسی جیسے شاگرد تربیت کرتے ہیں۔شیخ مفید کی وفات کے بعد یہ حوزہ شیخ طوسی کے ہاتھ میں آ جاتا ہے۔ آل بویہ ضعیف ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ حوزہ بغداد کو آگ لگادی جاتی ہے اور شیخ طوسی رات کی تاریکی میں فرار ہو جاتے ہیں۔بس مغل،تیموریان،خواجہ نصیر الدین طوسی،ابن سینا وغیرہ  فرصت ایجاد کرتے ہیں اور کچھ علمی کام کر جاتے ہیں۔اس دورہ کو دورۂ محنت کہتے ہیں۔

استاد سید اشکوری نے دوسرے رابطہ کی خصوصیات کے بارے میں فرمایا:" اس رابطہ کو رابطہ مقلد اور مقلدی کہیں گے۔یہ دورہ دو قرن شامل ہے۔دورۂ صفویہ سے ،دورۂ افشاریہ،دورۂ زندیہ تا دورۂ اول قاچار،فتح علی قاجار۔اس دورہ کی خصوصیات یہ ہیں۔1- ایک مستقل شیعہ حکومت کی تشکیل۔شاہ اسمعیل صفوی۔ بعد میں یہ دربار عثمانی کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہے۔چونکہ خود کوئی سابقہ دار نہیں۔ اس دور میں اکثریت سنی تھے۔شاہ اسماعیل ایک سفر کرتا ہے مکہ کا۔وہاں اس کو بتایا جاتا ہے کہ جبل آمل لبنان سے یہاں ایک مجتہد آئے ہوئے ہیں ان کا نام تھا محقق کرکی۔محقق کرکی کو ایران آنے کی دعوت دی گئی۔ایران اکر محقق کرکی ،شیخ بہائی کے والد ،شیخ بہائی کے ساتھ ان فرصتوں سے فایدہ اٹھاتے ہیں اور حوزوں کی تشکیل اور شاگرد تربیت کرتے ہیں۔جیسے فیض کاشانی،علامہ مجلس اول ،علامہ مجلس دوم،ملا صدرا ان حوزوں میں تربیت پاتے ہیں۔یہ پورے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور شیعہ تربیت کرتے ہیں۔پچاس سال کے اندر ایران میں اکثر شیعہ ہیں۔بس یہ رابطہ مقلد اور مقلدی ہے۔خود یہ دورہ دو دوروں میں تقسیم ہوتا ہے۔1- منتشر مرجعیت۔اخباریوں اور حوزہ ہائے علمیہ کی حاکمیت کے سبب ۔اس دور میں اخباری ہمارے حوزوں میں غالب تھے۔زندیوں کے دور میں ایک اخوند مرحوم وحید بہیبانی ایک اصولی تحریک لیکر اٹھتے ہیں جو اخباریوں پر غالب آجاتے ہیں۔تقلید کو رواج ملتا ہے۔شیخ انصاری مرجع عام کے طور پر معروف ہوتے ہیں۔مرجیعت عامہ۔قاجاریوں کے دور میں ایران میں طاقت اور قدرت دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ایک سیاسی قدرت جو شاہ قاچار کے اختیار میں تھی اور ایک مذھبی طاقت جو شیخ انصاری کے پاس تھی۔
"استاد اشکوری نے تیسرے رابطہ کے بارے میں وضاحت فرمائی کہ:" تیسرا رابطہ ولائی ہے۔اب آہستہ آہستہ لوگ ان مفاہیم سے آشنا ہو رہے ہیں۔ یہ رابطہ فتح علی قاچار سے لیکر آج تک ،رابطہ ولائی کہلاتا ہے۔یہ رابطہ تین دوروں کو طے کرتا ہے۔دورۂ اول کو احکام کے اجراء کا عملی دور کہتے ہیں۔ جیسے اعلان جہاد۔دوسرے دورہ کو حوزۂ جعل حکم میں ولایت کا عملی دور کہتے ہیں۔تیسرے دورہ کو ساختار سازی یعنی ولائی نظام کہتے ہیں۔" آخر میں استاد حجۃالاسلام آقا سید مجید اشکوری نے حاضرین کو آئندہ لیکچر میں آنے سے  پہلے حضرت امام خمینی رہ کے وصیت نامے کے مقدمے کا مطالعہ کرنے کی تاکیدکی،یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے مختلف موضوعات پر ہفتہ وار دروس کا سلسلہ جاری ہے جن میں علماء اور فاضل طلاب کی ایک کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم کی مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہوا، اجلاس میں  نامورماہرین تعلیم اور شعبہ جات نے خصوصی شرکت کی،اجلاس کے شرکاءنے قومی نصاب پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اور دیگر تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دی اور  مشاورت کی گئی،اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے شعبہ تعلیم کے خدوخال پر بریفنگ دی، شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی شعبہ تعلیم کے حوالے سے وژن کو سراہا، اجلاس میں ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر روشن، پروفیسر امتیاز رضوی، ڈاکٹر قندیل، پروفیسر وقار حیدر، پروفیسر منتظر مہدی، ڈاکٹر سہیل ،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی ،مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات محسن شہریار،پروفیسر نجیب و دیگر نے شرکت ۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی سے ملاقات کی ، ایم ڈبلیوایم کے وفدنے ڈی آئی جی ایسٹ سے شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پرتشویش کا اظہار کیا، ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق جعفری ، علامہ مبشرحسن، علامہ علی انور جعفری اور میر تقی ظفربھی شامل تھے۔ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر قائد میں قائم امن وامان کو سازشی عناصرایک مرتبہ ثبوتاژکرناچاہتے ہیں، علی رضا عابدی اور فداحسین کی ٹارگٹ کلنگ اور پی ایس پی کے دفتر پر حملہ ایک ہی سازش کی کڑی معلوم ہوتی ہے،ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ڈی آئی جی کو حساس مساجد وامام بارگاہوں ، علماءواکابرین کو درپیش سکیورٹی خدشات سے بھی آگا ہ کیا اور انہیں فول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree