وحدت نیوز (سندھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ کی جانب صوبہ بھر میںسے 11 تا 13 جنوری ایام خیرالعمل منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کو ان تین روز میں عمل خیر کے طور پر مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دہی کا کہا گیا۔1۔ صفائی کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے محلے، مسجد، امام بارگاہ اسکول یا شہر میں صفائی کا اہتمام کریں2۔ مریضوں سے ہمدردی کے عنوان سے ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فروٹ، دوا ، کھلونے بلڈ ڈونیش یا صرف ایک پھول دے کر عیادت کریں3۔ غربہ و مسکینوں کی مدد اس سلسلے میں غریبوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کرکے سردی کی مناسبت سے گرم اشیاء دے کر غریب طلبہ میں کتابیں یا ڈریس دے کر یا کچھ وقت غریبوں کے ساتھ گزار کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔اس پروگرام پر عمل پہرا ہوتے سندھ کے مختلف اضلاع میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جن کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
ضلع دادو میں 11 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل اصغر حسینی کی سربراہی میں صفائی کا اہتمام کیا گیا، 12 جنوری کو تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش کیا اور 13 جنوری کے دن غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے اور ضلعی سیکرٹری جنرل نے غریب بچوں کے ساتھ وقت گزار۔ضلع سانگھڑ میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل سید عمران شاہ نے کابینہ کے ساتھ مل سید محلے کی صفائی کی اور ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود کی جانب سے ہسپتال میں جا کر مریضوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ضلع بدین 12 جنوری کے دن تحصیل ماتلی میں صوبائی اسمبلی کی ایم پی اے، ادی تنزیلا قمبرانی کے ساتھ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم یعقوب حسینی نے ماتلی کے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش، ضلعی سیکرٹری جنرل سید نادر شاہ نے بھی بدین کے ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس کے علاوہ ایم پی اے صوبہ سندھ آدی تنزیلا کی جانب سے ایام خیرالعمل کے مناسبت سے اسکول کے بچوں کتابیں اور دوسری ایشیا بھی تقسیم کی گئی۔ضلع نواب شاہ کی تحصیل دولتپور میں 11 جنوری کے دن صوبائی رہنما برادر شفقت لانگا کی قیادت میں لانگا محلے میں صفائی کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع ٹنڈو محمد خان میں 12 جنوری کے دن شہر کے معززین کے ساتھ مل کر شجر کاری کی گئی اور 13 جنوری کے دن غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے۔ اور اسی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کی جانب سے ایک یونٹ میں صفائی کا اہتمام بھی کیا گیا ضلع ٹنڈو الہیار میں 12 جنوری کے دن امامبارگاہ بڑا پڑ پر صفائی کی گئی۔ضلع گھوٹکی میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا معشوق علی کی قیادت میں شجر کاری کی گئیضلع خیرپور کی تحصیل کنب میں صوبائی رہنما مولانا نقی حیدری نے 12 جنوری کے دن مدرسہ علی میں صفائی کا اہتمام کیا۔ضلع شکارپور میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل برادر فدا حسین کی قیادت میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش کیا گیا ان کے ہمراہ شہر کے مشہور سرجن آفتاب احمد پٹھان بھی تھے ضلع عمر کوٹ میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل نے غریب بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیا۔ضلع سجاول کی تحصیل دڑو میں 13 جنوری کے دن صوبائی رہنما مختار دائو کی وفد کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔
کراچی ڈویژن میں ڈویژنل سیکرٹری فلاح و بہبود زین رضوی کی جانب سے 12 جنوری کے دن غریبوں میں رضائیں تقسیم کی اور 13 جنوری کو مولانا نشان حیدر کی جانب سے مریضوں کی عیادت کی اور جوگی موڑ یونٹ میں صفائی کا اہتمام کیا گیاکراچی ڈویژن سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح وبہبود، ضلع جنوبی کی کابینہ اور صوبائی رہنما ناصر حسینی نے ایک وفد کی صورت میں 13 جنوری کے دن جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور جوس پیش کیا ،کراچی ڈویژنل عہدے دار و ضلع شرقی عہدے داروں نے کےوفد نے 13 جنوری کے دن جے ڈی سی کے اولڈ ایج ھوم و یتیم بچوں کی رہائش کے مرکز گلستان زینبیہ س عباس ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد کی خیریت دریافت کی, انہیں پھل اور جوس پیش کیئے اور ان کےساتھ وقت گزارا ۔ 13 جنوری کے دن ہی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ضلع وسطی کےوفد نے ایام خیر العمل کی مناسبت سے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر, امام جمعہ مسجد نور ایمان اور بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی عیادت کی , وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری, ناصرحسینی, زین رضوی, کاظم محمد, عباس زیدی, اقتدارحسین شامل تھے،یم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ضلع غربی کےوفد نے ایام خیر العمل کی مناسبت سے قطر اسپتال اورنگی ٹائون کا دورہ کیا اور اسپتال میں موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی, ان کو تحائف پیش کیےاور ان کےساتھ وقت گزارا ،قطر اسپتال کی انتظامیہ نے مجلس وحدت مسلمین کے اس پر خلوص عمل کو سراہا اور مجلس کے حق میں دعاکی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری, , زین رضوی,امتیاز زیدی علی، اصغر جعفری ،امجد بیگ، حسنین علی اور قطر اسپتال کے امتیاز بھائی اور دیگر شامل تھے۔
ضلع حیدرآباد میں 13 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری لیڈیز ونگ کے تعاون سے ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم رحمان رضا نے غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے اور رضائیں تقسیم کی گئی?اظہار تشکر?♥ ہم ایام خیرالعمل کے سلسلے میں تین روز میں سرگرمیاں انجام دینے والے ان تمام اضلاع سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح و بہبود کابینہ کے افراد اسی طرح سے ڈویژن کراچی کے سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح و بہبود، صوبائی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر یعقوب حسینی ، سیکرٹری رابطہ شفقت لانگا آفس سیکرٹری ناصر حسینی، سیکرٹری فنائس برادر ظہیر اور مختار دائو اور خواہر عظمی تقوی سیکرٹری جنرل لیڈیزونگ ضلع حیدرآباد کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ہم خاص طور پر ایم پی اے سندھ آدی تنزیلا کا بھی جنھوں نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالااس موقع پر چیئرمین خیرالعمل آقا باقر زیدی کا بھی شکریہ ادا کرتے جنھوں نے ان ایام کو منانے میں ادارے کی طرف رہنمائی کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی فرمائی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیشنل پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیاب قرارپانے والی نئی انتظامیہ سے ملاقات کی ، نیشنل پریس کلب آمد پر انہوں نے نومنتخب صدر نیشنل پریس کلب شکیل قراراور نائب صدر سعدیہ کمال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور آزاد پینل کو بھاری اکثریت سے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مبار کباد پیش کی، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی اور گورننگ باڈی کےدیگر نومنتخب اراکین سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید حسنین زیدی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ خواتین) کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس وحدت ہاوس لاہور میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدار ت مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہاکہ اگر خواتین کی تنظیم مضبوط ہوجاتی ہے تو کوئی انھیں شکست نہیں دے سکتا، انقلاب اسلامی ایران میں خواتین کا کردار سب سے نمایاں ہے۔
تیسری نشست میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین ) کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے مرکزی کابینہ کی توسیع کی اور نئی شامل ہونے والی خواہران سے حلف لیا گیا ، تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا،جن میں محترمہ تحسین شیرازی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) - محترمہ ام البنین (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) - محترمہ معصومہ نقوی ( شعبہ امور تنظیم سازی ) -محترمہ نرگس سجاد (شعبہ سیاسیات و تربیت) -محترمہ عظمی تقوی (شعبہ نشرواشاعت) -محترمہ فرحانہ گلزیب (شعبہ فلاح و بہبود) - محترمہ سیمی نقوی ( شعبہ اطلاعات و روابط) -محترمہ انیلا کرن (شعبہ ذاکرات)-محترمہ سائرہ ابراھیم (شعبہ جوانان) -محترمہ سمیرا نقوی (شعبہ تعلیم )-محترمہ قراةالعین (سیکرٹری مالیات) - محترمہ فرح دیبا (سیکرٹری شماریات)- محترمہ بتول رضوی ( سیکرٹری میڈیا سیل ) ان کیساتھ چار معاونین میڈیا سیل میں فرائض انجام دینگی۔محترمہ بینا شاہ (وحدت آفس سیکرٹری ) -محترمہ شبانہ میرانی (شعبہ تحفظ عزادای) - محترمہ بشریٰ ( شعبہ مدارس)اپنی دیگر معاونین کے ہمراہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ محترمہ عدیلہ ( شعبہ اطفال )ان کے علاوہ شعبہ ورکنگ وومن کی مسئولیت محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ کو دی گئی اور ان کیساتھ مزید چار معاونین کام کرینگی، محترمہ گلشن زیدی ، شعبہ تعلیم کی مسئولیت انجام دینگی اور ان کیساتھ بھی چار دیگر معاونین فرائض انجام دینگی۔ ۔۔۔~ معاونین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اجلاس کی چوتھی نشست کا آغاز محترمہ معصومہ نقوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس نشست میں مختلف علاقہ جات میں یونٹ سازی ، ڈویژن اور ضلع سازی کے امور پر تفصیلا ًبحث کی گئی ،نیز تنظیمی فعالیت کو تیز کرنے اور ہر شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کی گئی ، شعبہ خواتین کی سینیئر عہدیداران محترمہ معصومہ نقوی، محترمہ تحسین شیرازی ، محترمہ نرگس سجاد نے بھی کابینہ کی دیگر اراکین اور انکی معاونین کی اپنے تجربات کی بنیاد پر بھرپور راہنمائی کی،دو روزہ اجلاس کی پانچویں اور آخری نشست ،جس میں تنظیم کے نظم و ضبط تمام شعبہ جات میں معاونین بنانے اور کام کرنے کے حوالے سے سب شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی آراء و تجاویز پیش کیں اور اس بات کا عزم کیا کہ اپنی تمام تر کوشش و قوت کو بروے کار لا کر ملت کے لیے خدمات انجام دینگے ، آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زھرا نقوی نے تمام شرکاء کی زحمات اور کوششوں کو سراہتے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) سکول وین ڈرائیورزکی ہڑتال طلبہ کا تعلیمی مستقبل دائوپر لگانے کی کوشش ہے، طلبہ کے تعلیمی نقصان کی ذمہ داری حکومت، عدلیہ یا ڈرائیورزمیں سے کون لے گا؟؟ ؟ حکومت مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈرز نکالے کا عدالتی فیصلہ بہترین اقدام ہے، یہ سلینڈرزچلتے بھرتے بم ہیں، پاکستان کے مختلف شہریوں میں ان خطرناک گیس سلینڈرزکے دھماکوں میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، البتہ ان سلینڈرز کے خلاف حکومتی اقدامات کے باعث وین ڈرائیورزکی ہڑتال طلباءوطالبات کے تدریسی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے دیگر پہلوئوںکا بھی جائزہ لے ،عدالت عالیہ کو چاہئے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اوگراسے منظورشدہ سی این جی سلینڈرکی تنصیب کی اجازت فراہم کرے تاکہ وین ڈرائیورز اور پولیس کے درمیان رسہ کشی کا خاتمہ ہو اور طلباءوطالبات کا مستقبل محفوظ رہ سکے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وکلاء کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور محرومیوں کو دور کرنے کے لئے وکلاء برادری کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ وکلاء صبر و استقامت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں اور قانونی جنگ لڑیں تو دنیا کی کوئی طاقت جی بی کو حقوق دینے سے محروم نہیں رکھ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جی بی کے حقوق کی جنگ ہم ستر سالوں سے لڑ رہے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کی حب الوطنی کا صلہ دیا جائے۔ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان کو حقوق دلانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی واحد تحریک ہے جو ستر سالوں سے الحاق کے لئے چل رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جی بی کسی صورت پاکستان کے آئینی دھارے میں شامل ہو جائے۔ گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ایک فیصلہ کن تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ خطے کے وکلاء خطے کے آئینی حقوق کی قانونی جنگ اچھے انداز میں لڑے گی۔ وہ دن دور نہیں کہ جی بی پاکستان کا آئینی حصہ ہوگا۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) شُہداء کی برسی 18 جنوری کو والہانہ طریقے سے منائی جائیگی۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ، سابق وزیر قانون آغا رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 10 جنوری 2013 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا، جس دن اہل جور وستم نے ظلم و بربریت کی ایک بدترین مثال قائم کردی جہاں علمدار روڈ پر نہتے اور بے گناہ 86 افراد کو نہائت سفاکیت سے بے جرم و خطا مارا گیا اور سینکڑوں لوگ اس دھماکے میں زخمی ہوگئے کتنے گھرانے ایسے تھے جو اپنے واحد سرپرست سے محروم ہوئے۔ کتنی ماوؤں کے گود اپنے لاڈلے اور کتنے بچے جو باپ کے سایے سے محروم ہوئے۔ یوں تو سفاک دہشتگردوں نے بارود کے ذریعے اِن شہدا کے جسموں کے ہزارو ں ٹکڑے کر دیئے۔ مگر اِن پاکیزہ اجساد کاہر ٹکڑا اتنا پُر تاثیر ثابت ہوا کہ پاکستان کے طول و ارض سے لے کر دُنیا کے کونے کونے تک انسانی ضمیر کو جنجھوڑ کر رکھ دیا اور انھیں ظلم کے خلاف علم بغاوت لے کر باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے مذید کہاکہ یہ وہ پاک و مقدس لہو ہے جس نے اپنی حرارت سے سخت ترین سردی میں فضا کو ایسا گرمایا کہ لوگوں نے پورا ہفتہ سڑک پر گزار دیا اور اپنی ہمت سے اُس وقت کے کرپٹ اور ظالم صوبائی حکومت کو گھر کا راستہ دکھایا۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے۔ کہ آج تک اُن قاتلوں کو نہ تو پکڑا گیا اور نہ ہی انکا پیچھا کیا گیا۔ جو بذات خود وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مُنہ پر ایک بدنما داغ ہے، جو کبھی نہیں دھول سکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شہدا کی برسی 18 جنوری کو شہدا چوک علمدار روڈ پر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ جہاں ایک بڑی تعداد میں مرکزی قائدین اور مُلک کے گوشہ و کنار سے اکابرین کی آمد متوقع ہے۔ اُنھوں نے اس حوالے سے کوئٹہ ڈویژن کے تمام یونٹس کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی تلقین کی۔