وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید ملازم حسین نقوی نے تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی دورہ کیا اس موقعہ پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ہمراہ تھے، دورہ میں علاقہ نواں لاہور میں یونٹ سازی کی گئی جہاں مقامی 12 دیہات پر مشتمل یونٹ قائم کیا گیا جس میں برادر غلام حر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے علاقہ لوکل گوجرہ یونٹ کے سید مہدی حسن بخاری علاقہ مونگی ذیل نسیم احمد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ تحصیل گوجرہ کے سید امیر عباس بخاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اس موقعہ پر تینوں مقامات پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی نے شرکاء سے خطاب میں قومی جماعت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس دورہ میں حکیم انور ، عاصم رضا اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید نثار احمد شمسی بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں انڈین فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے کھونموہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی ہلاکت پر سری نگر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، لیکن فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر مذمت کی گئی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) و رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) لاھور کے تمام یونٹس کا نمائندہ اجلاس وحدت ہاؤس لاھور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سای محترمہ سیدہ معصومہ نقوی بھی موجود تھیں۔ اس تنظیمی نشست سے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے لاھور کے تمام یونٹس کو بھرپور فعالیت کیساتھ تنظیمی و تربیتی اور فلاحی امور انجام دینے اور ہر شعبے کو منظم اور مربوط بنانے کی ھدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایام فاطمیه س کے حوالے سے مجالس کا انعقاد اور مجالس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام الله علیھا کے سیاسی پہلو کو اجاگر کرنے اور اسوہ فاطمی س پر روشنی ڈالنے کی تاکید کی گئ۔ نشست میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت جناب سیدہ (س) پر لاھور شھر کی سطح پر ایک بھرپور اور پروقار جشن سعید کا انعقاد بھی زیر غور رہا۔ جسکے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس بی بی پاک دامن یونٹ، سمن آبادیونٹ، علی رضا آبادیونٹ ،اقبال ٹاؤن یونٹ، بھلہ سٹاپ یونٹ، بھاٹی گیٹ یونٹ، نشتر کالونی یونٹ اورگرین ٹاؤن یونٹ کی عہدیداران نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ کی کوششوں سے ضلع لاھور میں آٹھ نئے یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کے تحت مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے ضلع لاھور میں مختلف علاقوں کے دورہ جات اور تبلیغات کے بعد آٹھ جگہوں پر یونٹس قائم کیے اور گزشتہ ایک ماہ سے یہ تمام یونٹس تنظیمی امور انجام دینے میں سرگرم ہیں ، ان تمام یونٹس میں ہفتہ وار تفسیر قرآن ، احکام اور اخلاقی دروس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) اٹک یونٹ کی جانب سے مکتبِ قرآن و اھلبیت میں ہفتہ وار “درسِ مفاھیم قرآن” منعقد ہوا ،جس میں ادارہ التنزیل کے صدر عالم دین ، محترم ڈاکٹر علی عباس نے خواتین اور مکتب کی طالبات سے قرآن شناسی کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا “آپ نے امام خمینی رح کے قول کو نقل کرتے ہوۓ بیان کیا کہ امام خمینی نے فرمایا: مجھے افسوس ہے کہ میری تمام زندگی گزر گئی اور میں قرآن کے ساتھ وقت نہیں گزار سکا۔قرآن کی تلاوت کیساتھ اسکے مفاھیم کو سمجھنا اور ان پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات کا سامان پوشیدہ ہے ،درس کہ اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر علی عباس نے مکتبِ قرآن و اھلبیت کا دورہ کیا اور طالبات کے نظم و ضبط کو سراہا۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع سرگودھا میں یونٹ کا قیام عمل لایا گیا، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی(شعبہ خواتین) محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے ضلع سرگودھا میں سیال موڑ کے مقام پر گزشتہ روز یونٹ کا افتتاح کیا ،سیال موڑ یونٹ کے تحت ہفتہ وار دعاومناجات اور اخلاقی دروس کا اھتمام کیا جائے گا۔