وحدت نیوز (قم) بحرین میں آل خلیفہ حکومت اپنے عوام کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے اور انکے اقدامات سے صاف نظر آ رھا ہے کہ بیرونی مداخلت خصوصا سعودی عرب کے اشاروں پر چل رہی ہے. آئین وعدالتوں کے احترام کو سیاسی اھداف کے لئے مجروح کیا جا رھا ہے. سابق پارلیمانی اپوزیشن لیڈر اور جمعیۃ الوفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ علی سلمان اور ان کے ساتھیوں کو بحرینی عدالت سے سنائی جانے والے سزا کے رد عمل میں سیکرٹری شعبہ امور خارجہ مجلس وحدت پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ بیان مین کہا کہ ملک عوام کی فلاح وبہبود ، عدل وانصاف اور خودمختار پالیسی پر ترقی کرتا ہے اور بالخصوص کسی ملک کی عدلیہ اگر انصاف پر مبنی فیصلے کرے تو عوام اسے سراہتے ہیں اور جہاں عدالتی فیصلے بیرونی دباو پر کیے جائیں وھاں عوام پر ظلم یقینی ہو جاتا ہے۔ بحرین میں بھی حالیہ دنوں بے بنیاد الزامات اور تہمتوں پر سابق پارلیمنٹ کے ممبر اور اپوزیشن لیڈر اورجمعیۃ الوفاق کے سیکرٹری جنرل اور دیگر دو پارلیمنٹ ممبرز کو سیاسی انتقام ، بیرونی مداخلت اور دباوٰپر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے. جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بے بنیاد تہمتوں پر معصوم شہریوں کو سزا دلوانا آمرانا نظام اور سوچ کو ترویج دینے کا مبینہ ثبوت ہے بحرین گذشتہ 8 سال سے بھیانک سیاسی بحران کا شکار ہے حکمرانوں کو چاہئے تھا کہ اپوزیشن کے تحفظات اور عوام کی مشکلات کو دور کرتے لیکن آل خلیفہ کی حکومت مزید طول دینے کی پاکیسی پر عمل پیرا ہے جس کے ضمن میں عوام کو اصلاحی اور عوامی حکومت کے مطالبے سے دور رکھنا اور جمہوری تبدیلی سے روکنا ہے۔ جمعیۃ الوفاق سمیت دیگر تمام سیاسی قوتوں اور بحرینی عوام نے عادلانہ نظام حکومت کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں وہ قابل ستائیش ہیں اور اس راہ میں شہدا اور زخمیوں کی قربانیوں کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اور انشاءاللہ نصرت خداوندی سے کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔ جمعیۃ الوفاق کے رہنمائوں کی بے بنیاد سزا کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان بحرینی عوام کے ساتھ ہےاور انکے خلاف غیر منصفانہ رویہ اور بنیادی شہری حقوق سے محرومی کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ نیر دنیا بھر کے مقتدر حلقوں ، انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مظلوموں کی فریاد رسی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے تین سابقہ کونسلروں سید محمد مہدی سابقہ کونسلر حلقہ 9، کربلائی عباس علی سابقہ کونسلر حلقہ 10، کربلائی رجب علی سابقہ کونسلر حلقہ 12نے اپنی مدت کے اختتام پر اپنے اپنے علاقوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور عوامی اعتماد سے انہیں کامیابی ملی،ان چار سالہ مدت میں مجموعی طور پر چار کروڑ پانچ لاکھ روپے سے تینوں حلقوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا گیا گلیوں کو ٹف ٹائلز سے مزئین اور سڑکوں کو پختہ کیا گیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہم پورے کوئٹہ شہر کے تمام شہریوں،علاقہ رہائشیوں، بزرگوں، ماوں، بہنوں بیٹیوں اور تمام ووٹرز کا انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں ہم پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اپنے قمتی ووٹ سے کامیاب بنایا۔
عوامی تائید اور تعاون کے بغیر چار سالوں تک ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔
اس چار سال کی مدت میں بغیر کسی تفریق رنگ و نسل کے اپنے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کی۔نا مساعد حالات اور وسائل کی کمی کے با وجود ہر وقت گرمی سردی دن رات اپنے علاقہ کے عوام کے دکھ درد اور خوشی میں شامل ہوئیں۔کوئٹہ شہر کے شہریوں کے ذاتی مسائل جیسے ٹوکن انٹری پاسیز، تصدیقی سرٹیفیکٹس، پیدائشی سرٹیفیکیٹس، سے لیکر پانی، بجلی، روڈ، سیوریج،ٹف ٹائلز سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے کسی حد تک عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی اختیارات نہ ہونے کے با وجود ہم اگلے بلدیاتی الیکشن ہونے تک پہلے کی طرح اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کیلئے شب و روز حاضر رہیں گے۔ان چار سالہ مدت میں ہمیں مجلس مسلمین پاکستان کے سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر قانون آغا رضا کا بھر پور تعاون رہا جس کے لئے ہم انکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےجامعہ خدیجة الکبریٰ لاہورمیں یوم شھداء کی تقریب سے خطاب کیا،اپنے خطاب میں انہوں نے شھدائے ملت تشیع کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہاکہ “ شھدا ہمارا افتخار ہیں ان کی عزت و تکریم کرنا اور ان کی یاد منانا ایک عظیم عبادت ہےہماری ناقص عقلیں اِن شہداۓ کرام کے اُس مقام و منزلت کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، جو وہ خدا کے ہاں رکھتے ہیں۔ خداوند کریم اُن ہستیوں کو ہی شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے جو اُسکے نزدیک معتبر و مقرب ہوں۔ شھداء اپنے حصے کا کام کر گئے اب ہمیں اپنا کام انجام دینا ہے ،زندہ قومیں اپنے شھداء کی یاد کیساتھ ان کے ہدف کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل لاہورمحترمہ لبنی زیدی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی سے لاھور میں ملاقات کی،اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی نے شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تنظیمی امور اور شعبہ جات کے حوالے سے ان کی رہنمائی بھی کی۔ علامہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ھم سب کو مل کر اللہ کی رضا کی خاطر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان راجا ناصر عباس جعفری کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے مشن اور ہدف میں صادق اور خالص ہیں۔
وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ڈاکٹر عبیرہ بخاری سے تنظیمی حوالے سے ملاقات کی، ڈاکٹر عبیرہ بخاری کمالیہ تحصیل ھیڈ کوارٹر میں سرکاری ملازمت کر رہی ہیں، انھوں نے اپنے شعبے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی مکمل یقین دھانی کروائی کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ ورکنگ وومن کے پلیٹ فارم سے مومنین و مومنات کی خدمت کے لیے جب بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کریں گی، علاوہ ازیں ڈاکٹر عبیرہ بخاری نے تحصیل گوجرہ اور کمالیہ کے تمام پروفیشنلز کی تفاصیل حاصل کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مریدکے (لاھور) کے مقام پر ایک تنظیمی نشست کے دوران نئے یونٹ کا افتتاح کیا ،اس نشست سے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے یونٹ سازی کی اہمیت اور ھدف کو بیان کرتے ہوے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں یہ یونٹ سازیاں دراصل عوامی پلیٹ فارم پر سپاھیان امام زمانہ عج کی تیاری ہے،انھوں نے یونٹ کو فعال و متحرک بنانے کے لیے ممبران کو ہفتہ وار دروس اور دعا ومناجات کے پروگرام رکھنے کی تاکید کی، اس سے پہلے بھی مرکزی مسئولِ تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم (شعبہ خواتین )ضلع لاھور میں آٹھ یونٹ قائم کر چکی ہیں۔