وحدت نیوز (لاہور) علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا ایک روزہ مرکزی تنظیمی وتربیتی اجلاس لاہور میں شعبہ خواتین کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں شعبہ خواتین کی از سر نو تنظیم سازی کی گئی ۔ملک بھر سے آئی ہوئی خواتین جن میں گلگت ، بلتستان ، کوئٹہ ، خیبر پختونخواہ ، اندرون سندھ ، کراچی اور لوئر ،اپراور مڈل پنجاب اور ریاست آزاد جموں کشمیرشامل تھیں نے شرکت کی اس اجلاس میں صوبوں کی نمائندگی میں آنے والی خواتین کو کوآرڈینیٹر اور معاون کوآرڈینیٹرکی ذمہ داریاں دی گئیں اور انہیں یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ ضلعی سیٹ اپ کو جلد از جلد مکمل کر کییونٹس تشکیل دیں گی اور انشا اللہ مئی کے پہلے ہفتے میں شعبہ خواتین کا کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔اس اجلاس میں مرکزی کمیٹی شعبہ خواتین کے اراکین جن میں شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکریٹری برادر ناصر عباس شیرازی ، شعبہ تربیت کے مرکزی سیکریٹری مولانا احمد اقبال رضوی ، مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی ،معاون کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خواہر تحسین شیرازی ، خانم زہرا نجفی کے علاوہ محترمہ خانم طیبہ ناصر نے خصوصی طور پرشرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی کیا ۔