وحدت نیوز (قم المقدس) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے سیکرٹری جنرل علامہ نئیرعباس مصطفوی کی گرفتاری کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریوں اور شہادتوں سے آواز حق کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے حکومتی اداروں اور اعلی حکام سے کہا کہ سعودی مفادات کے لئے علامہ نئیر عباس مصطفوی جیسی مخلص اور محب وطن شخصیت کو گرفتار کرنا حماقت کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہا ہمارے حکومتی ادارے اس طرح کے احمقانہ اقدامات کرکے دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔