کویت، ایم ڈبلیوایم اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد عبدالستار ایدھی کا انعقاد

14 July 2016

وحدت نیوز(کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت  کے زیر اہتمام حسینیہ علویہ القلاف ، میدان حولی ،کویت میں ایک تعزیتی ریفرنس خادم ِانسانیت،مسیحائے پاکستان   ،بے لوث انسان ،مرحوم محترم عبدالستار ایدھی صاحب  کو خراج ِعقیدت  پیش کرنے کیلئے منعقد ہوئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔

قران خوانی کے بعدچوہدری محمد ارشد گجر سیکرٹری اطلاعات منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے ابتدائیہ میں کہا کہ بلا شبہ محترم ایدھی صاحب کا کام ناقابلِ فراموش  اور ناقابل ِتسخیرہے مگر سوچنا یہ ہے کہ   اگر  معاشرہ  فلاحی  ہو ، قانون کی بالا دستی ہواور نظام ظلم  اور نا انصافی پہ مبنی نہ ہو تو    محترم  ایدھی  صاحب جیسی  شخصیات  کو میدان میں نہی اْ ترنا پڑتا۔محترم ایدھی صاحب نے جو آنکھوں کا عطیہ دیا ہے وہ دراصل  پاکستانی قوم کیلئے ہے کہ اے میری قوم میری آنکھوں سے دیکھو گے تو قوم کے مفلوک الحال حالات آپ کو نظر آئیں گے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔حاجی عبدالروف بھٹی صدر منہاج نعت کونسل و ناظم حلقہ درودنے حمد پیش کی نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت محترم احمد یار صاحب نے  حاصل کی۔

 علامہ جان علی کاظمی نے انسانیت سے پیار، موت  کا ڈر اور اصل زادِ  راہ انسانیت سے پیار اور اسکی خدمت پہ مفصل بیان کرتے ہوئے محترم ایدھی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور فرمایا کہ  انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔اسلام کی تمام تر تعلیمات کا نوے فیصد فلاح  اور محبتِ انسانیت پہ مبنی ہے۔

سید جعفر صمدانی صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے امت  ِمسلمہ  کے شاندار تاریخی فلاحی پہلوؤں پہ روشنی ڈالی اور اْس کےتناظر میں  محترم عبدالستار  ایدھی صاحب اور ایدھی فاؤندیشن کی خدمات  پہ تفصیلی روشنی ڈالی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حاجی عبدالرشیدصدرمنہاج القران انٹرنیشنل کویت نے اختتامی کلمات میں کہاکہ بہتر  طرز عمل یہ ہے کہ ہم زندہ جاوید لوگوں کی قدر کریں،انکا بھر پور ساتھ دیں اور ان کے شانہ بشانہ چل کر  انکی سوچ اور  مشن کو فروغ دیں۔بے شک مرحوم ایدھی صاحب کا انتقال  ملت پاکستان کیلئے ایک ناقابل ِتلافی نقصان ہے۔دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں انکی تقلیدکی توفیق عطا فرمائے۔اور اس بات پر زور دیا کہ  ہم دین ا سلام کی تعلیمات کی روشنی میں صرف اور صرف " علم،امن،اخلاق اور عشق نبی ﷺ " کے زیور سے آراستہ ہوکرہی نفس کی اصلاح اور  معاشرے کو حقیقی اسلامی  ،فلاحی معاشرہ بنا سکتے ہیں۔جہاں قانون کی بالا دستی ہو،کسی کی حق تلفی نہ ہو،انصاف اور قانون صرف مقتدر حلقوں کی لونڈی نہ ہو۔پاکستان کو  کرپشن فری ریاست بنانے کیلئے ہمیں قائد محترم کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
 
 شہباز شیرازی آرگنائزرمجلس وحدت وحدت مسلمین کویت نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کہ اس قول  کہ " مجھے اتنی تکلیف کربلا  کے سارے واقعہ  میں نہی ہوئی جتنی کوفیوں کی خاموشی پہ ہوئی۔کوفہ کسی علاقے کا نام نہی بلکہ ایک خاموش قوم کا نام ہے،تاقیامت  جو قوم بھی  ظلم کے خلاف خاموش رہے گی  وہ کوفی کہلائے گی۔"کے ساتھ تمام شرکاء ِتقریب کا شکریہ  ادا کیا اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree