وحدت نیوز (پیرس) علامہ سید انیس الحسن شیرازی نمائندہ ایم ڈبلیو ایم برائے یورپ نے پیرس سے گفتگو کرتے ہوئے سنٹرل ڈیسک امور خارجہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ فرانس مسلمانوں کیلئے ایک انتہائی پر امن ملک سمجھا جارہا تھا ۔جس میں سوچی سمجھی سازش کے تحت انتشار پھیلانے کی مضموم کوشش کی جارہی ہے۔حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہر صاحب دل کیلئے دکھ کا باعث ہے۔ہمارا دین ہمیں بلا تفریق منصب و ملت ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے نہ کہ لوگوں کے گلے کاٹنا لوگوں کو قتل کرنا بلکہ یہ صفحات اسلام سے دوری کا سبب ہو سکتی نہ کہ قرب الٰہی کا ذریعہ۔ اسی طرح آزادی صحافت کے نام پر کسی کے بھی جذبات مجروع کرنا انتہائی بذدلانا اور گھٹیافعال ہے۔جو کسی بھی ذی شعور کو برداشت نہیں دنیا بھر کہ مسلمانوں کی طرح یورپ میں بسنے والے امت محمدی ؐکے فرزند غیر ذمہ دارانہ اور صحافت پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کے عقائد جذبات اور مقدسات کا احترام یقینی بنایا جائے۔