وحدت نیوز (قم) پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں جاری شیعہ کشی کی مہم اور عزاداری کے جلوسوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا نوٹس لیاجانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔اراکینِ کابینہ نے اسلام آباد میں ماتمی جلوس پر وفاقی پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجہ الاسلام گلزار احمد جعفری اور سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آرنے کہا کہ عزاداری امام حسینؑ منانا تمام پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔انہوں نے عزاداروں پر تشدد کرنے کے واقعے کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ دشمن ممالک کی ایجنسیوں خصوصاسعودی عرب کی ایما پر ہورہاہے لہذا پاکستانی اعلیٰ حکام کو ملک بچانے کے لئے ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔