وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں سفیر انقلاب سیمینار منعقد کرے گی۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کے مطابق حسب سابق ادارہ امید طلاب پاکستان کے تعاون کے ساتھ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں 3 مارچ بروز پیر مدرسہ امام خمینی میں سفیر انقلاب سیمنار منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ سفیر انقلاب سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شھیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم قم شعبہ خواتین نے تمام خواھران سے اس پروگرام میں شرکت کی بھرپور اپیل کی ہے۔