ناصر شیرازی اور دیگر اسیران ملت کی بازیابی کیلئے حکومت ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، مولانا رضوان جعفری

24 November 2017

وحدت نیوز( اصفہان) حکومت ہوش کے ناخن لے، ہم ملت کے غیور فرزندان، علمائے کرام اور بالخصوص سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدس کے رہنما مولانا رضوان جعفری نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ اصفہان کے طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اسیران ملت اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی کی پرزور مذمت کی، انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کو جان کی قربانیاں دے کر حاصل کیا، موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے، ملت تشیع کو مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے اسیران  بالخصوص سید ناصر عباس شیرازی  کی بازیابی کی لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں، اس موقع پہ تمام طلاب کرام نے ہر قسم کی تحریک کی حمایت اور مکمل تعاون کا اعلان کیا، مزید انھوں نے طلاب عظام کو نظام ولایت کے ہاتھوں داعش کی عراق اور شام سے مکمل خاتمے کی مبارک باد پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree