وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے مشهور و معروف ذاکرین عظام کی دفتر مجلس وحدت مسلمین قم میں دفتر کے مسؤل اور دیگر علماء سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ذاکر اہلبیت جناب حاجی ناصر عباس نوطق. جناب سید ذریت عمران شیرازی. جناب سردار وسیم عباس خان بلوچ. جناب اسحاق حسین ترابی و دیگر چند اور ذاکرین کے ہمراہ ممبر صوبائى اسمبلی پنجاب جناب سردار قیصر عباس خان مگسی بهی شامل تهے. ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری امور خارجہ حجت السلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت عباس شیرازی نے حالات حاضره پاکستان اور پاراچنار میں ہونے والے حالیہ بم دهماکہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو بیان کیا. مسؤل ایم ڈبلیوایم قم حجت السلام والمسلمین ڈاکٹر گلزار احمد جعفری نے کہا کہ ملت کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنے کى ضرورت ہے. ذاکرین عظام نے اس خواہش کا اظہار کیا که اسلام آباد. لاہور اور بھکر میں ذاکرین،خطباء اور واعظین کے لیے تحقیقی سينٹر اور لائبریری کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئیے ،ذاکرین نے ملی مسائل میں مجلس وحدت مسلمین کی بهرپور حمایت کے عزم کا اعاده کیا. آخر میں شرکاء کے اعزاز مین عشائیہ دیا گیا۔